• مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصارئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook Twitter
اتوار, مئی 28, 2023
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook Twitter YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سید زاہد حسین گردیزی کی یادیں : میر غوث بخش بزنجو ، قسور گردیزی اور نیپ
  • آج سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا
  • اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں 6 شدت کا زلزلہ
  • ایجنسیوں نے دو طرح کی منصوبہ بندی کی گفتگو پکڑلی، اس پر آج رات عمل ہونا تھا: وزیر داخلہ
  • پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے پچیس برس مکمل۔۔قوم کا اتحاد ہی پاکستان کی اصل جوہری قوت ہے: وزیراعظم شہباز شریف
  • خالد مسعود خان کا کالم:ویسپا سکوٹر‘ تاریخی عمارات اور تجاوزات
  • رؤف کلاسراکا کالم:ظفرالطاف سے پی ٹی آئی تک
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ:ملکی معیشت، سیاسی استحکام اور مقام عبرت
  • عطا ء الحق قاسمی کا کالم:میں اور میرے ’’مسائل‘‘
  • امتیاز عالم کا کالم:چراغ سب کے بجھیں گے؟
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصارئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»ادب»انتظار حسین کے ساتھ پرندے بھی چلے گئے ۔۔ مستنصر حسین تارڑ
ادب

انتظار حسین کے ساتھ پرندے بھی چلے گئے ۔۔ مستنصر حسین تارڑ

رضی الدین رضیدسمبر 14, 20160 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
mustansar hussain tararr columns at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

انتظار حسین  چلے گئے تو اکثر یاد آتے ہیں اگرچہ اُن کے اور میرے درمیان کچھ بھی مشترک نہ تھا۔۔۔ ہمارے ثقافتی رویے سراسر مختلف تھے، اُن کی مسکراہٹ قطعی طور پر یہ بھید ظاہر نہ کرتی تھی کہ اُس میں طنز کے تیر ہیں یا پسندیدگی کی پُھل جھڑیاں پھوٹتی ہیں اور میں نہ اپنی پسند اور نہ ہی ناپسند کو ملفوف کرنے پر قادر تھا۔۔۔ زبان کا برتاؤ جو اُن کے ہاں تھااُس میں ایک بامحاورہ کلاسیکی چاشنی تھی جب کہ میری زبان گنگا جمنا نہیں راوی اور چناب کے پانیوں میں دُھلی ہوئی تھی۔۔۔بلکہ ایک مرتبہ سنگ میل کے شو روم میں گفتگو کے دوران میں نے یونہی اُنہیں چھیڑنے کی خاطر کہہ دیا کہ انتظار صاحب، محاوروں کی بیساکھیاں صرف وہ نثر نگار استعمال کرتے ہیں جو کسی بھی صورت حال کو بیان کرنے سے عاجز ہو جاتے ہیں اور یوں بھی اردو کے کلاسیکی محاورے آج کے عہد میں متروک ہو چکے ہیں اور اُنہیں صرف مزاحیہ تحریروں میں ہی استعمال کیا جاتا ہے۔۔۔ ظاہر ہے اُنہوں نے اختلاف کیا، کہنے لگے شیکسپیئر کے زمانوں کے محاورے ابھی تک چلے آرہے ہیں تو بھلا اردو محاورے کیسے متروک ہو سکتے ہیں۔ ایسا صرف وہ لوگ کہتے ہیں جو محاوروں کے استعمال سے واقف نہیں ہوتے۔۔۔تب میں نے اُنہیں بتایا کہ ایک روز میری بیٹی سکول سے واپس آئی تو بہت پریشان تھی، کہنے لگی، ابو یہ رادھا کون تھی اور وہ کیوں پتہ نہیں کتنے من تیل کے بغیر ڈانس نہیں کرتی تھی۔۔۔اور اُسے یہ بھی علم نہ تھا کہ یہ بریلی کہاں ہے جہاں بانس اُلٹے چلے جاتے ہیں تو وہ مسکرا کر کہنے لگے۔۔۔ چلو اگر وہ رادھا کو نہیں جانتی تو تم اُسے اپنی گوپیوں کے بارے میں بتاؤ۔۔۔تقریباً دو برس پیشتر فیصل آباد لٹریچر فیسٹیول کے دوران جب عبداللہ حسین اور انتظار کی موجودگی میں کچھ خواتین کتابوں پر آٹو گراف لینے کی خاطر لاؤنج میں دندناتی چلی آئیں تب کہا گیا کہ لو جی تارڑ کی گوپیاں چلی آرہی ہیں۔ مجھ میں اور انتظار میں کچھ بھی مشترک نہ تھا لیکن اس کے باوجود نہ صرف میں نے ہمیشہ اُن کا احترام کیا بلکہ اُن کی افسانوی عظمت کے سامنے سرنگوں بھی ہوا۔۔۔کچھ بھی مشترک نہ تھا سوائے پرندوں کے۔۔۔یہ پرندے تھے جو اپنے پروں سے ہم دونوں کو باندھتے اور باہم کرتے تھے۔ ہم جب کبھی ملتے تان لامحالہ پرندوں پر ٹوٹتی۔۔۔کبھی کبھار جناح باغ میں ملاقات ہو جاتی تو ہمیشہ پرندوں کی باتیں کرتے۔ کامران سلیم کی تصویری البم ’’ برڈز آف
سیالکوٹ‘‘ شائع ہوئی جس کی ٹیکسٹ اور عنوان وغیرہ میں نے لکھے تھے تو میں نے کامران سے کہا ۔۔۔ ’’سب سے پہلی کتاب انتظار صاحب کو پیش کرو کہ وہ شخص پرندوں کی زبان سمجھتا ہے‘‘ انتظار صاحب اتنے متاثر ہوئے کہ اس کے بارے میں ایک شاندار کالم لکھا بلکہ کچھ پرندوں کے انگریزی ناموں کو ناپسند کرتے ہوئے اُن کے اردو نام بھی تجویز کئے۔۔۔ اُنہوں نے میرے دیباچے کو بھی سراہا۔۔۔مجھے یاد ہے کہ میرے پہلے سفرنامے ’’نکلے تری تلاش میں‘‘کے حوالے سے اُنہوں نے ’’مشرق‘‘ میں ایک بہت توصیفی کالم لکھا جس پر میرا حوصلہ بڑھا۔ ازاں بعد وہ قدرے احتیاط پسند بوجوہ ہو گئے، یہ نہیں کہ وہ میری تحریر سے سراسر غافل ہو گئے۔ ڈاکٹر آصف فرخی کا کہنا ہے کہ جب وہ اردو کے بڑے ناولوں کے بارے میں ایک تفصیلی تذکرہ لکھ رہے تھے تو انتظار صاحب نے اُن سے پوچھا تھا کہ اس میں تارڑ کا ناول ’’راکھ‘‘ شامل ہے ناں، وہ ایک بڑا ناول ہے، بہرطور یہ پرندے تھے جو ہم دونوں کو باہم کرتے تھے اور وہ میری ’’پرندہ شناسی‘‘ کے بہت مداح تھے۔۔۔خاص طور جب میں نے اُنہیں بتایا کہ باغ جناح میں داخل ہوتے ہی بائیں جانب درختوں کا جو ایک گھنا ذخیرہ ہے اُس کے بھیتر میں ایک قدیم شجر میں ہر سویر کوئی ان دیکھا پرندہ کُوکتا تھا اور میں اُس شجر تلے کھڑا ہو کر اُسی کے لہجے میں کُوکتا تھا تو وہ مجھے جواب دیتا تھا۔ ہم دونوں باتیں کرتے تھے۔۔۔دیگر لوگ میری ذہنی حالت پر شک کرتے تھے لیکن یہ انتظار حسین تھے جنہوں نے میرا تمسخر نہ اڑایا۔ مجھ پر کامل یقین تھا۔۔۔ جن برسوں میں صبح کی نشریات کے سلسلے میں مجھے اسلام آباد قیام کرنا پڑا تو میں نے اُنہیں اپنے ایک ذاتی تجربے میں شریک کیا ’’انتظار صاحب۔۔۔ اسلام آباد میں سرشام پرندوں کے غول کے غول راولپنڈی کی جانب اڑان کرتے نظر آتے ہیں اس لئے کہ وہ خوراک کی تلاش میں ادھر آتے ہیں لیکن یہاں بسیرا نہیں کرتے، اسلام آباد کے شجر بیشتر غیرملکی درآمد شدہ ہیں اور وہ اُن میں گھونسلے نہیں بناتے، پنڈی میں اُن کے آبائی شجر برگد، شیشم اور بیریوں کے گھنے ہوتے ہیں، وہ اُن کی جانب لوٹ جاتے ہیں تو انتظار صاحب کی حیرت اور مسرت دیدنی تھی۔ شاید اس لئے بھی کہ انتظار نے بھی کبھی ادھر کے شجروں میں قیام نہ کیا۔ وہ اپنی تحریروں کے گھونسلے اپنے آبائی ڈبائیوں میں ہی جا بناتے تھے۔۔۔اُنہیں میری تحریروں میں فرید الدین عطار کی ’’منطق الطیر‘‘ کے پرندوں کی اڑانیں بھی بہت پسند تھیں۔
لاہور میں پرندے بہت کم ہو گئے ہیں۔۔۔کبھی یہاں رنگ رنگ کے مرغ زرّیں چہکتے تھے۔۔۔ شجر بہت تھے اور آدمی کم اور اب آدمی بہت ہو گئے ہیں اور شجر گھٹ گئے ہیں، گھروں اور کوٹھیوں کے گرد کٹھی کے پودوں کی باڑیں ہوا کرتی تھیں جن میں وہ گھونسلے بناتے تھے۔ اُن کی جگہ اینٹوں کی چار دیواری نے لے لی ہے تو پرندے اینٹوں میں گھونسلے کہاں بنائیں چنانچہ وہ رخصت ہو گئے ہیں۔ رہی سہی کسر شاہراہوں اور نیلی پیلی بسوں اور ٹرینوں کے بھدّے سیمنٹ کے انباروں نے پوری کردی ہے، پرندے چونکہ میٹرو بسوں اور اورنج ٹرینوں پر سفر نہیں کرتے، اس لئے وہ کوچ کر گئے ہیں۔ البتہ شہر میں کوّے بہت رہ گئے ہیں۔ اگر کوئی بھولا بھٹکا رنگین پروں والا پرندہ آنکلے تو کوّے اُسے ٹھونگیں مار مارکر زخمی کرکے بھگا دیتے ہیں۔ لاہور اب کوّوں کی سلطنت کا پایہ تخت ہے۔۔۔سیاست، قیادت، ادب کیا صحافت کیا، کوّے ہی کوّے۔
انتظار حسین کیا گئے کہ اپنے ساتھ لاہور کے سب رنگ رنگ کے پرندے بھی لے گئے اور ہمیں کوّوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔۔۔

فیس بک کمینٹ

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجون بھائی :اپناجانی دشمن ۔۔ نوازش علی ندیم
Next Article دسمبراور شاعر ۔۔ سجاد جہانیہ
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

سید زاہد حسین گردیزی کی یادیں : میر غوث بخش بزنجو ، قسور گردیزی اور نیپ

مئی 28, 2023

خالد مسعود خان کا کالم:ویسپا سکوٹر‘ تاریخی عمارات اور تجاوزات

مئی 28, 2023

رؤف کلاسراکا کالم:ظفرالطاف سے پی ٹی آئی تک

مئی 28, 2023

Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • سید زاہد حسین گردیزی کی یادیں : میر غوث بخش بزنجو ، قسور گردیزی اور نیپ مئی 28, 2023
  • آج سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا مئی 28, 2023
  • اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں 6 شدت کا زلزلہ مئی 28, 2023
  • ایجنسیوں نے دو طرح کی منصوبہ بندی کی گفتگو پکڑلی، اس پر آج رات عمل ہونا تھا: وزیر داخلہ مئی 28, 2023
  • پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے پچیس برس مکمل۔۔قوم کا اتحاد ہی پاکستان کی اصل جوہری قوت ہے: وزیراعظم شہباز شریف مئی 28, 2023
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصارئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook Twitter YouTube
© 2023 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.