Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»پاکستان عالمی تنہائی کا شکار ہے ، ایک لیڈر فون کرتا نہیں دوسرا سنتا نہیں‌: نواز شریف
اہم خبریں

پاکستان عالمی تنہائی کا شکار ہے ، ایک لیڈر فون کرتا نہیں دوسرا سنتا نہیں‌: نواز شریف

ایڈیٹراگست 29, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لندن : سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے حکومتی اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان عالمی تنہائی کا شکار ہے، دنیا کا ایک لیڈر فون کرتا نہیں اور دوسرا سنتا نہیں ہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسے سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‘کراچی پاکستان کا دل ہے اور یہاں پورے پاکستان کے یعنی ہر قومیت کے لوگ رہائش پذیر ہیں اور یہ منی پاکستان ہے’۔انہوں نے کہا کہ ‘کراچی والو کیا آپ کو معلوم ہے کہ پچھلے تین سال میں پاکستان اور کراچی پر کیا گزری، ایک اچھے بھلے اور خوش حال پاکستان کو اندھیروں میں دھکیلنے کے لیے 2018 کے انتخابات میں دھاندلی کی شکل میں ایک سازش رچائی گئی، جس کا خمیازہ آج ہم بھگت رہے ہیں’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘آج پاکستان میں جو بربادی دیکھ رہے ہیں، یہ اسی سازش کا نتیجہ ہے اور اگر یہ سازش نہ ہوتی تو آج پاکستان بڑی تیزی کے ساتھ خوش حالی کی منزلیں طے کر رہا ہوتا اور آپ کی دہلیز پر خوش حالی دستک دیتی اور آج آپ کو اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کی فکر نہیں ہوتی’۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ‘کیونکہ آپ کے پاس روزگار ہوتا، سماجی اور معاشی انصاف، عزت اور خود مختاری ہوتی، آٹے، دال اور چینی کے لیے قطاروں میں نہ لگنا پڑتا، یہ اس لیے ہوا کہ آپ کے منتخب وزیراعظم کو نکالنے کے لیے پاناما جیسے ڈرامے رچائے گئے اور عدالتوں سے زبردستی من پسند فیصلے لیے گئے بلکہ فیصلے دلوائے گئے’۔
انہوں نے کہا کہ ‘نواز شریف اور ان کے ساتھیوں کو، اور خاص کر مجھے اور مریم نواز کو 150 سے زیادہ عدالتی پیشیاں بھگتنی پڑیں، شہباز، شاہد خاقان عباسی اور دیگر ساتھیوں پر ناجائزمقدمے بنائے گئے اور روز عدالتوں میں پیشیاں بھگتے ہیں’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘مجھے نیب پر دباؤ ڈال کر 10 سال کی ناجائز سزا، مریم کو 7 سال کی سزا دلوائی گئی اور جج نے لکھا کوئی کرپشن نہیں ہے، بس سزا دلوانی تھی لکھ دیا ہے اور ہم سب کو قید و بند میں دھکیلا گیا، ہمارے پارٹی قائدین، شہباز شریف، ہمارے بچوں کو بھی قید میں دھکیلا گیا’۔
انہوں نے کہا کہ ‘جسٹس شوکت صدیقی کو کہا گیا کہ نوازشریف اور مریم نواز کی سزا برقرار رکھو ورنہ ہماری دو سال کی محنت ضائع ہوجائے گی کیا آپ پوچھنا چاہتے ہیں کہ یہ الفاظ کس نے کہے اور کون سی دو سال کی محنت ضائع ہونے کا اندیشہ تھا’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ وہی لوگ ہیں جو ووٹ چوری کرکے عمران خان کو لے کر آئے ہیں، اور 22 کروڑ عوام کے سر پر اس کو مسلط کردیا ہے، سب کچھ آپ کی آنکھوں کے سامنے ہوا اور آج بھی ہورہا ہے لیکن ہم خاموش ہیں’۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ‘پھر ہم رونا روتے ہیں ملک ترقی کیوں نہیں کرتا، ملک کیوں پستی کی طرف جارہا ہے، ملک کیوں اور پیچھے دھنستا جا رہا ہے، آٹا، دال، چینی کیوں مہنگی ہوگئی ہیں اور ادویات کیون پہنچ سے دور ہوگئی ہیں اور بجلی کے بلوں نے کمر کیوں توڑ کر رکھ دی ہے، کبھی پوچھا ہے آپ نے؟’۔انہوں نے کہا کہ ‘پاکستان عالمی تنہائی کا شکار کیوں ہوگیا ہے، کہاں گئی سبز پاسپورٹ کی وہ عزت، کہاں گئی وہ سبز پرچم کی عزت، دنیا کا ایک لیڈر فون نہیں کرتا اور دوسرا لیڈر فون سنتا نہیں ہے’۔
ان کا کہنا تھاکہ ‘معاشرےمیں انصاف نام کی کوئی چیز نہیں ہے، غریب بیچارا دھکے کھاتا ہے، پاکستان کے 21 کروڑ عوام غریب ہیں اور چند لاکھ لوگ وسائل پر بھی قابض ہیں اور پاکستان کی زمینوں کے بھی مالک بنے ہوئے ہیں ۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پی ڈی ایم نواز شریف
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوجاہت مسعود کا کالم : کیا سر ظفراللہ خان کی سازش یا نالائقی کے سبب گورداسپور بھارت کو ملا؟
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : اپوزیشن نے ”ووٹ کی عزت “ پر مہنگائی کا کمبل ڈال دیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نی مائے سانوں کھیڈن دے : وجاہت مسعود کا کالم

دسمبر 17, 2025

نواز شریف نے قومی اسمبلی کے رواں اجلاس سے رخصت لے لی

دسمبر 2, 2025

عمران خان اکیلے مجرم نہیں، اُن کو لانے والے اُن سے بھی بڑے مُجرم ہیں: نواز شریف

نومبر 26, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم اپریل 28, 2026
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 28, 2026
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.