Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»علاقائی رنگ»سرائیکی وسیب»مصطفیٰ کمال پاشا کمال کے انسان تھے ۔۔پروفیسر خالد مسعود گوندل( وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور)
سرائیکی وسیب

مصطفیٰ کمال پاشا کمال کے انسان تھے ۔۔پروفیسر خالد مسعود گوندل( وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور)

ایڈیٹرجولائی 27, 20203 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
mustafa kamal and khalid masood gondal KE
پروفیسرخالد مسعود گوندل ، ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا کے ساتھ
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی
اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا
پروفیسر مصطفی کمال پاشا 1978ء میں نشتر میڈیکل کالج ملتان میں فرسٹ ائیر ایم بی بی ایس میں داخل ہوئے اور 1984 ءمیں بیس میڈیلز کے ساتھ وہ بیسٹ گریجوایٹ آف نشتر میڈیکل کالج قرار پائے ان کا بچپن، ان کا لٹرکپن اور ان کی جوانی نشتر میڈیکل کالج میں ہی گزری اور ان کے والد محترم پروفیسر محمدکمال وقت کے بہترین فزیشن اور کارڈیالوجسٹ تھے ان کے چچا اور پروفیسر بلقیس شبیر کے والد پروفیسر شبیر احمد نارو مرحوم میرے استاد رہے میری ٹریننگ میں ان کا بہت بڑا حصہ ہے پروفیسر مصطفی کمال پاشا سے میرا تعلق تین دہائیوں سے زائد عرصہ پر محیط ہے میں نے ان کو بہترین دوست، بہترین استاد اور inovative سرجن پایا۔ انہوں نے جنوبی پنجاب میں لیپروسکوپک سرجری کو متعارف کروایا وہ لیپرسکوپک سرجری کے بانیوں میں سے ہیں ان سب خصوصیات کے ساتھ ساتھ وہ بہت اچھے منتظم بھی تھے، سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ایک متمول خاندان سے تعلق ہونے کے باوجود وہ انتہائی ملنسار اور عاجزانہ شخصیت کے مالک تھے۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ پروفیسر مصطفی کمال پاشا میں بہترین انسان کی تمام اوصاف حمیدہ بدرجہ اتم موجود تھیں۔ اگر آپ نے کسی کی شخصیت کا اندازہ لگانا ہو تو آپ اس کے ساتھ سفر کرتے ہیں ہم نے اکٹھے مختلف ممالک کا سفر کیا میں نے ان کو بہترین ہمسفر پایا۔ پروفیسر مصطفی کمال کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان ملتان سینٹر کے کافی عرصہ تک کنٹرولر امتحانات رہے ان کے دور میں امتحانات کا خوش اسلوبی سے انعقاد اور بروقت نتائج کا اعلان قابل تحسین ہے۔
اگر آپ کا سی پی ایس پی ملتان سینٹر جانے کا اتفاق ہو توآپ کو اندازہ ہوگا کہ ملتان ریجنل سنٹر بنانے میں مصطفی کمال پاشاکا کلیدی کردار رہا ہے خوب صورت آڈیٹوریم، بہترین امتحانی مراکز اور گیسٹ ہاؤس مصطفی کمال پاشا کی یادیں دلاتے ہیں۔ان کی بہترین خدمات کے اعتراف میں سی پی ایس پی انتظامیہ کمیٹی ممبران نے متفقہ فیصلہ کیاہے کہ سی پی ایس پی کا امتحانی مرکز ان کے نام سے منسوب ہو گا۔
نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے لئے ان کی خدمات قابل قدر اور ناقابل فراموش ہیں وہ پہلے وائس چانسلر ہونے کی حیثیت سے شب وروز اس کی ترقی کیلئے مصروف عمل رہے انہوں نے انڈر گریجوایٹ اور پوسٹ گریجوایٹ کے طلبا طالبات میں تدریس، تربیت اور تحقیق کے کلچر کوپروان چٹرھایا۔ ہم سب محب وطن پاکستانی ہیں لیکن اس ضمن میں رول ماڈل پروفیسر مصطفی کمال پاشا تھے اس کی مثال میں اس طرح دیتا ہوں کہ آج سے چند سال پہلے ان کے شاگردوں نے ان کا انٹرویو کیا میں نے جب انٹرویو سنا تو اس میں ان کے الفاظ تھے کہ میرا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے اس سے خوبصورت ملک دنیا میں کوئی نہیں اس سے خوبصورت جگہ دنیا میں کوئی نہیں اور آخری جملہ تھا کہ مرنے کے لئے پاکستان سے بہتر کوئی مٹی نہیں اور اسی مٹی میں حیات جاویدان ان کو مل چکی ہے۔ وہ سرجن ہونے کے باوجود کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے ان کے درمیان موجودرہے اور صف اول کے سپاہی بنے،اور جام شہادت نوش کرکے زندہ جاوید ہو گئے۔ کہتے ہیں ”شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے“
بیماری کے دنوں میں ان کے ساتھیوں نے انکی جان بچانے نے کیلئے سرتوڑ کوششیں کیں۔ نشتر میڈیکل یونیورسٹی، ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی، بہاولپور میڈیکل کالج کے بہترین معالجین کے علاوہ، فیصل آباد سے پروفیسر انجم جلال اپنی ٹیم کے ہمراہ پہنچے جب ہمیں پتہ چلا کہ انکی طبیعت زیادہ بگڑ رہی ہے تو ہم نے لاہور سے انتہائی نگہداشت اور ماہرامراض سینہ ڈاکٹر سلمان ایاز کی قیادت میں ایک ٹیم روانہ کی اور کہا کہ جب تک پروفیسر مصطفی کمال پاشا روح بصحت نہیں ہوجاتے وہیں رکیں۔ لیکن ہر ذی روح کے لئے اس دنیا سے جانے کا اک وقت مقرر ہے اور اللہ پاک ہی جانتے ہیں کہ وہ کون سا وقت ہے۔ پروفیسر مصطفی کمال پاشا کے لئے بھی وقت مقرر تھا اور اپنے مقررہ وقت پر ہم سب کو اداس چھوڑ کر دنیا سے چلے گئے۔۔
میں یہ سمجھتاہوں کہ جیسے وہ اپنے نام کے حوالے سے ایک کمال کی شخصیت تھے ویسے ہی ان کا دنیا سے جانا بھی کمال تھا جنازے میں ہزاروں لوگوں کا جم غفیر تھا اور ہر آنکھ اشک بار تھی۔ ان کے فلاحی کام جو انہوں نے دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے کئے۔ ان کی نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے لئے بے پناہ خدمات، ان کی سی پی ایس پی کے لئے خدمات اور ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے لئے خدمات کبھی نہیں بھولی جاسکتیں۔
شعبہ طب سے وابستہ تمام افراد وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے تہہ دل سے مشکور ہیں کہ انہوں نے مصطفی کمال پاشاکے لئے پاکستان کے سول ایوارڈ کا حکومتی سطح پر اعلان کیا۔
میں دعا گو ہوں کہ پروفیسر مصطفی کمال پاشا صاحب کو اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔اس شعر کے ساتھ میں اختتام کروں گا کہ۔
آسمان تیری لحد پہ شبنم افشانی کرے
سبزہ نورستہ اس گھر کی نگہبانی کرے۔
پاشا صاحب آپ دلوں میں تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے اور ہماری اور آپکے ہزاروں شاگردوں کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

مصطفیٰ کمال پاشا
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article’’پردے‘‘ کے پیچھے کیا ہے۔۔عطا ء الحق قاسمی
Next Article صحافی بمقابلہ قریشی: ناک آؤٹ کون ہوا ؟ ۔۔چوہدری محمود احمد
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کورونا وائرس : وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی مصطفیٰ کمال پاشا زندگی کی بازی ہار گئے

جولائی 15, 2020

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 21, 2026
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.