Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»محمد حنیف کا کالم : منیر نیازی پر پیکا لگائیں
کالم

محمد حنیف کا کالم : منیر نیازی پر پیکا لگائیں

ایڈیٹراپریل 11, 202529 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایک کہانی لکھی تھی منٹو نے جس کا نام تھا ’نیا قانون۔‘ کہانی کا انجام تھا کہ قانون تو سرکار نے نیا بنا دیا لیکن کرتوت نہیں بدلے۔ اب صحافی برادری پیکا کے خلاف شور مچا رہی ہے۔ قانون سخت ہے، سزا پہلے ملتی ہے، پورے خاندان کو ملتی ہے پھر بعد میں جرم کی تلاش شروع ہو جاتی ہے۔ ملزم کو رات کے اندھیرے میں اٹھایا جاتا ہے، دروازے توڑے جاتے ہیں۔ گھر والوں کو کچھ دیر تک سمجھ نہیں آتا کہ گھر میں ڈکیتی ہو رہی ہے یا قانون کے محافظ گھسے ہیں۔
اس کے بعد بندہ غائب، تھانے کچہریوں کے چکر، کسی درمند اور مفت وکیل کی تلاش، پھر بندہ برآمد ہوتا ہے ہتھکڑیوں میں ریمانڈ بھی فوراً مل جاتا ہے۔ جرم ثابت ہونے سے پہلے ہی ملزم کو یہ فیصلہ سنا دیا جاتا ہے کہ تمھاری زندگی، تمھارا دھندہ ہی اصل میں ایک جرم ہے۔ ریاست کی خواہش بہت قدیمی ہے کہ ہمارے کسی عمل پر سوال نہ اٹھایا جائے۔ بادشاہ کی بے لباسی کی طرف اشارہ نہ کیا جائے، گزرتی ہوئی شاہی سواری کو یہ یاد نہ دلایا جائے کہ اس سے پہلے آنے والوں سواروں کو کیا انجام ہوا تھا۔پچھلے چند دنوں میں ہی اسلام اباد سے وحید مراد کو اٹھایا گیا۔ کراچی سے فرحان ملک کو، احمد نورانی ملک سے کہیں باہر بیٹھے ہیں ان کے بولنے کی سزا کے طور پر ان کے دو بھائی غائب ہیں۔گلوکار اور تازہ تازہ باغی بنے سلمان احمد پر بھی پیکا لگا ہے۔
سنسرشپ نیوز رومز کی اور سوشل میڈیا کی مقصود نہیں ہے بلکہ ارادہ یہ ہے کہ لوگوں کے دماغوں میں گھسا جائے اس سے پہلے کہ وہ کوئی ایسے بات سوچیں جس پر پیکا لگ سکتا ہو وہ اپنی بوڑھی ماؤں کا سوچیں جنھیں تھانے کچہریوں میں کیمروں کے سامنے بیٹھ کر اپنے بچوں کی جان کی بھیک مانگنی پڑے گی۔ پیکا کی دہشت والے اس موسم میں اردو زبان کے خوبصورت شاعر منیر نیازی کی برسی تھی، کسی نے ان کا یہ شعر یاد کرایا:
اک تیز رعد جیسی سزا ہر مکان میں
لوگوں کو ان کے گھر میں ڈرا دینا چاہیے
جہاں تک اردو ادب کی سمجھ ہے منیر نیازی کو تنہائی، محبت اور ہمارے گھروں میں بستے آسیبوں کا شاعر مانا جاتا ہے۔ کبھی جیل گئے، نہ کبھی کسی جلسے یا مشاعرے میں مکا لہرا کر کوئی باغی نظم پڑھی لیکن جیسے جیسے ان کے مقبول عام شعر یاد آتے گئے یوں لگا کہ پیکا کی ہر شق ان پر فٹ آتی ہے۔
ہم میں سے بہت سے قلم کے مزدور سمجھتے ہیں کہ ہمیں بات کرنے کا ہنر آتا ہے اس لیے ہم پیکا سے محفوظ رہیں گے۔ منیر نیازی بھی اپنی زندگی میں محفوظ رہے لیکن اگر ریاست بعد از مرگ فنکاروں کو تمغے دے سکتی ہے تو اسے ان پر پیکا بھی لگانا چاہیے۔
کیا مطلب تھا منیر نیازی کا جب انھوں نے فرمایا:
ریل کی سیٹی بجی اور دل لہو سے بھر گیا
کیا اس مصرعے میں ان کا اشارہ ہماری ہائی جیک ہونے والی ٹرین کی طرف نہیں ہے۔کیا وہ اس شعر میں ایف آئی اے کے ان اہلکاروں کا مذاق نہیں اڑا رہے جو پیکا کے ملزمان سے تفتیش کرتے ہیں۔
کسی کو اپنے عمل کا حساب کیا دیتے
سوال سارے غلط تھے جواب کیا دیتے
اور کیا اس شعر میں نو مئی والے شرپسندوں کی سہولت کاری نہیں ہو رہی:
اس شہر سنگ دل کو جلا دینا چاہیے
پھر اس کی راکھ کو بھی اڑا دینا چاہیے
اور وہ جو ان کی ’ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں‘ والی نظم میں ملک کے تین بار وزیراعظم رہنے والے بزرگ سیاستدان نواز شریف کا مذاق نہیں اڑایا گیا؟
اور اردو ادب کے وہ قاری جو پنجابی سے نابلد ہیں انھیں بھی منیر نیازی کی پنجابی نظم کے یہ شعر یاد ہیں۔ دوبارہ پڑھیں اور سوچیں کیا اس میں قیدی نمبر 804 کا نوحہ نہیں لکھا گیا:
کجھ انج وی راہواں اوکھیاں سن
کجھ گل وچ غم دا طوق وی سی
کجھ شہر دے لوک وی ظالم سن
کجھ مینوں مرن دا شوق وی سی
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنام ور صحافی اور انسانی حقوق کے علم بردار آئی اے رحمان کی چوتھی برسی 12 اپریل کو منائی جائے گی
Next Article بہاولپور : گھر میں بم رکھ کر 20 لاکھ تاوان کی وصولی کا مطالبہ، بم نقلی نکلا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 27, 2026

ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم

جون 26, 2026

اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار

جون 26, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 27, 2026
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم جون 26, 2026
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار جون 26, 2026
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم جون 26, 2026
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم جون 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.