Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»سمیع چوہدری»سمیع چوہدری کا کالم: کپتان جی! فکسر مافیا کو بھی لٹکائیں
سمیع چوہدری

سمیع چوہدری کا کالم: کپتان جی! فکسر مافیا کو بھی لٹکائیں

ایڈیٹرمئی 11, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran khan world cup
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

’یہ اپُن کا ایریا ہے، ادھر مستی کرنے کا نہیں، میٹر آؤٹ ہو گیا تو بھیجہ بُھون دیں گے۔۔۔ خلاس۔‘
اس طرح کے ڈائیلاگ نوے کی دہائی کی بالی ووڈ فلموں میں سننے کو ملتے تھے۔ تب ہم سمجھا کرتے تھے کہ یہ سب کچھ صرف فلمی دنیا میں ہوتا ہے، حقیقت میں ایسا ویسا کچھ نہیں ہے۔مگر اب عاقب جاوید کی باتیں سنیں تو اندازہ ہوتا ہے کہ فلمی دنیا تو کچھ بھی نہیں، اصل فلمیں تو ہمارے اردگرد چل پھر رہی ہیں۔ مسئلہ صرف یہ ہے کہ ہم انھیں فلمی ہیروز سے کچھ زیادہ قدر و منزلت دے کر قومی ہیروز کے سنگھاسن پر بٹھا ڈالتے ہیں۔عاقب جاوید کہتے ہیں کہ انھیں میچ فکسنگ سے انکار پر قتل کی دھمکیاں ملیں اور اس پر بھی بات نہ بنی تو ڈریسنگ روم میں ان کا سماجی بائیکاٹ کر کے انھیں قبل از وقت ریٹائرمنٹ پر مجبور کر دیا گیا۔
گویا ہر کونے کھدرے سے نکلے الزامات کا لوٹا جتنا بھی گھمایا جائے، گھوم پھر کر وسیم اکرم کی طرف آتا ہے۔
ابھی چار دن پہلے سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود بولے کہ عطا الرحمان بیان نہ بدلتے تو وسیم اکرم تاحیات پابندی کی زد میں آ جاتے۔عطا الرحمان نجانے زندگی کی کن بھول بھلیوں میں ٹیکسی چلاتے پھر رہے ہیں مگر عامر سہیل کا شکوہ بھی بجا ہے کہ انھی کے شریکِ جُرم کو صدارتی ایوارڈ سے کیوں نواز دیا گیا؟
ہلالِ امتیاز ان کے سینے پر سجانے والے صدر عارف علوی تھے، جو صدر ہیں اس وزیرِ اعظم کے جو یہ کہہ کر ووٹ مانگتے تھے کہ کسی مافیا کو نہیں چھوڑوں گا۔
عاقب جاوید کے بقول فکسنگ نیٹ ورک ایک بہت بڑا مافیا ہے۔ جو نقشہ وہ کھینچتے ہیں، اس کے مطابق یہ بالی وڈ فلموں میں دکھائے گئے مافیا کی اصلی شکل ہے جہاں آتے سب اپنی مرضی سے ہیں مگر جا کوئی نہیں سکتا۔
بھلا ہو مظہر عباس کا کہ ایک نجی ٹی وی شو میں عامر سہیل کے دل کی بات کہہ دی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جو فکسرز ہیں، ان کے روابط بہت اوپر تک ہیں، اس میں بڑے بھاری بھر کم سرمایہ دار ملوث ہیں، یہاں تک کہ کرکٹ بورڈ میں بھی ان کے روابط ہیں۔
فکسنگ مافیا کے کرکٹ بورڈ سے روابط بارے چہ میگوئیاں کوئی نئی بات نہیں۔ باسط علی بھی کہہ چکے ہیں کہ دانش کنیریا کے معاملے میں پی سی بی نے ناانصافی صرف اس لیے روا رکھی کہ بات کھلتی تو کچھ پردہ نشینوں کے بھی نام آتے۔
عامر سہیل تو کچھ روز پہلے یہاں تک کہہ گئے کہ سلیم ملک نے انھیں کہا ’میں کیا کروں، وقار کا الگ گروپ ہے، وسیم کا الگ گروپ ہے، کبھی ایک نے پیسے پکڑے ہوتے ہیں کبھی دوسرے نے۔‘
زیادہ سنگین الزام یہ ہے کہ ان کے بھی پیسے پکڑ لیے جاتے تھے جنھیں پتا تک نہیں ہوتا تھا۔یہ الزامات اگرچہ پہلی بار نہیں لگے مگر اس بار چونکہ پٹارا سوشل میڈیا کے دور میں کھلا ہے تو ان کی نوعیت بھی سوشل میڈیا سی ہے۔ پہلی بار نام لے لے کر پرانے راز افشا کیے جا رہے ہیں اور کوئی لگی لپٹی نہیں رکھی جا رہی۔
ماضی کی طرح آج بھی ہم حتمی طور پہ نہیں کہہ سکتے کہ کون سچا ہے اور کون جھوٹا کیونکہ یہ بات تو جسٹس قیوم بھی اپنی رپورٹ میں نہیں بتا سکے۔ گو بعد میں ٹی وی انٹرویوز میں انھوں نے بہت طرح کے اعترافات کیے۔
مگر دو باتیں نہایت اہم ہیں، اوّل یہ کہ ایک آدھ کمیشن جسٹس قیوم کی رپورٹ پر بھی بنایا جائے تاکہ یہ روز روز کے انکشافات کا سلسلہ تھمے۔ جسٹس قیوم رپورٹ کے سبھی سزا یافتگان اگر بورڈ کے لیے خدمات سر انجام دے سکتے ہیں تو پھر سلیم ملک کیوں نہیں؟
دوسری بات یہ کہ عامر سہیل کے بقول یہاں پی سی بی کے منظور شدہ بکیز کے ساتھ فکسنگ جائز سمجھی جاتی ہے مگر کسی اور پارٹی سے ڈیل کرنے والے کو پکڑوا دیا جاتا ہے اور بیچ بازار رسوائی اس کا مقدر بن جاتی ہے۔
عاقب جاوید کے بقول یہ مافیا اس قدر طاقتور ہے کہ اگر آپ اس کے خلاف چلیں تو آپ ایک خاص حد سے آگے ترقی نہیں کر سکتے۔عمران خان صاحب سے دست بستہ عرض ہے کہ حضور! آپ آج جو کچھ ہیں، بنیادی طور پہ اپنی کرکٹ کے بل پر ہیں۔ آپ نے آتے ہی کرکٹ کا سارا ڈومیسٹک سٹرکچر بدل دیا۔ آپ بنیادی فیصلوں میں اپنی ضروری رائے بھی دینے لگے۔
آپ نے کبھی یہ بھی کہا تھا کہ آپ کسی مافیا کو نہیں چھوڑیں گے۔ آپ کی حکومت آئے دو سال ہونے کو ہیں، آپ ابھی تک سیاستدانوں کے ’مافیا‘ سے ہی پنجے لڑا رہے ہیں۔ مگر آج آپ کے سابق ٹیم میٹ چیخ رہے ہیں کہ فکسنگ کا ایک پورا مافیا سرگرم ہے۔ اب آپ یا تو ان کی بات مان کر اس مافیا کو بھی لٹکا دیں۔
اور اگر آپ اس مافیا کو نہیں لٹکا سکتے تو کم از کم اپنے ان سبھی جونئیرز کو کسی شام بنی گالہ بلا کر اچھے سے سمجھا بجھا دیں کہ مافیا وافیا کچھ نہیں ہوتا، سب باتیں ہیں۔اگر آپ صرف اتنا سا بھلا کر دیں گے تو یقین جانیے میری عمر کے لوگوں اور وسیم اکرم کے کروڑوں فینز کا دل کم از کم اتنا تو سنبھل جائے گا کہ کپتان اگر مافیا کو نہیں لٹکاتا تو بات کو بھی نہیں لٹکاتا۔
فکسنگ کی باتیں تیس سال سے ہوا میں لٹک رہی ہیں، اب کچھ کر دیں کپتان جی۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمحبت اور گولف(1) ۔۔طلعت جاوید
Next Article دو ماہ بعد قومی اسمبلی کا اجلاس، وزیرِ خارجہ کا ٹیسٹنگ ناکافی ہونے کا اعتراف
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 27, 2026

ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم

جون 26, 2026

اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار

جون 26, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 27, 2026
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم جون 26, 2026
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار جون 26, 2026
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم جون 26, 2026
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم جون 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.