اسلام آباد:اپوزیشن کے اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومتی اتحاد سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی کی قیادت میں اپوزیشن اتحادجلد حکومتی اتحادیوں سے رابطہ کرے گا۔ ذرائع نے بتایاکہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی سےباضابطہ رابطہ کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری سے مذاکرات کیلئے آئندہ ہفتے رابطوں کا امکان ہے، محمود خان اچکزئی سیاسی جماعتوں سے رابطہ اور مشاورت کریں گے۔
خیال رہے کہ اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان 6 جماعتی اتحاد ہے۔ اس اتحاد میں پاکستان تحریک انصاف، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، جماعت اسلامی، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل، سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت مسلمین شامل ہیں۔
(بشکریہ:جیونیوز)
فیس بک کمینٹ