Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جون 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»مولوی سے علامہ تک، خادم رضوی کا سفر ۔۔ بی بی سی کی رپورٹ
تجزیے

مولوی سے علامہ تک، خادم رضوی کا سفر ۔۔ بی بی سی کی رپورٹ

ایڈیٹرمارچ 21, 20187 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Khadim-Hussain-Rizvi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج نے مذہبی جماعت تحریک لبیک یا رسول اللہ کے بانی خادم حسین رضوی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ پیش ہیں خادم حسین رضوی کے متعلق پانچ دلچسپ حقائق:

گالیاں دینے والے مولوی
ضلع اٹک کی تحصیل پنڈی گھیب میں پیدا ہونے والے خادم حسین رضوی چند برس پہلے ایک مولوی کے طور پر سامنے آئے جو منبر پر بیٹھ کر لوگوں کو گالیاں دیتے اور اپنے حامیوں سے داد وصول کرتے ہوئے نظر آتے۔انھیں پسند کرنے والوں نے جب ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنی شروع کیں تو اکثر لوگوں نے صرف یہ دیکھنے کے لیے ان کی ویڈیوز دیکھیں کہ کوئی مذہبی شخص منبر پر بیٹھ کر گالیاں کیسے دے سکتا ہے لیکن اب وہی خادم حسین رضوی علامہ خادم رضوی کا روپ دھار چکے ہیں جن سے بڑی سیاسی جماعتیں بھی بظاہر خوفزدہ ہیں۔

مولوی خادم کا’ظہور‘
جب ایک پولیس اہلکار ممتاز قادری نے 2011 میں گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو قتل کیا تو ملک کے طول و عرض میں اس کی مذمت ہوئی لیکن خادم حسین رضوی جو اس وقت لاہور میں اوقاف کے ملازم تھے انھوں نے اس اقدام کو درست قرار دیا جس وجہ سے انھیں محکمہ اوقاف کی نوکری سے بھی ہاتھ دھونے پڑے۔بریلوی مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے خادم حسین رضوی کو اس وقت عروج ملا جب ممتاز قادری کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔ پھر انھوں نے منبر پر بیٹھ آرمی چیف راحیل شریف اور وزیراعظم نواز شریف کو گالیاں دیں۔

این اے 120 لاہور
ممتاز قادری کی پھانسی پر تقاریر سے شہرت پانے والے خادم حسین رضوی نے اس وقت لوگوں کی مزید توجہ حاصل کی جب میاں نواز شریف کے نااہلی کے نتیجے میں خالی ہونے والی نشست این اے 120 پر ہونے والے انتخابات میں ان کی جماعت کے حمایت یافتہ امیدوار نے سات ہزار سے زیادہ ووٹ حاصل کیے۔حیران کن امر یہ تھا کہ خادم حسین کے حمایت یافتہ امیدوار کے ووٹوں کی تعداد پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی جیسی جماعتوں کے امیداواروں کے حاصل کردہ ووٹوں سے بھی زیادہ تھی۔

سوشل میڈیا سے جہاد
افغانستان میں جہاد کے آغاز سے پاکستان میں دیوبندی مکتبہ فکر کے مدراس اور علما کی اہمیت بڑھ گئی تھی اور اسی دوران بریلوی مکتبہ فکر کے نمایاں رہنما جن میں شاہ احمد نورانی اور عبدالستارخان نیازی کے بعد بریلوی طبقے مختلف گروپوں میں بٹ گئے جو اب خادم رضوی کے ساتھ ایک بار پھر سیاسی اہمیت حاصل کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔وہیل چیئر تک محدود ہونے کے باوجود خادم حسین رضوی پاکستان میں متنازع توہین رسالت کے قانون کے ایک بڑے حامی بن کر سامنے آئے ہیں۔جب پاکستانی میڈیا نے خادم حسین کو اہمیت نہ دی تو انھوں نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح سوشل میڈیا کا سہارا لیا اور اپنے آپ کو پیغمبر اسلام کا ’چوکیدار‘ قرار دے اسلام آباد کو مفلوج کر دیا۔

این اے 4 پشاور
2016 میں پہلی بار منظر عام پر آنے والے خادم رضوی اب ایک جانی پہچانی شخصیت بن چکے ہیں۔این اے 120 میں سات ہزار سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کے بعد خادم رضوی کی جماعت نے این اے 4 پشاور میں جب پہلی بار اپنی جماعت کا امیدوار کھڑا کیا تو عام طور پر یہ تاثر پایا جاتا تھا کہ بریلوی مکتبہ فکر کو وہاں زیادہ پذیرائی نہیں ملے گے، لیکن وہاں بھی ان کے امیدوار نے سات ہزار ووٹ حاصل کر کے لوگوں کو حیران کیا۔2018 عام انتخابات کا سال ہے اور اگر علامہ خادم رضوی کی دشنام طرازی اسی طرح جاری رہی اور فوج کی طرف سے ’لفافے تقسیم ہوتے رہے‘ تو وہ ایک کھیل بگاڑنے والی جماعت کے طور پر سامنے آ سکتے ہیں۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنقیب قتل کیس : راؤ انوار کی آنکھ مچولی ختم سپریم کورٹ سے گرفتار کرلیا گیا
Next Article بلوچستان کل اور آج (دوسرا حصہ) : زاہدہ حنا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی

جون 26, 2026

وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان

جون 25, 2026

سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟

جون 24, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی جون 26, 2026
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان جون 25, 2026
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟ جون 24, 2026
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.