ملتان (اے پی پی):پاکستان نے مقامی طورپرموبائل تیارکرنے کی صنعت میں نمایاں حیثیت حاصل کرلی ہے اور ملک میں مارچ 2022تک فعال سموں کی تعداد19کروڑ30لاکھ تک پہنچ گئی اورٹیلی کام سیکٹر میں اصلاحات سے موبائل اور براڈ بینڈ صارفین کی تعداد میں بھی 39.4 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔
ڈویلپنگ پاکستان نامی ویب سائٹ پرجاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کے پہلے چارمہینے کے دوران مقامی پلانٹس نے 90لاکھ 72ہزارموبائل فون سیٹس تیار(اسمبل )کئے گئے ۔پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے )کے مطابق صرف اپریل 2022میں مقامی طورپر20لاکھ 56ہزار ٹیلی فون سیٹس تیارکئے گئے ۔سال 2021کے دوران مقامی طورپرموبائل فونوں کی تیاری کے عمل میں تیزی دیکھنے میں آئی اوراس عرصہ کے دوران 2کروڑ46لاکھ 60ہزارفونز تیارکئے گئے ۔ 2021میں موبائل فونوں کی درآمدایک کروڑ سے زیادہ تھی جبکہ سرکاری ڈیٹاکے مطابق 2020میں یہ درآمدات 2کروڑ 45لاکھ سے زیادہ رہیں ۔
فیس بک کمینٹ