Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈیزل 135، پیٹرول 12 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان
  • مارکسزم، طب اور تضادات کی دنیا : ڈاکٹر علی شاذف کاکالم
  • پاکستانی وزیر دفاع کا غیرسفارتی اور غیر ذمہ دارانہ بیان : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اسلام آباد مذاکرات اور حزب اللہ کے 100 رہنماؤں کے قتل کی افواہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • سابق گورنر پنجاب سردارذوالفقار کھوسہ انتقال کر گئے
  • ایران کے نئے سپریم لیڈر زخمی ہیں : امریکی وزیرِ جنگ کا دعویٰ
  • جنگ بندی یا وقتی سکون ۔۔ کیا ایران کو ایٹمی قوت تسلیم کر لیا جائے گا ؟ ۔۔ شہزاد عمران یوسف زئی کا تجزیہ
  • زمانہ طالب علمی کی ایک یاد ، نیا مکتبہ اور پروفیسر ایف ایم خان : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی یاد نگاری
  • غیر مہذب اور پتھر کے زمانے کا ٹرمپ کیا جانے تہذیب کیا ہے ؟ صدائے ابابیل / معصومہ شیرازی کا اختصاریہ
  • پاکستان نے دو ہفتوں کے لیے جنگ بند کرا دی : پرسوں اسلام آباد میں ایران امریکا مذکرات
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»منو بھائی اوران کےٹی وی ڈرامے ۔۔ عارف وقار
کالم

منو بھائی اوران کےٹی وی ڈرامے ۔۔ عارف وقار

ایڈیٹرجنوری 21, 201810 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
منو بھائی کی شادی کی ایک یادگار تصویر
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

منیر احمد قریشی عرف منو بھائی سے میرا اولین رابطہ طالب علمی کے زمانے میں ہوا۔ مجھے اردو کے کالم نگاروں پر اپنا ایم اے کا تِھیسس لکھنا تھا چنانچہ میں نے ایک مفصل سوالنامہ تیار کیا اور جوابات حاصل کرنے کے لیے منو بھائی کو ارسال کر دیا۔ چند روز بعد مکتوب الیہ کا جواب آیا کہ اگر کالم نگاری کی تاریخ اور مختلف کالم نگاروں کے اندازِتحریر پر اِن تمام سوالات کا جواب مجھی کو دینا ہے تو پھر تمھارا تحقیقی مقالہ بھی میں ہی لکھ دیتا ہوں۔
لیکن تھوڑی سی ڈانٹ ڈپٹ کے بعد انھوں نے مجھے بنیادی معلومات بہم پہنچا دیں اور یوں پنجاب یونیورسٹی میں میرا آخری سال بخیر و خوبی انجام کو پہنچا۔
منو بھائی سے میری پہلی دُوبُدو ملاقات تب ہوئی جب میں تعلیم سے فارغ ہو کر پاکستان ٹیلی ویژن میں پروڈیوسر کے طور پر ملازم ہو چکا تھا۔ میں نے فرمائش کی کہ میرے لیے ایک سلسلہ وار کھیل لکھ دیجیے۔ فوراً مان گیے لیکن کچھ شرائط عائد کر دِیں: مثلاً یہ کہ ڈرامے میں کوئی گلیمر نہیں ہوگا یعنی نہ تو محل نما گھر ہوں گے نہ لمبی لمبی کاریں اور نہ انگریزی لہجے میں بات کرنے والے الٹرا ماڈرن کردار، بلکہ گلی محلے کی کہانی گلی محلے کے کرداروں کی زبانی ہو گی۔آخری شرط منو بھائی نے یہ رکھی کہ یہ کھیل پنجابی زبان میں ہو گا۔ اُن کا موقف یہ تھا کہ جس طرح کے کردار چُنے گئے ہیں وہ اپنی ماں بولی میں بات کرتے ہی اچھے لگیں گے۔ دلیل معقول تھی اس لیے کسی بحث کے بغیر منصوبے پر کام شروع ہو گیا اور چند ہفتوں بعد لاہور ٹیلی ویژن سے منو بھائی کا پنجابی سیریل ‘کیہ جاناں میں کون’ منظرِعام پر آ گیا۔
منو بھائی نے ڈرامے کا فن کسی کتاب سے نہیں بلکہ اپنے ارد گرد چلتے پھرتے اور سانس لیتے کرداروں سے سیکھا تھا، اسی لیے اُن کے تخلیق کردہ کردار کٹھ پتلیوں کی بجائے جیتے جاگتے انسان معلوم ہوتے ہیں۔ چونکہ اپنی صحافتی زندگی کے آغاز میں بہت عرصے تک رپورٹنگ کے شعبے سے وابستہ رہے تھے اس لیے معاشرتی زندگی کا کوئی بھی پہلو ان کی نظروں سے اوجھل نہیں تھا۔سلسلے وار کھیل ‘آشیانہ’ میں انھوں نے خاندانی اقدار کو موضوع بنایا جبکہ ‘دشت’ میں انھوں نے بلوچستان کے صحرائی کلچر پر قلم اٹھایا۔ تاہم سب سے زیادہ مقبولیت اُن کے سلسلہ وار کھیل ‘سونا چاندی’ کو حاصل ہوئی۔ یہ ایک دیہاتی جوڑے کی کہانی ہے جو شہر آ کر مختلف گھروں میں نوکری کرتا ہے اور ان کے توسط سے شہری زندگی اور معاشرے کے بہت سے نشیب و فراز سامنے آتے ہیں۔منو بھائی نے طویل دورانیے کے بہت سے کھیل بھی تحریر کیے جن میں ‘گم شدہ’ اور ‘خوبصورت’ آج تک لوگوں کو یاد ہیں۔جس انسان دوستی کا مظاہرہ ہمیں اُن کی کردار نگاری میں نظر آتا ہے وہی ہمیں اُن کی عملی زندگی میں بھی دکھائی دیتا ہے۔ آج وہ ہم میں نہیں ہیں لیکن جس طرح اُن کے اخباری کالم اور ٹی وی ڈرامے لوگوں کو یاد رہیں گے اُسی طرح انسانی حقوق کے ایک سرگرم کارکن کے طور پر بھی اُن کی یاد ہمیشہ ہمارے دِلوں میں زندہ رہے گی۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمنو بھائی کا ٹی وی اور اماں کی بکریاں! : آخر کیوں / رؤف کلاسرا
Next Article منو بھائی کے بعد ۔۔ سہیل وڑائچ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ڈیزل 135، پیٹرول 12 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان

اپریل 10, 2026

مارکسزم، طب اور تضادات کی دنیا : ڈاکٹر علی شاذف کاکالم

اپریل 10, 2026

پاکستانی وزیر دفاع کا غیرسفارتی اور غیر ذمہ دارانہ بیان : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 10, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • ڈیزل 135، پیٹرول 12 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان اپریل 10, 2026
  • مارکسزم، طب اور تضادات کی دنیا : ڈاکٹر علی شاذف کاکالم اپریل 10, 2026
  • پاکستانی وزیر دفاع کا غیرسفارتی اور غیر ذمہ دارانہ بیان : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 10, 2026
  • اسلام آباد مذاکرات اور حزب اللہ کے 100 رہنماؤں کے قتل کی افواہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم اپریل 10, 2026
  • سابق گورنر پنجاب سردارذوالفقار کھوسہ انتقال کر گئے اپریل 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.