Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»مظفر گڑھ : ذہنی معذور عورت کی سڑک کنارے زچگی ، اہل علاقہ کا دروازے کھولنے سے انکار
اہم خبریں

مظفر گڑھ : ذہنی معذور عورت کی سڑک کنارے زچگی ، اہل علاقہ کا دروازے کھولنے سے انکار

ایڈیٹراپریل 5, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
muzaffar garh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مظفر گڑھ : پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں مبینہ طور پر ایک ذہنی معذور خاتون نے ہفتے کو آس پاس مدد نہ ملنے کے بعد سڑک کے کنارے دو بچوں کو جنم دے دیا۔
ریسکیو 1122 مظفر گڑھ کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے بتایا کہ ہفتے کی صبح پونے 10 بجے ریسکیو 1122 کو ایک کال موصول ہوئی کہ علی پور بائی پاس کے قریب چناب ٹاؤن کی ایک گلی میں ایک خاتون نیم بے ہوش پڑی ہیں۔ ’ہماری ایمبولینس مدد کے لیے پہنچی اور ریسکیو افسر نعیم نے ایس او پیز کے مطابق خاتون کو چیک کیا تو معلوم ہوا کہ وہ حاملہ اور زچگی کے مرحلے میں ہیں۔‘
ڈاکٹر حسین کے مطابق اس وقت خاتون کی حالت ایسی نہیں تھی کہ انہیں کسی ہسپتال منتقل کیا جاتا لہٰذا ریسکیو افسر نے ارد گرد گھروں کے دروازے کھٹکھٹا کر مدد مانگی تو کچھ خواتین نے چادریں وغیرہ فراہم کیں جس سے حاملہ خاتون کے لیے پردے کا انتظام کیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کچھ دیر بعد وہیں گلی میں خاتون نے دو لڑکوں کو جنم دیا، جنہیں بعد ازاں مظفر گڑھ کے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹر حسین کے مطابق ریسکیو 1122 اہلکاروں کی ایسی صورتحال میں نارمل زچگی کی تربیت دی جاتی ہے، اس کے علاوہ ہماری ایمبولینس میں ڈیلیوری کٹ موجود ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عام حالات میں خاتون کو معلوم ہوتا ہے کہ انہیں کب چیک اپ کے لیے ہسپتال جانا ہے یا ان کی ڈیلیوری کس تاریخ کو ہے لیکن یہاں خاتون ’ذہنی طور پر بیمار ہیں، ان کا خیال کسی کو رکھنا چاہیے تھا۔‘
ڈاکٹر حسین نے مزید بتایا کہ اہل محلہ سے معلوم ہوا کہ مذکورہ خاتون زیادہ تر گلیوں میں گھومتی پھرتی رہتی تھیں اور مختلف گھروں سے مانگ کر کھانا کھاتی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خاتون کے شوہر کے حوالے سے ریسکیو 1122 نے ارد گرد سے جو معلومات اکھٹی کی ہے اس کے مطابق وہ چھ ماہ قبل خاتون کو چھوڑ کر کہیں جا چکے ہیں اور پھر کبھی واپس نہیں آئے۔ ’اس سے پہلے بھی ان خاتون کی ایک بچی تھی جو اب حیات نہیں۔‘
انہوں نے مزید بتایا کہ خاتون کے والدین کو چاہیے تھا کہ انہیں اپنے گھر پر پناہ دیتے لیکن انہوں نے بھی نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر ان سے قطع تعلق کر رکھا تھا۔
ڈاکٹر حسین نے افسوس سے کہا کہ خاتون اتنے عرصے سے گلیوں میں گھوم رہی تھیں اور کسی نے ان پر توجہ تک نہیں دی، کوئی کسی ادارے کو ان کے حوالے سے اطلاع دے دیتا۔
’اب بھی زچگی کے وقت شکر ہے کہ کسی نے ریسکیو 1122 کو کال کر دی مگر وہاں پہنچ کر ہمیں مدد کے لیے لوگوں کے دروازوں پر دستک دینا پڑی۔ اس وقت بھی کسی نے خاتون کو اپنے گھر میں پناہ نہیں دی۔
’اگر وہ اس وقت کسی گھر کے اندر چلی جاتیں تو گلی میں یہ سب نہ ہوتا۔ میرے خیال میں ہمارے معاشرے کو سنجیدگی سے سوچنا چاہیے اور ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے۔‘
ڈاکٹر حسین نے بتایا کہ جب خاتون کو ہسپتال منتقل کرنے کے بعد ان کے والدین سے رابطہ کر کے بلایا گیا تو انہوں نے خاتون اور دونوں بچوں کو قبول کر لیا اور کہا کہ انہیں گھر لے جائیں گے۔
’چونکہ دونوں بچے لڑکے ہیں اس لیے انہیں گود لینے کے لیے کافی لوگ سامنے آئے، جن میں کچھ این جی اوز بھی شامل تھیں لیکن خاتون کے والد انہیں اور بچوں کو اپنے ساتھ لے گئے۔‘
( بشکریہ :انڈپینڈنٹ اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

خواتین مظفرگڑھ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاظہارالحق کاکالم : واجد شمس الحسن کی یادداشتیں
Next Article ڈاکٹر نجیب جمال کا مضمون : کووڈ پازیٹو کے دنوں میں احمد فاروق مشہدی کی یاد
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن

مئی 6, 2026

ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا

مئی 6, 2026

عورت کا جائیداد میں حصّہ۔ تنقید کیوں؟ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

اپریل 5, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.