Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»محسن بیگ کے گھر پر چھاپہ غیرقانونی قرار دینے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ
اہم خبریں

محسن بیگ کے گھر پر چھاپہ غیرقانونی قرار دینے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

ایڈیٹرفروری 17, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : حکومت نے محسن بیگ کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے چھاپے کو غیرقانونی قرار دینے والے اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج کے خلاف ہائی کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیازاللہ نیازی نے وزیر اعظم عمران خان سے آج ملاقات کی جہاں وزیراعظم کو محسن بیگ کیس سے متعلق بریفنگ دی گئی جبکہ ملاقات کے وقت اٹارنی جنرل آف پاکستان بھی موجود تھے۔ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے اس موقع پر وزیراعظم کو نور مقدم کیس اور اسامہ ستی کیس سے متعلق بھی بریفنگ دی۔
ایڈوکیٹ جنرل نے وزیراعظم کو بتایا کہ جب ہم نے محسن بیگ کو عدالت میں پیش کردیا تھا تو عدالت کی جانب سے آبزرویشن دینا قانونی طور پر درست نہیں تھا اور کل میں خود ہائی کورٹ میں محسن بیگ کیس کے لیے موجود ہوں گا۔
وزیراعظم نے کہا کوئی قانون سے بالا تر نہیں، کوئی میڈیا سے ہو یا کسی اور شعبے سے ہو، قانون کی نظر میں سب برابر ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ مختلف ذرائع کے ذریعے ہمارے خلاف منفی پروپیگنڈہ ہورہا ہے اور حکومت کے اچھے کاموں کو بھی چند لوگ منفی پروپیگنڈہ کر کے منفی انداز میں پیش کر رہے ہیں۔
بعدازاں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ چھاپے کو غیرقانونی قرار دینے والے جج کے خلاف ریفرنس لانے کا فیصلہ کیا ہے اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ ریفرنس کا فیصلہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے درخواست دائر کریں گے کہ کیا یہ آبزرویشن متعصبانہ نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی جج کے خلاف غیرقانونی کارروائی نہیں ہو رہی ہے اور ہم عدالت میں پیش ہو کر اپنا مؤقف پیش کریں گے، ہم قانون کی عمل داری کی بات کرتے ہیں اور اس پر عمل کریں گے۔
خیال رہے کہ ایف آئی اے نے میڈیا پرسن اور تجزیہ کار محسن بیگ کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کرتے ہوئے ان کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا البتہ سیشن کورٹ نے چھاپہ غیرقانونی قرار دیا تھا۔
ایف آئی اے کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا تھا کہ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کی شکایت پر محسن بیگ کو ان کے گھر سے گرفتار کر کے انہیں تھانہ مارگلہ منتقل کردیا گیا تھا۔
اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے محسن بیگ کے گھر میں چھاپہ مارا، اس موقع پر ایف آئی اے کے پاس عدالت کی جانب سے حاصل کیے گئے سرچ اینڈ سیز وارنٹ بھی موجود تھے، دوران کارروائی ملزم محسن بیگ، ان کے صاحبزادے اور ملازمین نے ایف آئی اے ٹیم پر فائرنگ کی اور دو افسران کو یرغمال بنا کر زدوکوب کیا گیا تاہم ملزمان کے پاس گولیاں ختم ہونے پر محسن بیگ کو گرفتار کیا گیا تھا۔
محسن بیگ کے وکیل راحیل نیازی نے گرفتاری کے بعد ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں اپنے مؤکل کی رہائی کے لیے درخواست دائر کی تھی۔محسن بیگ کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ مقدمہ صبح 9 بجے لاہور میں درج کیا گیا اور ایف آئی اے کی ٹیم اسلام آباد میں محسن بیگ کے گھر میں صبح 8 بجے پہنچی۔
بعد ازاں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ ایف آئی اے اور مارگلہ پولیس کے پاس درج مقدمے کی روشنی میں محسن بیگ کے گھر میں چھاپہ غیرقانونی تھا اور چھاپہ مارنے والے افراد کے پاس اختیار نہیں تھا کیونکہ مارگلہ پولیس کے ایس ایچ او عدالت میں ایف آئی اے لاہور کا کوئی اہلکار متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ پیش کرنے میں ناکام ہوئے۔
سیشن کورٹ نے اپنے حکم نامے میں مزید کہا تھا کہ ایف آئی اے کے کسی رکن نے تاحال ایس ایچ او کے مؤقف کی تائید نہیں کی اور محسن بیگ کی گرفتاری ایف آئی اے کی جانب سے درج کیس میں نہیں ہوئی۔
یاد رہے گزشتہ دنوں نجی چینل ‘نیوز ون’ پر نشر کیے جانے والے پروگرام میں وزیر اعظم کی جانب سے 10 وزراتوں کو بہترین کارکردگی کا ایوارڈ دینے کا معاملہ زیر بحث آیا تھا، جس پر محسن بیگ سمیت دیگر مہمانوں نے نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے۔
پیمرا کے نوٹس کے مطابق اینکر غریدہ فاروقی نے اپنے پروگرام میں شریک مہمان سے سوال کیا کہ مراد سعید کی وزارت کے پہلے نمبر پر آنے کی حقیقی وجہ کیا ہے، جس کے جواب میں محسن بیگ نے کہا کہ وہ نہیں جانتے لیکن وجہ ‘ریحام خان کی کتاب میں لکھی گئی ہے’۔
( بشکریہ : ڈان نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

صحافت محسن بیگ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleخالد مسعود خان کا کالم:پھر وہی موٹروے
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : آئینی بالادستی کے سوال پر بلاول بھٹو زرداری کی پر مغز گفتگو
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ملتان پریس کلب کو قبضہ مافیا اور سوداگروں سے نجات دلائیں: مقبول حسین تبسم کا کالم

فروری 15, 2026

مارک ٹلی بھارت کا بیانیہ بناتے تھے : پاکستان میں مارشل لاء کی راہ ہموار کی : ثقلین امام

جنوری 25, 2026

معروف شاعر ، ادیب اور صحافی رضی الدین رضی کے بچپن ، لڑکپن اور جوانی کی کہانی : آغا محمد علی کی زبانی

دسمبر 26, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم اپریل 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.