Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کتب نما»محمد عامراوپل کاتبصرہ :کیا جناح واقعی سیکولر پاکستان چاہتے تھے ؟ ہرگز نہیں!
کتب نما

محمد عامراوپل کاتبصرہ :کیا جناح واقعی سیکولر پاکستان چاہتے تھے ؟ ہرگز نہیں!

ایڈیٹرجون 3, 20216 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
book jinah
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کیا قائداعظم محمد علی جناح پاکستان کوسیکولر ریاست بنانا چاہتے تھے ؟ یہ سوال عمومی طورپر پاکستان کے آزاد خیال طبقہ فکر کی جانب سے حالیہ برسوں میں اٹھایا جاتارہاہے۔ اس ضمن میں قائد اعظم محمد علی جناح کی 11اگست 1947 کو پاکستان کی دستور ساز اسمبلی میں کی گئی تقریر کابارہا حوالہ دیا جاتارہاہے۔ متعدد دانشوروں کے خیال میں محمد علی جناح ایک آزاد خیال جمہوریت کے خواہاں تھے۔ اگرچہ نے انہوں نے کبھی سیکولر ریاست کی اصطلاح کا استعمال نہیں کیا۔
ان لوگوں کاخیال ہے کہ جناح کے بعد پاکستان کے حکمران، علماءاور بنیاد پرستوں کے دباؤمیں آکر پاکستان کواسلامی جمہوریہ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہوگئے۔ معروف دانشور، محقق اور پولیٹیکل سائنٹسٹ ڈاکٹر اشتیاق احمد اس کہانی کوبلاتامل رد کرتے ہیں۔اپنی تصنیف JINNAH: HIS SUCCESSES, FAILURES AND ROLE IN HISTORY(جناح : کامیابیاں، ناکامیاں اور تاریخ میں کردار) میں اشتیاق احمد نے جناح کے حوالے سے منسوب من گھڑت قیاس آرائیوں کویکسر لغو قراردیا ہے۔ اپنی تحقیق میں ڈاکٹر صاحب نے جناح کی زندگی کومتعدد ادوار میں تقسیم کرکے ان کی (جناح کی)ذات اور شخصیت میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کا گہرا مطالعہ کیا ہے۔جناح نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز ایک انڈین قوم پرست کے طور پر کیا اور میثاق لکھنؤ اس حوالے سے کانگریس اور مسلم لیگ دونوں کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہی وہ وقت تھا جب جناح کوہندومسلم اتحاد کاسفیر کہا جانے لگا۔
اشیتاق احمد کا خیال ہے کہ کیونکہ جناح کا تعلق امیر طبقہ سے تھا اس لیے وہ گلی محلہ کی سیاست کے مخالفین میں سے تھے۔ اپنی تصنیف میں ڈاکٹر اشتیاق اس جانب توجہ دلاتے ہیں کہ جب گاندھی نے عوامی سطح پر احتجاجی تحریک کی حکمت عملی اپنانے کامشورہ دیا تو یہاں سے جناح کے کانگریس سے اختلافات شرو ع ہوئے۔1920 میں ناگ پور میں کانگریس کے ایک اجلاس کے دوران شرکاءنے اس وقت محمد علی جناح پر آوازیں کسنا شروع کردیں جب انہوں نے گاندھی کے نام کے ساتھ مہاتما کالفظ استعمال کرنے سے انکار کیا۔ یہی وہ وقت تھا جب جناح کانگریس سے علیحدہ ہوئے اور مسلم برادری کے لیے کسی بہتر ڈیل کی کوششوں پرغور کرنا شروع کیا یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ نہرو رپورٹ بناتے وقت جناح کو نظرانداز کردیاگیاتھا اور 1930ءمیں جناح بددل ہو کر لندن روانہ ہوگئے۔
مسلم لیگ کے رہنماؤں کے اصرار پر ان کی واپسی 1934ءمیں ہوئی اور پھران کوہندوستان کے مسلمانوں کاواحد ترجمان (Sole Spokeman)کہا جانے لگا۔
1937ءکے انتخابات کے بعد جب کانگریس نے مسلم لیگ کواتر پردیش کی حکومت میں شامل کرنے سے انکار کیا تو یہی وہ لمحہ تھا جب جناح نے ہندوستان کے مسلمانوں کو ایک علیحدہ قوم کے طورپر پیش کرنے کا فیصلہ کیا اس سے پہلے وہ مسلم اقلیت کے حقوق کی بات کرتے رہے۔ 1940ءتک دوقومی نظریئے کے خدوخال اور مسلم اکثریت کے علاقوں کی منصوبہ بندی جناح کے ذہن میں وا ضح ہوچکی تھی۔
ڈاکٹر اشتیاق احمد کی مندرجہ بالا کتاب کی اشاعت کے بعد جہاں تقسیم ہندوستان کے متعلق قائم بہت سے مفروضوں کے لیے تاریخ میں کوئی گنجائش باقی نہیں رہی ۔وہیں ڈاکٹر عائشہ جلال کا کہنا کہ جناح ہندوستان کی تقسیم نہیں چاہتے تھے ،تاریخی حوالوں سے بالکل ثابت نہیں ہوتا۔اپنی کتاب میں اشتیاق نے مستند تاریخی حوالوں سے واضح کیا کہ کس طرح سے 30کی دہائی کے اواخر میں جناح نے ذہنی یکسوئی کے ساتھ مذہبی بنیادوں پر ہندوستان کی تقسیم کی کوششیں کیں۔ اگرچہ دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کے بعد جناح نے کیبنٹ مشن پلان کوبھی قبول کرلیاتھا۔اصل میں یہ وہ وقت تھا جب جناح کواحساس ہوگیاتھا کہ انگریز جلد بازی میں کسی بھی وقت ہندوستان سے روانہ ہوسکتے ہیں۔
ڈاکٹر اشتیاق احمد نے اپنی کتاب میں یہ بھی واضح کیا ہے کہ اگرجناح کوپاکستان کے قیام کے بعد مزید وقت بھی مل جاتا، توبھی پاکستان میں سیکولر جمہوریت کے قیام کا کوئی امکان نہیں تھا۔ اشتیاق احمد کی کتاب (جناح کامیابیاں، ناکامیاں اور تاریخ میں کردار)تحریک پاکستان میں دلچسپی رکھنے والے قارئین کے لیے نہ صرف مفید ہوگی بلکہ تاریخ کے طلبہ کے لیے قیام پاکستان اور پاکستان کے آئینی سفر سے جڑی بہت سی غلط فہمیوں کو حل کرنے میں بھی بہت کارآمد ہوگی۔ یہی نہیں جناح کی شخصیت اور پاکستان کی جدوجہد کوسمجھنے اور نئے زاویہ سے مستقبل کی راہوں کا تعین کرنے کے لیے بھی یہ کتاب نوجوانوں کے لیے بہت مددگارہے۔ تحریک پاکستان اور قائداعظم محمد علی جناح کے بارے میں نئی تحقیق اور اس سے منسلک نایاب دستاویزات سے آراستہ یہ کتاب اب پاکستان میں بھی دستیاب ہے اور بک مارک بک کلب (BOOKMARK BOOK CLUB)سے حاصل کی جاسکتی ہے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

قائد اعظم محمد علی جناح
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپی ایس ایل کا آغاز 9 جون سے ہوگا، ابتدائی شیڈول جاری
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : پاکستان کی افغان حکمت عملی کیا ہے؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

رتی اور جناح کی داستانِ محبت : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

فروری 27, 2026

11 ستمبر ، قائد اعظم کی وصیت میں تحریف اور کچھ غلط بیانیاں : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد

ستمبر 12, 2025

یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم : ضرورت ہے ایک نظریے کی

اپریل 23, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.