زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے یوم عاشور کے موقع پر موبائل فون سروس بحال رکھنے کے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔اور کہا ہے کہ سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کے باعث دن بھر محرم الحرام کے جلوس اپنے مقررہ راستوں پر خوش اسلوبی کے ساتھ گامزن رہے۔
مقامی سماجی رہنما اور عالمی حسینییہ کانفرنس کے منتظمم سبطین رضا لودھی نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مقامی انتظامیہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے احسن طریقے کے ساتھ سیکیورٹی کو یقینی بنایا۔مقامی صحافی اور آج نیوز کے بیوروچیف شیخ ناصر ظہیر نے کہا کہ موبائل فون سروس بحال رہنے سے جلوسوں کی کوریج کرنے والے صحافی ماضی میں پیش آنے والی مشکلات سے بچ گئے۔جس کیلئے صوبائی حکومت اور صوبائی وزارت داخلہ کی تعریف نہ کرنا فخل سے کام لینے کے مترادف ہو گا۔ہمیں اپنے اداروں کے ساتھ رابطوں اور خبروں کی بروقت ترسیل میں بہت آسانی رہی۔
فیس بک کمینٹ

