Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»علاقائی رنگ»سرائیکی وسیب»ڈی جی خان»محمد یوسف خان کا کالم : ڈیرہ غازی خان ۔۔سرداروں کا شہر ترقی کی راہ پر
ڈی جی خان

محمد یوسف خان کا کالم : ڈیرہ غازی خان ۔۔سرداروں کا شہر ترقی کی راہ پر

ایڈیٹرفروری 14, 20225 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
dera ghazi khan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جمعرات کے روز اپنے دوست اور اے پی پی ملتان کے رپورٹر مہر حسنین کے والد مرحوم کے جنازے میں شرکت کے لئے میں صبح آٹھ بجے ہی فیصل موورز کے اسٹینڈ پر پہنچ چکا تھا مگر مجھے جس گاڑی کا ٹکٹ ملا اس پر روانگی کا ٹائم 8بجکر20منٹ درج تھا جب ڈیرہ غازی خان میں لودھی قبرستان پہنچا تو وہاں پر مرحوم کی نماز جنازہ تو ہو چکی تھی مگر تدفین کا عمل جاری تھا۔ بہر حال جب تدفین سے فارغ ہوچکے تو وہاں موجود مجھ سمیت سب لوگ ان کے گھر خیابان سرور میں تعزیت کے لئے گئے۔
دوپہر کو ایک بجے حسنین بھائی سے اجازت لی کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر جناب غلام حسین کھوسہ سے ملاقات کے لئے اوپن یونیورسٹی پہنچنا تھا۔غلام حسین کھوسہ صاحب انتہائی نفیس، ملنسار،مہمان نواز اور بھرپور شخصیت کے مالک ہیں۔ گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ اس علاقے کے باسی وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے بہت مشکور ہیں کہ ان کی خصوصی کاوش سے ان علاقوں میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو ا ہے اس سے پہلے تو مسلم لیگ نواز کے دور میں پنجاب لاہور سے شروع ہوکر رائے ونڈ پر ختم ہو جاتا تھا مگر وزیر اعلی پنجاب نے صرف زبانی کلامی ہی نہیں بلکہ حقیقت میں ترقیاتی فنڈز کارخ ان پسماندہ علاقوں کی جانب موڑ دیا ہے جس کی وجہ سے یہاں ترقیاتی کام ہو تے ہوئے عوام اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ عثمان بزدار کے وزیر اعلی پنجاب بننے سے پہلے ان علاقوں کی حالت ناقابل بیان تھی۔ مثلا اگر”بارتھی“کی بات کی جائے تو وہاں سے اگر کسی مریض کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر نا ہوتا تو اسے ”ڈولی“ یا چارپائی پر ڈال کر نیچے سڑک تک لانے میں ہی آدھا دن ضائع ہو جاتا اور اس دوران کئی مریض ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی موت کے منہ میں پہنچ جاتے مگر اب وزیر اعلی نے ان علاقوں میں سڑکوں کے جال بچھا دئے ہیں۔ ڈی جی خان میں مدر چلڈرن ہسپتال، کارڈیالوجی ہسپتال، میرچاکر خان یونیورسٹی، غازی یونیورسٹی کی توسیع و نئی بسوں کی فراہمی کے ساتھ ڈسٹرکٹ ہیلتھ کوارٹر ہسپتال کی توسیع سمیت بہت سے منصوبے شامل ہیں۔ سردار غلام حسین کھوسہ نے بتایا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ لیہ اور بھکر پر مشتمل علاقوں میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی نئی برانچ جلد از جلد قائم ہو اس سلسلے میں ہم نے سروے بھی کر لیا ہے اورجگہ کی نشاندہی بھی کر لی ہے اور امید ہے کہ اگلے ایک سال کے عرصہ میں لیہ میں یہ یونیورسٹی بن جائے گی۔ کھوسہ صاحب کے پاس تاریخی معلومات کا بیش بہا خزانہ ہے۔ اس حوالے سے انہو ں نے بتایا کہ قدیم زمانے میں یہاں ڈیرہ غازی خان میں سالانہ میلہ لگتا تھا جس کو میلہ ”اسپاں“ کے نام سے جانا جاتا ہے در اصل اسپ فارسی میں گھوڑے کو کہتے ہیں ۔ اس میلہ میں گھوڑا ڈانس، گھڑ سواری کے مقابلے ہوتے اور گھوڑوں کی منڈی بھی لگتی تھی اور دور دراز سے لوگ اس منڈی میں آکر گھوڑوں کی خریدو فروخت کر تے۔ انہو ں نے بتایا کہ جس طرح اب ہفتہ وار اور ہر بڑے شہر میں جانوروں کی منڈیاں لگتی ہیں پہلے زمانے میں سال میں صرف ایک دن یہ منڈی لگتی تھی مثلا”سبی“ میں بیل کی منڈی لگتی اسی طرح”لیاری“ میں گدھوں کی منڈی لگتی تھی۔ لوگ پورا سال جانور کی بھرپور خدمت کر تے کہ فلاں جانور کو اس سال منڈی لے جانا ہے۔ گفتگو کے دوران پتا ہی نہ چلا اور پونے چار بج گئے اب ان سے اجازت اور معلومات کا ایک نیا خزانہ لے کر واپس گھر کی جانب روانہ ہو گیا۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ڈیرہ غازی خان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ:تلمبہ میں ہجوم کے ہاتھوں ایک شخص کا قتل: تباہی نے معاشرے میں ڈیرا ڈال لیا ہے
Next Article خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی (ف) کا پلڑا بھاری
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

محسن نقوی: رومانوی شاعر اور ذاکر کی ہمہ جہت شخصیت : ڈاکٹر علی شاذف کا اختصاریہ

جنوری 15, 2026

ملتان اور ڈیرہ غازی خان کے درمیان شٹل ٹرین کا افتتاح

اپریل 16, 2025

ڈیرہ غازی خان پریس کلب کو سربمہر کر دیا گیا

جون 4, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.