Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»میر بلخ شیر مزاری کی سیاست کا ڈنکا کیسے بجا ؟ ۔۔ آفتاب نواز مستوئی کی خصوصی رپورٹ
تجزیے

میر بلخ شیر مزاری کی سیاست کا ڈنکا کیسے بجا ؟ ۔۔ آفتاب نواز مستوئی کی خصوصی رپورٹ

ایڈیٹرنومبر 5, 202228 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سوشل میڈیا پر مرحوم سردار میر بلخ شیر خان مزاری کی زندگی کے بارے میں ایک کاپی پیسٹ تحریر گردش کر رہی ہے جس میں بنیادی رائٹر نے ( معذرت کے ساتھ ) ۔ میر صاحب کی سیاسی زندگی کے آغاز کا احاطہ نہیں کیا ۔ دوسرا ان کے صاحبزادوں کی تعداد چار لکھی گئی ہے جبکہ نام تین لکھے گئے ہیں ۔اس لئیے ریکارڈ کی درستی کیلئیے تحریر ہذا قارئین کی خدمت میں پیش کی جارہی ہے ۔
میر صاحب جب چیف آف قبیلہ بنے ان کی عمر 20۔21 سال تھی اس وقت مشترکہ ضلع ڈیرہ غازیخان کی سیاست لغاری گروپ اور مزاری گروپ کے نام سے ہوتی تھی نہایت وضع داری شرافت اور اصول پسندی کے ساتھ سیاسی اختلافات کے باوجود ایک دوسرے کا احترام کیا جاتا تھا 9 تمن داروں کی سلطنت میں کچھ لغاریوں کے ساتھ اور کچھ مزاریوں کے ساتھ تھے وہوا سے لیکر شاہوالی تک میر بلخ شیر کی سیاست کا ڈنکا اس وقت بجا جب انہوں نے ایوب خان کے ” بنیادی جمہوریت ” کے نظام کے تحت ڈسٹرکٹ بورڈ ( ضلع کونسل ) کے پریذیڈنٹ ( چئیرمین ) کے الیکشن میں چیف لغاری نواب سر محمد جمال خان لغاری ( سردار فاروق احمد خان لغاری کے دادا جان) کو شکست دی تھی ۔
جام پور میں ڈسٹرکٹ بورڈ کا سب آفس ( پرانی عمارت ٹیکنیکل سینٹر والی گلی موجودہ اے ڈی ایل جی آفس ‘ یونین کونسل آفس نزد پریس کلب ) کی تعمیر بھی انہی کے دور میں ہوئی ۔1970 کے انتخابات میں پوری تحصیل پر مشتمل صوبائی اسمبلی کی نشست پر نواب تگیہ خان لغاری کو شکست دی تھی ان کے مقابلہ میں پییپلز پارٹی کے امیدوار ظفر اللہ خان پتافی ایڈوکیٹ تھے جو رنر اپ ( یعنی دوسرے نمبر پر رہے ) ۔
نوجوان نسل کی معلومات میں اضافہ کیلیے ۔
روجھان راجن پور تحصیل کا حصہ تھا وہاں پوری تحصیل راجن پور کی ایک نشست تھی جہاں سے میر صاحب نے سردار نصراللہ خان دریشک کو آزاد مزاری گروپ کی جانب سے امیدوار نامزد کیا اور کامیاب کروایا ” جہاز ” ان کا انتخابی نشان تھا ۔میر صاحب کے چھوٹے بھائی سردار شیر باز خان مزاری ایم این اے منتخب ہوئے ۔
میر صاحب اور سردار نصرا للہ خان دریشک 1972،میں شہید ذوالفقار علی بھٹو سے ملاقات کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے میر صاحب کو وزارت کی پیش کش کی گئی مگر انہوں نے ( اپنے سیاسی شاگرد ) سردار نصرا للہ خان دریشک کا نام پیش کر دیا اور ملک معراج خالد ( وزیر اعلی ) کی صوبائی کابینہ میں پنجاب کے وزیر خوراک اور وزیر آبپاشی بنے ۔جام پور فاضل پور راجن پور میں فوڈ گودام انہی کے دور میں بنے راجن پور کی راجباہیں اور چھوٹی نہریں بھی انہی کے دور میں بنی۔ ( زمیندار خاندان کے لوگ ہمیشہ وہی منصوبے لاتے ہیں جن سے ان کے زمیندارہ نظام کو فائدہ ہو ) ۔۔
جنرل محمد ضیا ء الحق کے دور میں میر صاحب مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن نامزد کیے گئے لغاری خاندان کی جانب سے سردار جعفر خان لغاری کے والد گرامی سردار عطا محمد خان لغاری ممبر مجلس شوریٰ بنائے گئے جماعت اسلامی کیونکہ جنرل ضیاء کی حامی تھی تو ڈیرہ غازی خان سے شہید ڈاکٹر نذیر احمد کے بھائی میاں محمد رمضان ایڈوکیٹ جبکہ راجن پور سے درویش منش شخصیت ملک عبدالمجید جاوید ایڈوکیٹ مرحوم ( والد گرامی برادر ظفراللہ جاوید ایڈوکیٹ ہائی کورٹ راجن پور ) کو ممبر بنایا گیا ۔
1982میں جنرل ضیا الحق کی اجازت سے پنجاب کے گورنر غلام جیلانی خان نے چھ نئے اضلاع بنائے تو میر صاحب کی فرمائش پر راجن پور کو بھی ضلع بنا دیا گیا ۔۔۔اسی مقام پر آکر جام پور کے ایک عام شہری کی حیثیت سے دل کے زخموں کے ٹانکے ادھڑنے کے خدشہ کے پیش نظر ہاتھ لرزنے لگے ہیں حروف نے روٹھنا شروع کر دیا ہے ۔۔گوکہ ۔۔اسکے آگے کافی تفصیلی” داستان ” ہے جس کا نقطہ آغاز 1982 ہے جو تا حال جاری ہے نہ کردار بدلے ہیں نہ سکرپٹ بدلا ہے البتہ ” زور آور ڈائریکٹرز ” نے حقائق پر مبنی داستان لکھنے والے یا تو خرید لئیے ہیں یا پھر انہیں ” دماغی طور پر بانجھ بنا دیا ہے ” ان شا اللہ بشرط زندگی تو درد کی زنجیر کا سلسلہ جہاں ٹوٹ رہا ہےوہاں سے پھر کبھی سہی ۔۔۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بلخ شیر
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعمران خان سمیت پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ
Next Article ’سیاسی ایف آئی آر‘‘ درج کرانے پر عمران کا اصرار، پرویز الٰہی کا انکار: انصار عباسی کی خصوصی رپورٹ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سابق نگران وزیر اعظم ،چیف آف تمن مزاری قبائل میر بلخ شیر مزاری طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

نومبر 4, 2022

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم اپریل 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.