Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»محمد حنیف کا کالم: سر باجوہ سیٹھوں سے ذرا بچ کے
کالم

محمد حنیف کا کالم: سر باجوہ سیٹھوں سے ذرا بچ کے

ایڈیٹراکتوبر 9, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
general bajwa
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

خبروں میں سنا ہے کہ کوئی پھٹ پڑا، کوئی رو پڑا، کسی نے دہائی دی، کسی نے نیب کی شکایت کی، تو کسی نے اپنی ناقدری کا رونا رویا، کسی نے زندگی کی بےثباتی کی شکایت کی۔پاکستان کے سب سے بڑے سیٹھوں نے سپہ سالار جنرل باجوہ سے ملاقات میں ’یہ جینا بھی کوئی جینا ہے‘ ٹائپ کا ماحول بنا دیا۔



یہ سپہ سالار کا ہی کمال ہے کہ وہ صبح لائن آف کنٹرول پر پہرہ دے لیتے ہیں، دوپہر کو ایک نئے ڈی ایچ اے کا افتتاح کرتے ہیں اور رات کو پانچ گھنٹے بیٹھ کر پاکستان کے سب سے بڑے سیٹھوں کے دکھی دلوں کا مداوا بھی کرتے ہیں۔
لیکن سر باجوہ سیٹھوں سے ذرا بچ کے۔
آپ کی میٹنگ میں بیٹھے ہوئے ہر سیٹھ کی دولت کا اندازہ لگائیں کوئی ارب پتی، کوئی کھرب پتی، کوئی مہا کھرب پتی مگر ہر کوئی رو رہا ہے، پھٹ رہا ہے، آپ کی تسلی کا خواہاں ہے۔

اس میٹنگ سے باہر ایک قوم ہے جو بلک رہی ہے، بجلی کے بل بھرنے کے لیے تین تین نوکریاں کرنے پر مجبور ہے۔ ڈھائی کروڑ بچہ ہے جو کسی سکول کی شکل نہیں دیکھے گا۔خبروں میں رپورٹ نہیں ہوا لیکن سر باجوہ نے ہلکی سی ڈانٹ تو پلائی ہو گی کہ اس ملک سے اتنا پیسہ بنایا پھر بھی رو رہے ہو، پھٹ رہے ہو۔ اگر پھٹنا ہی ہے تو ذرا دور جا کر پھٹو۔ میری ٹریننگ فوجی ہے اور میں پھٹنے والی چیزوں سے نمٹنا جانتا ہوں۔



سیاست دانوں سے آپ کا اصل مقابلہ نہیں، ان سیٹھوں سے ہے۔ سیاست دانوں کا بندوبست کچھ آپ نے کر دیا، کچھ سر سے پاؤں تک احتساب کرنے والی نیب نے اور کچھ عوام نے لیکن ان سیٹھوں کو کب تک گلے لگائے رکھنا ہے۔ہمارے دوسرے سب سے بہادر سپہ سالار راحیل شریف کو 70، 80 ایکڑ زمین ملتی ہے تو شور مچتا ہے۔ آپ نے کبھی سیٹھوں کی جائیدادوں کا حساب کیا ہے۔ ایک سیٹھ کے بارے میں سنا تھا کہ اس کے گھر میں اپنا پیٹرول پمپ ہے۔



ایک دفعہ جانے کا موقع ملا تو گھر اتنا بڑا تھا کہ لگا کہ میری گاڑی میں پیٹرول ختم ہو سکتا ہے۔ ایک اور سیٹھ کے ڈرائیور نے بتایا کہ 18 گھنٹے لینڈ کروزر پر ڈیوٹی کرتا ہوں لیکن کھانے کے وقت دو کے بعد تیسری روٹی مانگوں تو سیٹھ کہتا ہے جاؤ اپنی خرید کر کھاؤ۔کہیں پر یہ پڑھا ہے کہ فوجی فاؤنڈیشن جو کہ ریٹائرڈ فوجیوں کی فلاح و بہبود کا ادارہ ہے ملک کا دوسرا بڑا بزنس گروپ ہے۔ یہ ان سیٹھوں کی ہی کارستانی ہے کہ دنیا کی ایک نمبر فوج کاروبار کے میدان میں ابھی تک دوسرے نمبر پر ہے۔



اس کی ایک بڑی وجہ میٹنگ میں رونے والے سیٹھ ملک ریاض تھے جنھوں نے کہا کہ انھوں نے سپریم کورٹ سے وعدہ کیا ہے کہ 487 ارب روپے جمع کراؤں گا لیکن پھر بھی نیب نوٹس بھیج رہی ہے۔کوئی پوچھے کہ تیرے پاس اتنا پیسہ آیا کہاں سے۔ سیدھی سی بات ہے اس نے پاک بحریہ کا نام چرایا۔ اب پورے پاکستان میں بیچتا ہے۔ ہماری بحریہ نے نام واپس لینے کی کتنی کوشش کی لیکن کہیں شنوائی نہ ہوئی یہ پاک فوج کے گھر سے چوری کر کے بھاگنے والا سیٹھ اب پاک فوج سے مقابلہ کرتا ہے اور روتا بھی ہے۔



جہاں ڈی ایچ اے پہنچتی ہے اس سے بڑا پروجیکٹ اس کے سامنے لا کر کھڑا کر دیتا ہے لیکن جہاں تک مجھے علم ہے کوئٹہ میں ڈی ایچ اے بنا کر ہم نے اسے ایک چھوٹی سی شکست فاش دی ہے۔لیکن سپہ سالار ایک مثبت سوچ کے حامی ہیں اور مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں اس لیے انھوں نے سیٹھوں کے مسائل کے حل کے لیے فوجی افسران کی ایک کمیٹی بنانے کا بھی اعلان کیا ہے۔



عام طور پر فوجی افسران ریٹائرڈ ہونے کے بعد ان سیٹھوں کے پاس نوکری کی تلاش میں جاتے ہیں۔ اس وقت تک دیر ہو چکی ہوتی ہے اب حاضر سروس افسر سیٹھوں کے ساتھ بیٹھیں گے تو ظاہرہے کچھ سیکھیں گے اور سکھائیں گے۔لیکن دل میں شک سا ہے کہ ہمارے افسر بہادر ہیں لیکن سادہ دل بھی ہیں۔ اگر ہمارا کرنل چار ایم بی اے بھی کر لے تو یہ سمجھ نہیں پائے گا کہ آخر کریم ڈھیڈی کا دھندہ ہے کیا۔



چونکہ سپہ سالار منصف مزاج بھی ہیں تو اب انھیں چاہیے کہ 30، 35 مزدور، محنت کش افراد کو بلا کر ان سے بھی ایک میٹنگ کریں، تھوڑی تسلی دیں۔ غریبوں کی دعاؤں میں زیادہ اثر ہوتا ہے اور یہ دعائیں ایکسٹینشن کے تین سالوں میں کام آئیں گی۔

( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پاک فوج جنرل باجوہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعالمی بساط پر ہلچل مچاتی ٹرمپ کی ٹویٹس۔۔نصرت جاوید
Next Article بیکن ہاؤس انتظامیہ نے فیس کے تنازعے پر بچوں کو قید کر دیا : والدین کا احتجاج
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

علی وزیرکتنے دن آزاد رہیں گے ؟ : مزاحمت، سیاست اور طاقت کی کہانی : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

مارچ 13, 2026

خفیہ معلومات شیئر کرنے کا الزام وزارتِ دفاع کے چار اہلکاروں کو قید کی سزائیں : کرنل کو ریلیف مل گیا

مارچ 4, 2026

سیکڑوں طالبان مارے گئے ہمارے 12 جوان شہید ہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر

فروری 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.