Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جولائی 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاک بھارت مذاکرات کا امکان ہی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کہانی نرگس کی … اسد مفتی کاکالم
  • لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے چھ افراد ہلاک، 19 زخمی
  • افغانستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فضائی حملوں کے دعوے: افغان طالبان کے چار ڈرونز مار گرائے، پاکستانی فوج
  • پانی کا تنازعہ برصغیر میں خطرناک جنگ کا سبب بن سکتاہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • یکم جولائی سےایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے فی کلو گرام کمی
  • ماؤں کا دکھ سمجھتی ہوں : ٹیوشن سینٹر سانحے کے ذمہ دار وں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا‘ مریم نواز
  • لاہور میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرگئی : 14 بچے جاں بحق
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا کے خلاف کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرے اور گرفتاریاں سزا چیلنج کرنے کا اعلان
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»وہ جس نے ہمیں مردانگی کے حقیقی مفہوم سے روشناس کرایا : آئینہ / مسعود اشعر
کالم

وہ جس نے ہمیں مردانگی کے حقیقی مفہوم سے روشناس کرایا : آئینہ / مسعود اشعر

ایڈیٹرفروری 13, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
asma jahangir
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یہ کیسا سال چڑھا ہے۔ ہمارا ایک سے ایک بے بہا ہیرا ہم سے چھینا جا رہا ہے۔ ادب میں رسا چغتائی، ساقی فاروقی اور محمد علوی گئے۔ صحافت میں منو بھائی نے ہمیں چھوڑا۔ اور ٹی وی اور اسٹیج ڈرامے میں قاضی واجد ہم سے رخصت ہو گئے۔ اور کل جمہوری اقدار اور انسانی حقوق کی شعلہ بیاں محافظ اور ہر نوع اور ہر رنگ کے ظلم و ستم اور ہر قسم کے انسانی استحصال کے خلاف مردانہ وار سینہ سپر ہونے والی عاصمہ جہانگیر کی بھی سناؤ نی آ گئی۔ کل ہم کراچی میں تھے۔ دوپہر کا وقت تھا۔ ٹی وی پر قاضی واجد کے انتقال کی خبر آ رہی تھی۔ یکایک یہ منحوس خبر سامنے آئی کہ عاصمہ جہانگیر بھی ہم میں نہیں رہیں۔ ہم سب سکتے میں آ گئے۔ یہ کیا ہو رہا ہے؟ ہم تنہا ہوتے جا رہے ہیں۔ ہم سب کہتے تھے کہ ہمارے درمیان ایک ہی تو مرد ہے جس کے اندر یہ ہمت، یہ حوصلہ اور یہ جرأت ہے کہ بڑی سے بڑی سیاسی اور سماجی طاقت اور بڑے سے بڑے صاحب اقتدار کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اسے للکارے۔ اب یہ صاحب اقتدار سیاست میں ہو، معاشرت میں ہو یا نظام عدل میں، ان سب کے لئے اس کے پاس ایک ہی کسوٹی تھی۔ اور وہ تھی حق اور عدل و انصاف کی کسوٹی۔ ہم اس کے مردانہ وار مقابلہ کرنے اور اس کی مردانگی کا حوالہ دیا کرتے ہیں۔ لیکن یہ مردانگی ہے کیا؟ اور اگر اسے کسی خاتون کے ساتھ منسوب کیا جائے تو اس کا مفہوم کیا ہوتا ہے؟ اسے سمجھنے کے لئے رعایت اللہ فاروقی صاحب ہمارے کام آئے۔ واٹس ایپ کے ذریعے ہم تک ان کا جو بلاگ پہنچا ہے وہ آپ بھی پڑھ لیجئے۔
’’انا للہ وانا الیہ راجعون۔ عاصمہ جہانگیر رحلت فرما گئیں۔ یہ ہمارا اتنا بڑا نقصان ہے جس کا تخمینہ بھی ہمارے لئے ممکن نہیں۔ قلم یہ خبر پا کر بانجھ ہو گیا ہے کہ ان کی عظمت کو خراج پیش کرنے کے لئے وہ الفاظ کہاں سے لائے جو یہ حق ادا کرنے کی سکت رکھتے ہوں۔ ذرا سوچیے، کتنی عظیم ہو گی وہ عورت جس نے ہمیں ’’مردانگی‘‘ کے حقیقی مفہوم سے روشناس کرایا۔ انہوں نے اپنے کردار سے ثابت کیا کہ مردانگی لفظ اپنی ترکیب میں ضرور مردانہ دکھتا ہے، لیکن اپنے مفہوم میں اس کا تعلق کسی جنس کے لئے خاص نہیں، جگر میں دم ہو تو ایک عورت بھی مردانگی دکھا سکتی ہے‘‘۔
ہم نے فاروقی صاحب کی یہ تحریر اس لئے یہاں نقل کی ہے کہ مردانگی کا مفہوم ہم سب پر واضح ہو سکے۔ لیکن عاصمہ جہانگیر کے لئے مردانگی کا لفظ بھی ناکافی ہے۔ ان کے لئے تو کوئی اور ہی لفظ ہمیں تخلیق کرنا پڑے گا۔ اس منحنی سی دبلی پتلی خاتون نے اپنی ساری زندگی صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں بنیادی انسانی حقوق سے محروم طبقوں کے لئے لڑتے ہوئے ہی بسر کر دی۔ یاد کیجئے وہ وقت جب ان کے والد ملک غلام جیلانی نے مشرقی پاکستان میں فوجی آپریشن کے خلاف آواز اٹھائی تھی اور وہ جیل میں تھے۔ اس وقت یہی اٹھارہ سال کی لڑکی ان کے شانہ بشانہ کھڑی تھی۔ اور جب کوئی بھی وکیل ملک غلام جیلانی کی وکالت کرنے کو تیار نہیں تھا تو یہی لڑکی ان کی وکالت کر رہی تھی۔ اس نے ذوالفقار علی بھٹو کا سول مارشل لا ختم کرایا۔ اس وقت اس کی جرأت اور اس کی بے باکی پر تو نظریاتی طور پر اس کے مخالف لوگوں نے بھی اسے شاباش دی حتیٰ کہ شورش کاشمیری نے بھی اسے خراج پیش کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر ساجد علی نے ہمیں شورش کاشمیری کی وہ نظم یاد دلائی ہے جو اس وقت انہوں نے لکھی تھی۔ نظم تو طویل ہے لیکن اس نظم کے دو شعر آپ بھی پڑھ لیجئے
بنت جیلانی پہ ہو لطف خدائے ذوالجلال
مائیں ایسی بیٹیاں جنتی ہیں، لیکن خال خال
وہ کسی افتاد بے ہنگام سے ڈرتی نہیں
آکے ڈٹ جائے سر میداں تو پھر رکنا محال
اور آنے والے وقت میں شورش کاشمیری کی یہ بات سچ ثابت ہوتی ہی چلی گئی۔ اگر دنیا عاصمہ جہانگیر کو مانتی ہے تو اس کی وجہ بھی ہے۔ وہ پاکستان کا ضمیر تھیں۔ وہ پاکستان کی آواز تھیں۔ انہوں نے اپنے والد کے لئے لڑتے ہو ئے ذوالفقار علی بھٹو کا مقابلہ کیا۔ ضیاء الحق کے زمانے میں پولیس کی لاٹھیاں کھائیں۔ مشرف کے دور میں گھر کے اندر قید رہیں۔ یہ تو کل کی باتیں ہیں۔ اب آپ آج دیکھ لیجئے۔ آج بھی ان کی آواز سب سے الگ تھی۔ اپنے اردگرد تمام لو گوں کے خیالات کے برعکس وہ اس حقیقت پر ڈٹی رہیں جسے وہ برحق سمجھتی تھیں۔ اصل بات یہ ہے کہ وہ اپنے ملک کے حالات سے صرف پریشان ہی نہیں تھیں بلکہ ان پر وہ برافروختہ بھی تھیں۔ ان کا غصہ اور ان کی برافروختگی ان کی باتوں سے ہی ظاہر ہوتی تھی۔ اب اگر یہ کہا جائے کہ حالات کی یہی ستم ظریفی ان کے دل پر بوجھ بن گئی تھی، اور یہی بو جھ انہیں اپنے ساتھ لے گیا تو ایسا غلط بھی نہ ہو گا۔ بہرحال اب آپ کچھ بھی کہہ لیجئے۔ ہم تنہا ہوتے جا رہے ہیں۔ محروم ہوتے جا رہے ہیں ان شخصیتوں سے جنہیں بلاشبہ نا بغۂ روزگار کہا جا سکتا ہے۔ پچھلے چند دنوں میں ہمارے اوپر جو گزری ہے اس پر قاسم جعفری صاحب نے ہمیں ایک شعر یاد دلایا ہے یہ شعر ہم سب کی آواز ہے۔
کوئی روکے کہیں دست اجل کو
ہمارے لوگ مرتے جا رہے ہیں
( بشکریہ : روزنامہ جنگ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleہزاروں خواتین نے عاصمہ جہانگیر کے جنازے میں شریک ہو کر تاریخ رقم کر دی
Next Article 14 فروری 2012 ء : محبت کے بھگوان اظہر جاوید کا ویلنٹائن ڈے ۔۔ رضی الدین رضی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاک بھارت مذاکرات کا امکان ہی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 3, 2026

کہانی نرگس کی … اسد مفتی کاکالم

جولائی 3, 2026

لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 2, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • پاک بھارت مذاکرات کا امکان ہی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 3, 2026
  • کہانی نرگس کی … اسد مفتی کاکالم جولائی 3, 2026
  • لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 2, 2026
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے چھ افراد ہلاک، 19 زخمی جولائی 2, 2026
  • افغانستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فضائی حملوں کے دعوے: افغان طالبان کے چار ڈرونز مار گرائے، پاکستانی فوج جولائی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.