Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»نجم سیٹھی کا کالم:عدالت عظمیٰ کا نیا دور: بہتر یا بدتر؟
کالم

نجم سیٹھی کا کالم:عدالت عظمیٰ کا نیا دور: بہتر یا بدتر؟

ایڈیٹرفروری 7, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان کے نئے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا بار اور بنچ کے سامنے پہلا خطاب لائق تبصرہ ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ میڈیا کو عدالتی فیصلوں پر تنقید کرنے کا حق حاصل ہے لیکن حکومت وقت کو اسے ججوں کو بدنام کرنے اور اسکینڈلائز کرنے سے روکنا چاہیے۔ وہ خاص طور پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر عدلیہ کے بارے میں بالعموم اور بعض ججوں کے بارے میں آزادانہ اور بعض اوقات ذاتی تبصروں سے بالخصوص ناراض دکھائی دیتے ہیں۔ لیکن جج صاحب کو فوری نتیجے پر پہنچنے سے پہلے کچھ نکات پر غور کرنا چاہیے۔
پاکستان کی عدلیہ کسی طور اچھائی اور انصاف کا نمونہ نہیں۔ ایک حالیہ عالمی سروے نے پاکستانی عدلیہ کو بدعنوانی اور نا اہلی کے بین الاقوامی انڈیکس میں 145 ویں نمبر پر رکھا ہے۔ ناقدین اسے ”ایگزیکٹو کا آلہ کار“ بھی قرار دیتے ہیں، اور شاید اس میں کچھ مبالغہ بھی نہیں کیوں کہ وہ سول ملٹری اسٹبلشمنٹ کی خدمات بجا لاتی رہی ہے۔ عوامی سطح پر یہ بات کہتی جاتی ہے کہ وہ ماتحت عدالتوں میں مقدمہ چلانے کے لیے وکیل کی بجائے جج کی خدمات حاصل کرلینا بہتر سمجھتے ہیں۔
اعلیٰ عدلیہ کے فاضل ججوں نے مشکوک ”نظریہ ضرورت“ کے تحت ملک میں لگنے والے تمام مارشل لاؤں کی توثیق کی جب منتخب وزرائے اعظم کو بدعنوانی یا بدانتظامی کے الزامات لگا کر عہدے سے ہٹایا گیا۔ اس دوران بے جا مراعات اور پلاٹوں کے پلاٹ سمیٹتے وقت ان کے ضمیر نے شاید ہی کبھی انھیں بے چین کیا ہو۔ ایک موقع پر تنک مزاج چیف جسٹس افتخار چوہدری نے ایک آمر کے خلاف عوامی جمہوری احتجاجی تحریک چلائی۔ لیکن ”انقلابی بیداری“ کی لہر جلد ہی ذاتی انا کی تسکین، بڑھتے ہوئے عزائم اور اندھا دھند سوموٹو کا سونامی بن گئی۔
حالیہ دنوں دو چیف جسٹس، آصف کھوسہ اور ثاقب نثار نے بہت سے ایسے فیصلے کیے جن کی وجہ سے سپریم کورٹ کو آزادی کے بعد کسی بھی دور سے زیادہ بدنامی اور تضحیک کا نشانہ بننا پڑا۔ درحقیقت سپریم کورٹ کو تابناک کرنے والی جسٹس عمر عطا بندیال کی ”نت نئی قانونی رائے“ کے باوجود سیاسی تاثر کی تقسیم عدالت کے اندر افراتفری اور بار اور بنچ کے درمیان جارحانہ دھڑے بندی کا خطرہ بڑھا رہی ہے۔
چیف جسٹس بندیال نے ایگزیکٹو پر زور دیا ہے کہ عدلیہ کی ساکھ کو میڈیا کے تنقیدی حملوں سے بچایا جائے۔ یہ دو وجوہ کی بنیاد پر معاملات درست کرنے کی غلط کوشش ہے۔ یہ بات اکثر کی جاتی ہے لیکن میں یہاں ایک بار پھر اسے دہرانا چاہتا ہوں کہ جج حضرات اپنا دفاع دیانت داری اور اپنے درست فیصلوں کی طاقت سے کرتے ہیں، نہ کہ ایگزیکٹو حکم ناموں کے ذریعے۔ آج کے دور میں ان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ غریب اور پسماندہ افراد کے مفادات کا تحفظ کریں۔ ان طبقات کو انصاف اور داد رسی کی فوری ضرورت ہے، نہ کہ گدلی اشرافیہ کو جو خود ہی قانون بناتی اور توڑتی ہے۔ مزید یہ کہ اگر عدلیہ خود کو ریاست کا آزاد ستون سمجھتی ہے تو اسے میڈیا کو وہی حیثیت دینی چاہیے جو آئین کہتا ہے۔ اس حوالے سے ایگزیکٹو کو میڈیا کے پر کترنے کا کہنا ناقابل قبول ہے۔ پاکستانی میڈیا کی حالت زار پر کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کی حالیہ رپورٹ کا لب لباب بیان کرنا ضروری ہے تاکہ ایسے تصورات کا بھرم چاک کیا جا سکے۔
2021 ء میں پانچ صحافیوں کو فرائض کی انجام دہی کے دوران قتل کر دیا گیا۔ دو نے خود کشی کر لی کیوں کہ وہ اپنے خاندانوں کی کفالت نہیں کر سکتے تھے۔ سات ٹارگٹ حملوں میں زخمی ہو گئے۔ چار شدید زخمی ہوئے۔ اٹھائیس پر حملے کیے گئے۔ چار ”گم“ ہو گئے۔ بہت سوں کو حکومت کے میڈیا ٹرولز نے آن لائن ہراساں کیا۔ دس پر ایف آئی آر کٹوائی گئیں اور انہیں پولیس اسٹیشنوں میں لے جایا گیا۔ میڈیا ہاؤسز، ٹی وی چینلوں کو زبردستی بند کیا گیا، انہیں پیمرا کی طرف سے نوٹس بھجوائے اور بھاری جرمانے کیے گئے اور خبریں سنسر کرنے پر مجبور کیا گیا۔ کئی ایک صحافی پاکستان سے فرار ہونے پر مجبور ہوئے۔ ان میں سے دو کا تعاقب کر کے بیرون ملک جان سے مار دیا گیا، جب کہ ایک کا ”کنٹریکٹ“ ابھی فعال ہے جو قاتلانہ حملے سے بال بال بچا ہے۔ ان حالات کو دیکھتے ہوئے ممکن ہے کہ محترم چیف جسٹس اپنے تصورات پر نظر ثانی کرنا چاہیں کہ حکومت یا اسٹبلشمنٹ کو ”کیچڑ اچھالنے اور اختلاف کرنے“ والوں کی زبان بند کر دینی چاہیے۔
جسٹس بندیال بہت پریشان کن حالات میں ملک کی اعلیٰ عدلیہ کا اعلیٰ ترین منصب سنبھال رہے ہیں۔ اب تک عدلیہ نے کھل کر عمران خان کا تحفظ کیا ہے۔ اس کے فیصلوں سے موجودہ وزیرا عظم کی حمایت کا تاثر مضبوط ہوا ہے۔ اس کی ایک وجہ تو شریف اور بھٹو خاندانوں کی بدعنوانی کا پھیلایا ہوا تاثر ہے۔ ایک وجہ پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نون کا باریاں لینے کا فسانہ ہے۔ اور ایک وجہ یہ ہے کہ شاید ”مسٹر کلین“ سے بھرپور امید لگا لی گئی تھی کہ وہ ”نیا پاکستان“ تعمیر کرتے ہوئے تمام وعدے پورے کر دیں گے۔ تاہم کم وبیش چار سال گزرنے کے بعد آج اس مقبول عام نتیجے سے صرف نظر کرنا ناممکن ہے کہ پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نون کی بدعنوانی اور احتساب کے بیانیے کی جگہ موجودہ ہائبرڈ بندوبست کی بدعنوانی اور نا اہلی نے لے لی ہے۔ اس کی وجہ سے عمران کے حامیوں کے نزدیک ان کی چمک ماند پڑ چکی ہے اور ان کے ناقدین کے نزدیک ان کے چہرے سے مزید نقاب اتر گیا ہے۔ اس صورت حال نے اسٹبلشمنٹ کو مجبور کیا ہے کہ وہ ایک صفحے پر ہونے کے بیانیے کو خاموش کرا کر منظر عام سے پیچھے ہٹ جائے۔ اس نے ریاستی اداروں کو اپنی آئینی خود مختاری دکھانے کا حوصلہ دیا ہے۔
حالیہ دنوں سپریم کورٹ کے رویے میں بہت بڑی تبدیلی دیکھنے میں آئی جب جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف سپریم جوڈیشل کے فیصلے کو تبدیل کر دیا گیا۔ جسٹس بندیال کا شمار ان ججوں میں ہوتا ہے جنہوں نے دونوں مرتبہ جسٹس عیسیٰ کے خلاف فیصلہ دیا تھا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ اسٹبلشمنٹ نے ابھی تک جسٹس عیسیٰ کو سپریم کورٹ سے نکال باہر کرنے کی کوششیں ترک نہیں کیں۔ اس لیے اب تمام نظریں جسٹس بندیال پر مرکوز ہوں گی۔ پشاور ہائی کورٹ بھی کم و بیش دو سال بعد جاگی ہے۔ اس نے تحریک انصاف کی حکومت کی مالم جبہ، بلین ٹری منصوبے، خیبر بنک، بی آرٹی، وغیرہ پر بے پناہ بدعنوانی کے کیسز کو دوبارہ کھولا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین نیب کو توہین کے الزامات کا جواب دینے کا حکم دیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان تحریک انصاف کی فارن فنڈنگ کیس کی دستاویز آہستہ آہستہ جاری کر رہا ہے۔ عمران خان اس کیس کے نتیجے میں نا اہل ہوسکتے تھے۔ لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے عمران خان کے من پسند، دریائے راوی منصوبے کی اہم ڈویلپمنٹ کو معطل کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کے کچھ اہم رہنماؤں کی الیکشن کمیشن کے ہاتھوں نا اہلی نوشتہ دیوار دکھائی دیتی ہے۔ یہ پیش رفت حنیف عباسی کی عمران خان کے خلاف 2018 ء کی نا اہلی کی درخواست اور اس کے نتائج سے مختلف ہے۔ اس وقت اسلام آباد ہائی کورٹ نے حنیف عباسی کی درخواست کو ”صادق اور امین“ کے تزارو پر تول کر مسترد کر دیا تھا کہ شادی کے بغیر کسی بچی کا باپ بننا اور اسے اپنی بیٹی تسلیم نہ کرنا ”ذاتی معاملہ“ ہے، نہ کہ قانونی۔ خیر اس سودے بازی میں بھی قانون شکنی ہوئی تھی۔
ریاست کا موجودہ بحران سیاسی جماعتوں کی ساکھ یا ہائبرڈ سیاسی نظام کی بقا تک محدود نہیں۔ اس نے اسٹبلشمنٹ کی قومی سلامتی کی پالیسیوں پر بھی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ سپریم کورٹ عوام کی مرضی سے بیگانہ رہتے ہوئے ان کی مخالف سمت نہیں جا سکتی۔ ان حالات میں چیف جسٹس عمرعطا بندیال کا دور تاریخی نتائج کا حامل ہو گا: بہتر یا بدتر۔
(بشکریہ: فرائیڈے ٹائمز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleفاروق عادل کا کا کالم:راحیل شریف کی توسیع: کچھ عرفان صدیقی کا انکشاف اور کچھ میرا
Next Article نامورناول نگار، کالم نگار اور سابق ایم پی اے بشریٰ رحمٰن طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 27, 2026

ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم

جون 26, 2026

اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار

جون 26, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 27, 2026
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم جون 26, 2026
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار جون 26, 2026
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم جون 26, 2026
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم جون 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.