Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»مظہر عباس کا تجزیہ : کیا وزیراعظم دباؤ کا شکار ہیں؟
تجزیے

مظہر عباس کا تجزیہ : کیا وزیراعظم دباؤ کا شکار ہیں؟

ایڈیٹرجون 30, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

شاید 2سال میں پہلی بار وزیراعظم عمران خان دباؤ کاشکار نظر آئے ہیں۔کرکٹ کے دنوں میں یہ چیز ان کیلئے غیر معمولی ہوتی تھی۔لیکن سیاست ایک مختلف گیند کا کھیل ہے۔
اس وقت پنجاب میں انہیں اپنے اتحادیوں سے زیادہ اپنی پارٹی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز سے مسائل کا سامنا ہے،جسے وہ بخوبی محسوس کر رہے ہیں۔قومی اسمبلی اور عشایئے میں کی گئی ان کی یکے بعد دیگرے تقاریر میں انہوں نے پارٹی اور حکومت پر اپنی سخت گرفت کا پیغام دیا اور یہ کہا کہ وہ کہیں نہیں جا رہے۔
لیکن وہ بخوبی جانتے ہیں کہ سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔بات یہاں تک جا پہنچی ہے کہ وہ ایک آزاد ایم این اے کیساتھ ون ٹو ون ملاقات کر رہے ہیں۔باقی اتحادیوں اور پی ٹی آئی کے ناراض ایم این ایز کی کیا بات کی جائے۔جب سے پی ٹی آئی اور اس کے اتحادیوں اور متحدہ اپوزیشن نے ایک دوسرے کیخلاف مہم شروع کی ہے سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا ہے۔
دونوں اطراف نے بجٹ پاس اور مسترد کرانے کیلئے اپنے ایم این ایز اور سینیٹرزکو 100فیصد حاضری یقینی بنانے کا کہا۔حالانکہ بجٹ پاس ہونے کے 100فیصد چانس نظر آ رہے تھے۔لیکن اگلے کچھ ہفتے اور مہینے دلچسپی سے خالی نہ ہوں گے۔جبکہ وزیراعظم اور ان کی حکومت کا کہنا ہے کہ انہوں نے سمارٹ لاک ڈاؤن کے ذریعے کسی بھی دوسرے ملک سے بہتر طریقے سے کورونا بحران پر قابو پایا۔ہر کوئی اس خیال سے متفق نہیں ہے،لیکن یہ بھی حقیقت ہے کی مکمل لاک ڈاؤن معیشت کیلئے تباہ کن ہوتا۔
عید الاضحیٰ کے دنوں میں بھی کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے، جبکہ حیران کن طور پر حکومت نے ٹیسٹنگ کم کر دی ہے جبکہ روزامہ 50 ہزار ٹیسٹ کرنے کادعویٰ کیا گیاتھا۔ تو کھیل کیلئے کیا منصوبہ چل رہا؟ حزب اختلاف کی جماعتوں نے رویہ اچانک کیوں بدلا جبکہ ابتک وہ مائنس ون فارمولا کی مخالفت کرتے آئے تھے۔ماضی میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی مائنس زرداری اور مائنس شریف فارمولا رد کر چکیں۔
کیا یہ نیا فارمولا اسی ذریعے سے آیا ہے یا یہ خود اپوزیشن سے آیا ہے؟ وزیراعظم کا سب سے بڑا مفاد اپوزیشن کی تقسیم اور اپوزیشن کے درمیان اعتماد کی کمی ہے۔اپوزیشن چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کے ووٹ کے دوران پچھلے سال اپنی سب سے بڑی مایوسی کے بعدکیسے ایک دوسرے کے قریب آئی۔
سوموار اور منگل کو اپوزیشن ارکان کی موجودگی ان کیلئے ایک امتحان ہے۔ذرائع کے مطابق طاقتور اسٹیبلشمنٹ وزیراعظم سے ناخوش نہیں ہے۔لیکن اسٹیبلشمنٹ عمران خان کے گورننس کے انداز اور پنجاب میں وزیراعلیٰ بزدار کی وجہ سے پیداہونے والے مسائل سے مطمئن نہیں ہے۔پی ٹی آئی کے اندر دوسرا مسئلہ غیرمنتخب شدہ خصوصی مشیران اور خصوصی معاونین ہیں جو ایم این ایز کی جگہ لئے جاتے۔
ان کی آوازیں عوامی سطح پر اور ٹی وی پر کابینہ کے غیر منتخب ممبروں کو مورد الزام ٹھہرانے کے حوالے سے بلند ہو رہی ہیں، خاص کر فواد چودھری کے انٹرویوکے بعد اور بھی بلند ہو گئی ہیں، جس میں انہوں نے حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کی اور تسلیم کیا کہ 2سال میں ان کی کارکردگی تسلی بخش نہیں رہی۔
ذرائع کےمطابق پی ٹی آئی کے ناراض ایم این ایز کو پہلے ہی پیغام پہنچا دیا گیا تھا کہ بجٹ کے حق میں ووٹ دیں، اپنی مخالفت میں زیادہ آگے نہ بڑھیں۔ بظاہر یہ منصوبہ صرف حکومت اور وزیراعظم کو طرز حکمرانی پر نظر ثانی کیلئے تھا، اس سے زیادہ کچھ نہیں،مستقبل قریب میں تو اس زیادہ بالکل بھی نہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ’’ہینڈلرز‘‘ نے انہیں صرف ان کی قریبی دوستوں کے ذریعہ پیغام بھیجا کہ پاکستان سیاسی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا خاص طور پر ایسے وقت میں جب معاشی اشاریئے کافی پریشان کن ہیں اور آئندہ سال تک حالات خراب سے خراب تر ہوسکتے ہیں۔
شوگر کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر آنے اور اس میں جہانگیر ترین، مونس الٰہی اور وفاقی وزیر خسرو بختیار کے بھائی کا نام آنے کے بعد سے پی ٹی آئی کے اندر موجود پریشانیوں میں اضافہ ہوا۔جب عمران خان نے اتوار کے روز اپنی تقریر میں مختلف مافیاز کی طرف اشارہ کیا تو وہ اس بات پر مطمئن نہیں کر سکے کہ پیٹرولیم قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافے پر واقعتاً کیا ہوا اور جب پیٹرول پمپس سے پیٹرول غائب ہو گیا تو کیوں کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ ذمہ دار کون تھا؟
وزیراعظم اتوار کے روز ان سے ملنے والے اپنے اتحادیوں کو بھی مطمئن نہیں کرسکے اور انہوں نے فیصلے یا ان کی اپنی پارٹی کے ایم این اے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔
کچھ رپورٹوں سے معلوم ہوتا ہے کہ موجودہ بحران کے بعد یہ امکان بہت کم ہے کہ شوگر سکینڈل میں مزید کارروائی کی جائے کیونکہ حکومت نے بھی پوسٹ کمیشن کی رپورٹ میں چینی کی قیمتوں میں اچانک اضافے کے خلاف کارروائی روک رکھی ہے۔
( بشکریہ جیو نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleباس(1)۔۔طلعت جاوید
Next Article سید علی گیلانی حریت کانفرنس سے الگ ہو گئے : قیادت پر مالی بے ضابطگیوں کا الزام
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 27, 2026

ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم

جون 26, 2026

اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار

جون 26, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 27, 2026
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم جون 26, 2026
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار جون 26, 2026
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم جون 26, 2026
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم جون 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.