Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 16, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران امریکہ ڈیل: اندیشے بدستور موجود ہیں ۔۔۔سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • 1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم
  • ’میں نے وزیراعظم نہیں بننا‘ : حامد میر کا کالم
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
  • امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف
  • حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ
  • خبردار ، ہوشیار، تیار : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ : تعلیمی ادارے سرمایہ کاروں کے سپرد کرنے کی پالیسی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»شاہد راحیل خان اور کہانی پاکستان کی : محمد عمران کا کتاب کالم
کالم

شاہد راحیل خان اور کہانی پاکستان کی : محمد عمران کا کتاب کالم

ایڈیٹرجون 22, 202519 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
kahani 5
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

’’ کہانی پاکستان کی ‘‘ شاہد راحیل صاحب کی کتاب رضی الدین رضی صاحب نے کچھ دن پہلے بذریعہ ڈاک گوجرانوالہ کینٹ بھجوائی۔ رضی صاحب کا بہت شکریہ۔ کتاب کے متعلق کچھ بھی کہنے سے قبل یہ بات کہ تبصرہ لکھنے میں ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں کیونکہ کتاب کو مکمل پڑھنے کے بعد لکھنا میری عادت ہے۔
شاہد راحیل صاحب کی کتاب کہانی پاکستان کی (1947 سے 1970 حصہ اول)ایک اہم تاریخی دستاویز ہے جو کہ پاکستان کے ابتدائی سالوں کی سیاسی ،سماجی،اور معاشی صورتحال کا جامع جائزہ پیش کرتی ہے ۔اس میں پاکستان کے نہایت اہم اور نازک دور کو تحقیق اور سچائی کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔شاہد راحیل صاحب ایک کثیر الجہت انسان ہیں جنہوں نے اپنی فطری اور خداداد صلاحیتوں کا لوہا مختلف حلقوں میں منوایا ہے۔ خواہ وہ بینکاری ہو،وکالت ہو، شاعر ہو یا نثر ۔ انہوں نے اپنے وسیع مطالعے اور چیزوں کو بغور پرکھنے والی آنکھ سے ملتان کی تاریخ کو کھنگال کر معاشرے کے سامنے رکھ دیا ہے۔
زیر نظر تصنیف میں دراصل مصنف نے پاکستان کی ابتدائی تاریخ، ملک بننے کے بعد درپیش مسائل ،ان کے پس منظر میں اسباب و عوامل، عدالت کی کارر وائیوں اور سیاست کے اتار چڑھاؤ کو بیان کیا ہے۔یہ وہ موضوع تھا کہ جس پر لکھنا کوئی آسان بات نہ تھی مگر شاہد راحیل صاحب نے 1947 سے 1970 تک کے واقعات کو اپنے سادہ ، رواں اور موثر انداز تحریر سے یوں بیان کیا یے کہ قاری کو پڑھتے ہوئے محسوس ہوتا ہے کہ وہ خود ان واقعات کا عینی شاہد ہو۔ کتاب کی ایک خوبی یہ ہے کہ اس میں محض واقعات کا ذکر نہیں بلکہ ان کے پس پردہ حقائق، اسباب، اور نتائج پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے ۔
صاحب کتاب نے تقسیم ہند، مہاجرین کے بحران ، آئینی مسائل ، فوجی مداخلت ، زبان کے تنازع ، مشرقی و مغربی پاکستان کے تعلقات اور دیگر اہم موضوعات کو کمال تحقیق اور دلائل کے ساتھ پیش کیا ہے ۔تحریر کا انداز اس قدر سادہ، شستہ، صاف، رواں اور موثر ہے کہ پڑھنے والا اس قدر مگن ہو اور مسرت حاصل کر رہا ہوتا ہے کہ ایک ہی سانس میں پڑھ کر دم لے۔تاریخی حوالوں ، عدالتی کارر وائیوں اور ان کے اثرات ، نتائج اور عوام کے ردعمل کے ذریعے کتاب کو اور زیادہ تقویت ملتی یے۔جو اسے ایک محض ایک بیانیہ کی بجائے تحقیقی و علمی دستاویز بناتی ہے۔
اس کتاب میں ایک اور نمایاں پہلو یہ ہے کہ شاہد صاحب نے غیر جانبدارانہ تبصرے کے ساتھ مختلف کرداروں اور اداروں کے اقدامات کا تجزیہ پیش کیا ہے گویا یوں کہیں کہ احتیاط کا دامن نہیں چھوڑا مگر سارا کچھ بیان بھی کر دیا۔
کتاب میں ایک بہت ہی اہم مضمون ” مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے ذمہ داران” ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ
” بلاشبہ یہ ایک بڑی حقیقت تھی کہ مشرقی پاکستان کی خراب صورتحال نے جنرل یحیحی کے دور اقتدار یا صرف ذوالفقار علی بھٹو کے رویے کی وجہ سے جنم نہیں لیا تھا بلکہ اس کی جڑیں تقسیم ہند کے وقت یعنی قیام پاکستان کے بعد 1947 تک پھیلی ہوئی تھیں ۔اور بہت سے ایسے اقدامات اور غلطیاں تھیں جو مغربی و مشرقی پاکستان کے درمیان غلط فہمی اور شکایات کا باعث تھیں۔”
ان وجوہات میں سے چند ایک مندرجہ ذیل ہیں۔ جیسے مغربی پاکستان کی عوام کا عوامی لیگ کے چھ نکات کو غیر سنجیدگی سے دیکھنا، مغربی پاکستان کے لوگ مشرقی پاکستان کو اقتدار نہ دینا چاہتے تھے اس لیے فوجی کاروائی کی مکمل حمایت اور تائید کرتے تھے۔ذوالفقار علی بھٹو اور شیخ مجیب کی اقتدار کی ہوس ، ریٹائرڈ ائیر مارشل اصغر خان نے جب عوامی لیگ کے حق میں پنجاب کا دورہ کیا تو ان پر حملہ کیا جانا، سیاستدانوں کا اپنی سیاسی ذمہ داری ادا نہ کرنا اور دیگر یہ وہ معاملات تھے جو ملک کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا باعث بنے۔ شاہد راحیل صاحب کے بقول کہ ” مغربی پاکستان میں سیاست دان، پریس اور عوامی رائے عامہ ان سب کو ہی تاریخ میں مشرقی پاکستان کی علیحدگی کا ذمہ دار قرار دیے گی۔”
مختصرا کتاب کے فلیپ کور کے لیے ڈاکٹر انوار احمد ، ڈاکٹر حمید رضا صدیقی اور رضی الدین رضی صاحب کی آراء شامل ہیں۔ رضی الدین رضی نے لکھا ہے کہ "ایک تاریخ وہ ہوتی ہے جو ہمیں ریاست بتا رہی ہوتی ہے ہمیں نصابی کتابوں میں ملتی ہے لیکن اصل تاریخ وہ ہوتی ہے جو اس عہد کے ادیب، شاعر، صحافی اور دانش ور مرتب کر رہے ہوتے ہیں۔ یہ تاریخ ریاست اعر حکمرانوں کے بیانیے سے یکسر مختلف ہوتی ہے ۔”
کہانی پاکستان کی صرف تاریخ کے طلبہ کے لیے نہیں بلکہ ہر اس شخص کے لیے ضروری مطالعہ ہے جو پاکستان کی بنیادوں اور اس کی اندرونی کمزوریوں کو سمجھنا چاہتا ہے ۔ کیونکہ ڈاکٹر انوار احمد کے بقول شاہد راحیل نے ” اس کتاب کے لیے تاریخ، سیاست کے ادوار اور عدالتی فیصلوں کے متن کی تلاش میں بہت محنت کی یے۔”
اس کتاب میں بہت سی ایسی باتیں موجود ہیں جو میں نے بھی پہلی بار پڑھی ہیں۔اسے رضی الدین رضی صاحب نے اپنے اشاعتی ادارے گردوپیش پبلی کیشنز سے مئی 2025 میں ایک بہت ہی خوبصورت سر ورق کے ساتھ شائع کیا ہے۔ اس کے کل صفحات 125 ہیں۔ جو کہ آ پ کو گردوپیش سے صرف 800 روپے یا اس دے بھی کم میں مل جائے گی۔آخری اور اہم بات کہ شاہد راحیل صاحب نے اس کتاب کا انتساب پاکستانی عوام کے نام لکھا ہے۔اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پاک بھارت ذوالفقار علی بھٹو
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہدعلی کا تجزیہ : ٹرمپ کو نوبل امن انعام دینے کی تجویز
Next Article کوئٹہ میں پیٹرول کی قلت : اوگرا نے ملک بھر کے لیے وارننگ جاری کر دی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان کو نیست و نابود کرنے کی خام خیالی بھارت اپنےعوام پر ہلاکت مسلط نہ کرے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 18, 2026

آر ایس ایس ۔۔ مسلم دشمنی سے پاکستان دوستی کی طرف : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 15, 2026

غلام قوم میں پیدا ہونے والے بھٹو کے افکار کو کون سولی چڑھائے گا ؟ مہتاب حیدر تھیم کا کالم

اپریل 4, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران امریکہ ڈیل: اندیشے بدستور موجود ہیں ۔۔۔سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 16, 2026
  • 1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم جون 16, 2026
  • ’میں نے وزیراعظم نہیں بننا‘ : حامد میر کا کالم جون 16, 2026
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے جون 15, 2026
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی جون 15, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.