Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»’’بڑا ادب صرف ابنارمل لوگ لکھ سکتے ہیں؟‘‘۔۔ہزار داستان/مستنصر حسین تارڑ
کالم

’’بڑا ادب صرف ابنارمل لوگ لکھ سکتے ہیں؟‘‘۔۔ہزار داستان/مستنصر حسین تارڑ

ایڈیٹرمئی 5, 20191 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
mustansar hussain tararr columns at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میرا گزشتہ کالم کتابوں کے مجذوبوں کے بارے میں تھا تو بارے کتابوں کے بھی کچھ بیاں ہو جائے تو چنداں مضائقہ نہیں البتہ کوئی سو جھوان یعنی فلسفی نما شخص بجا طور پر معترض ہو سکتا ہے کہ اگر یہ ادیب حضرات کتابیں نہ لکھیں تو ایسے کتابوں کے مارے لوگ مجذوب ہونے سے بچ جائیں اور وہ بھی دیگر لوگوں کی مانند نہائت کامیاب اور باشعور حیات بسر کر سکیں تو سارا قصور ادیبوں کا ہے کہ یہ کتابیں نہ لکھیں تو لوگ پاگل نہ ہوں اور سکھ چین کی زندگی کے مزے لوٹیں ۔ اس سلسلے میں گزارش یہ ہے کہ کتابیں لکھنے والے بھی تو نارمل لوگ نہیں ہوتے۔ وہ بھی مجذوب ہوتے ہیں۔ وہ اس لکیر کے ذرا ادھر ہوتے ہیں‘ لکیر کے پار پاگل پن کا جہان خبط آباد ہوتا ہے اور کئی بار وہ اس لکیر کے پار بھی چلے جاتے ہیں اور تب ان کے نوک قلم سے شاہکار تحریروں کے جھرنے پھوٹنے لگتے ہیں۔ میں خود یقین رکھتا ہوں کہ ابنارمل لوگ ہی عظیم ادب تخلیق کرنے پر قادر ہوتے ہیں بلکہ میں شائد ذکر کر چکا ہوں کہ میں نے کسی انٹرویو میں کہا کہ ایک شریف آدمی بڑا ادیب نہیں ہو سکتا تو ’’داستان سرائے‘‘ میں ایک دعوت کے دوران اشفاق احمد میری بیگم سے کہنے لگے’’لو بھئی میمونہ تمہارا خاوند مجھے بڑا ادیب نہیں مانتا‘‘۔ تو میں نے خان صاحب سے کہا کہ حضور میں آپ کو بڑا ادیب تو مانتا ہوں لیکن ایک روائتی شریف آدمی نہیں مانتا اگر پسند فرمائیں تو میں آپ کی تحریروں میں سے کچھ حوالے دے سکتا ہوں خاص طور پر ’’سفر در سفر‘‘ میں جانوروں کی پرائیویٹ زندگیوں کے بارے میں جو تفصیل درج ہے تو اشفاق صاحب مسکراتے ہوئے بولے۔!ادھر تمہاری آپا بانو قدسیہ بہت مزیدار کباب تیار کر رہی ہیں جاؤ ان سے لطف اٹھاؤ۔ بہرحال حسب عادت ایک مرتبہ پھر اپنے کالم کو ان کتابوں کے لئے وقف کرتا ہوں جو پچھلے تین چار ماہ سے میری رفاقت میں رہیں۔ انسانوں کی مانند کچھ تو بہت عمدہ رفیق ثابت ہوئیں۔ کچھ کو میں نے نیم دلچسپی سے پڑھا اور چند ایک سے ظاہر ہے اپنی کم علمی کے باعث بیزار ہوا اور راستے میں چھوڑ دیا۔ ان میں سے ایک ناول میرے عزیز دوست ایچ ایم نقوی نے ایک مدت کے بعد لکھا ہے اور دیر آید درست آید کے مقولے پر پورا اترتا ہے۔ نقوی کا پہلا ناول’’ہوم بوائے‘‘ ایسا تھا کہ اس نے کیا پاکستان کیا انگلستان وغیرہ میں دھوم مچا دی۔ میں اسے ہمیشہ چھیڑتا تھا کہ نقوی ایک ناول تو کوئی بھی شخص لکھ سکتا ہے۔ یہ دوسرا ناول ہوتا ہے جو ثابت کرتا ہے کہ وہ واقعی ایک ناول نگار ہے یا پہلے اس کا فلوک لگ گیا تھا‘ اس ناول کا نام نقوی کی شخصیت کی مانند گنجلک ہے یعنی’’دے سیلیکٹڈ ورکس آف ’’عبداللہ دے کوسیک‘‘ اور یہ ثابت کرتا ہے کہ نقوی واقعی ایک بڑا ناول نگار ہے۔ اس ناول کا مرکزی کردار کراچی کا شہر ہے۔ وہ کراچی جو کب کا معدوم ہو چکا ہے صرف اس کی پرچھائیاں کہیں کہیں بال کھولے سو رہی ہیں۔ نقوی نے انہی پرچھائیوں کو بیدار کر کے ان کے بالوں میں تخلیق کی کنگھی کر کے انہیں پھر سے سنوارا ہے۔ وہ کہتا ہے’’کہا جاتا ہے کہ شہروں کی بنیاد خدا۔ بادشاہ اور جری بہادر رکھتے ہیں لیکن کراچی شہر کہانیوں سے تخلیق ہوا ہے‘‘مجھے یہاں ایک قول بری طرح یاد آ رہا ہے جو نیو یارک پبلک لائبریری کی ایک گلی کے فٹ پاتھ پر کندہ ہے کہ یہ کائنات ایٹم کے ذروں سے نہیں کہانیوں سے تخلیق ہوئی ہے۔ نقوی نے ’’ہوم بوائے‘‘ کے طرز بیاں کو دہرایا نہیں اس ناول کے لئے ایک نئی طرح ایجاد کی ہے۔ مجھے تو اس ناول کے فٹ نوٹس بھی ایک متوازی ناول کی مانند دلچسپ لگے۔ جان فری مین کا کہنا ہے کہ نقوی نے یہ ناول لکھ کر ادب کی دنیا میں ایک دھماکہ کر دیاہے۔ دوسرے ناول کا مصنف مجھے اس لئے بھی عزیز ہے کہ وہ میرے دوست اور بزرگ محمد خالد اختر کا بیٹا ہے خالد صاحب کے شاہکار خطوط جو انہوں نے میرے نام لکھے۔ شائع ہو چکے ہیں۔ ہارون خالد اختر کا ناول’’میلوڈی آف اے ٹیئر یعنی’’ ایک آنسو کا گیت‘‘ ایک نہائت متاثر کن تحریر ہے۔ میں نے اسے مکمل طور پر پڑھا اور مکمل طور پر لطف اندوز ہوا۔ عام طور پر بڑے باپ کے بیٹے ان کے سائے سے باہر آ کر خودمختار ذہن کی زندگی بسر کرنے سے قاصر ہوتے ہیں لیکن ہارون کو اپنے باپ کے سہارے کی قطعی کوئی حاجت نہیں۔ وہ ایک اہم ناول نگار کے طور پر اپنے قد سے کھڑا ہے۔ البتہ اسے بھی اپنے آپ کو ثابت کرنے کے لئے دوسرا ناول لکھنا ہو گا ورنہ وہ ایک حادثاتی ناول نگار کہلائے گا۔ میں نے کچھ عرصہ پہلے افریقی ناول نگار بن اوکری کا ایک ناول ’’بھوک زدہ روڈ‘‘ پڑھنے کے بعد لکھا تھا کہ میں کیسا بدقسمت ہوں کہ آج تک بن اوکری کی تحریر کے جادو سے بے خبر رہا۔ وہ یقینا اس عہد کے عظیم ناول نگاروں میں شمار کرنے کے لائق ہے ان دنوں میں نے اس کا ایک ناول ’’دے ایج آف میجک‘‘ پڑھا یعنی ’’جادو کے زمانے‘‘ اور یقین کیجئے اس ناول میں ایک ایسا سحر ہے جو پڑھنے والے کو گنگ کر دیتا ہے۔ تمام ابواب مختصر ہیں اور ہر باب مکمل طور پر ایک کہانی ہو سکتا ہے۔ میں نے اس طرز تحریر کا کوئی اور ناول نہیں پڑھا۔ بن اوکری کو اگر میں ایک استاد نہ مانوں تو نقصان میرا ہو گا۔ ٹائمز نے اس ناول کے بارے میں کیا خوب تبصرہ کیا ہے کہ ایک خوابناک جدید پریوں کی کہانی!آپ شاید آگاہ ہوں کہ پچھلے برس کا مین بُکر پرائز جو ادب کی دنیا کا سب سے بڑا انعام گردانا جاتا ہے آئر لینڈ کی اینا برنز کے ناول’’ملک مین‘‘ کو دیا گیا تھا۔ میں نے اس انعام کی مرعوبیت کے زیر اثر’’ملک مین‘‘کو نہایت احترام سے شروع کیا۔ میں ایک شاہکار سے متعارف ہونے کو ہوں لیکن بڑا شور سنتے تھے پہلو میںدل کا۔ یقینا ادب کی دنیا میں بھی سفارشیں چلتی ہیں۔ ورنہ یہ ناول تو تخلیق کے کسی معیار پر پورا نہیں اترتا۔ نہائت معمولی اور بیزار کن۔ اردو کے کئی نئے ناول نگار اس آئرش خاتون سے کہیں بہتر لکھتے ہیں۔ آپ اگر برصغیر کے ان ادیبوں سے واقفیت رکھتے ہیں جنہوں نے انگریزی میں ناول لکھ کر بے پناہ شہرت حاصل کی تو آپ وکرم سیٹھ کے نام سے بھی واقف ہوں گے جنکے پہلے بہت ضخیم ناول ’’دے سوٹ ایبل بوائے‘‘ نے خاص طور پر مغرب میں دھاک بٹھا دی بلکہ ایک نقاد نے اسے ناول نگاری کی بائبل ٹھہرا دیا۔ بہت ہی معمولی اور بور ناول تھا میں لاکھ کوشش کے باوجود خون کے گھونٹ پی پی کر بھی پورا نہ پڑھ سکا ۔ہم دونوں ایک دوسرے کے معیار پر پورے نہ اترے۔ لیکن اس کے دوسرے ناول’’این ایکول میوزک‘‘ نے میرے سب شکوے دور کر دیے کہ یہ واقعی ایک شاندار ناول تھا۔ کلاسیکی مغربی موسیقی کی بھی ایک کلاسیکی صنف’’چیمبر میوزک‘‘ نام کی ہے۔ یعنی یہ پکے راگوں کا بھی پکا راگ ہے۔دو تین موسیقار یہ بڑے بڑے ستار نما سازوں پر جھکے تاروں پر گز پھیرتے ایسی اکتا دینے والی روں روں موسیقی بجاتے ہیں کہ انسان خودکشی پر قائل ہو جاتا ہے۔ وکرم سیٹھ نے مغربی کرداروں کے ساتھ چیمبر میوزک کے حوالے سے ایسی شاندار تحریر لکھی ہے کہ میں نے خود ایک مرتبہ پھر چیمبرمیوزک کو سننے کی کوشش کی اور میں اس سے لطف اندوز ہوا چنانچہ میں نے وکرم سیٹھ کاایک پرانا سفر نامہ’’فرام ہیون لیک‘‘ پڑھنا شروع کر دیا کہ دیکھیں سیٹھ صاحب سفرنامہ میں کیا کمال دکھاتے ہیں‘ اس لئے بھی کہ میں خود سنکیانگ کی طویل مسافتیں طے کر چکا تھا۔ لیکن سَوری سیٹھ صاحب آپ کے اندر آوارگی کی وہ حس موجود نہیں ہے ۔ (جاری)
(بشکریہ: روزنامہ 92نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleہم سب رسمیں نبھا رہے ہیں!۔۔آئینہ/مسعود اشعر
Next Article سید عباس اطہر کو یاد کرنے کا دن۔۔خاور نعیم ہاشمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 27, 2026

ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم

جون 26, 2026

اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار

جون 26, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 27, 2026
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم جون 26, 2026
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار جون 26, 2026
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم جون 26, 2026
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم جون 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.