Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جولائی 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • خاموشی کا منطقہ : وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم
  • پاکستان میں سرمایہ کاری کیوں نہیں ہوتی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں کروڑوں افراد کی شرکت : مرگ بر امریکا کے نعرے
  • لاہور: غیرملکی خواتین سے اسحاق ڈار کے نواسے اور ساتھیوں کی مبینہ اجتماعی زیادتی : خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی
  • کینیا کی سپریم کورٹ نے ارشد شریف کےقتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد کر دی
  • جہانیاں : معروف عالم ناصر مدنی کو نمازِ جمعہ کے دوران دل کا دورہ : ملتان میں زیرِ علاج
  • زار سے ضمیر تک ۔۔روسی ناول کا اردو بیانیہ : محمد عمران کا کتاب کالم
  • قصّہ کلکتہ میں گذاری ایک مایوس رات کا : نصرت جاوید کا کالم
  • ژوب: کوئٹہ سے پشاور جانے والی بس کھائی میں گر گئی، 40 افراد ہلاک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»نام ور صحافی نذیر ناجی یادداشت کھو بیٹھے : الزائمر سے قوت گویائی بھی متاثر
اہم خبریں

نام ور صحافی نذیر ناجی یادداشت کھو بیٹھے : الزائمر سے قوت گویائی بھی متاثر

ایڈیٹردسمبر 18, 202338 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Nazir Naji
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور : نام ور صحافی اور کالم نگار نذیر ناجی یادداشت کھو بیٹھے ہیں ۔الزائمر کا شکار ہونے کے بعد وہ کسی کو نہیں پہچانتے اور بات چیت بھی نہیں‌کر سکتے ۔ یہ انکشاف نام ور شاعر اور ادیب شعیب بن عزیز نے اپنی فیس بک پوسٹ میں کیا ہے ۔ شعیب بن عزیز نے ان کے ساتھ ایک ملاقات کا احوال کچھ اس طرح تحریر کیا ہے
”یہ محض حسن اتفاق تھا یا انسانی خواہشات اور ارادوں کے کسی ماورائے عقل تصرف کا کرشمہ ۔ میرےلئے یہ فیصلہ مشکل ہے۔پچھلے کچھ روز سے نذیر ناجی کو دیکھنے انہیں ملنے ، ان سے باتیں کرنے کی خواہش دل میں سر اٹھا رہی تھی ۔۔ نذیر ناجی سے میرا تعلق ماضی میں بھی میری سرکاری ضروریات کا مرہون منت نہیں تھا۔ مشرف کے حکومت پر قبضہ کی شام کے بعد پرائم منسٹر ہاؤس میں “ہم اسیری “کے ایام اس تعلق میں ایک نئی جہت کے اضافے کا باعث ثابت ہوئے۔ ملاقات کی خواہش میں اس واقعے کی یاد تازہ کرنے کی للک بھی شامل تھی۔
جمخانہ لاہور کے کیفے نائن میں پہنچ کر نشست کی تلاش میں تھا کہ ایک نوجوان نے قریب آکر ادب سے سلام کیا اور احوال پوچھا۔ “میں سرمد ناجی ہوں ۔ آپ کے ایک پرانے دوست باہر برآمدے میں بیٹھے ہیں۔ آپ ان سےملنا چاہیں گے ”۔میں اتنے میں سرمد کو پہچان چکا تھا ۔ اسکی معیت میں باہر نکلا تو سامنے ایک کونے میں نذیر ناجی اپنی عمر کی ایک خاتون کے ساتھ بیٹھے نظر آگئے۔ میں جان گیا کہ یہ ناجی صاحب کی اہلیہ اور سرمد کی والدہ ہیں ۔ ہم پچاس برس سے زیادہ شناسائی اور تعلق کے رشتے میں بندھے دو افراد تقریباً” دس برس بعد اک دوسرے سے مل رہے تھے۔ آنے والے کی توقع بے جا نہ تھی کہُ بلانے والا اسے اٹھ کر ملے گا ، گلے لگا کر ، بھرپور معانقے کے بعد حسب روایت حال احوال دریافت کرے گا، جسمیں شاید اتنے برسوں کے دوران ایک ہی شہر میں رہتے ہوئے نہ ملنے کے شکوے اور شکایتیں بھی شامل ہوں گی۔ مگر ایسا کچھ نہ ہوا ۔
میں کچھ دیر تک ان کو دیکھتا رہا۔ حیرت اور استعجاب کے شدید احساس کے ساتھ ۔ نذیر ناجی نے مجھ سے ہاتھ ملایا تو میں خواہش اور کوشش کے باوجود ان کی آنکھوں میں شناسائی کی کوئی رمق تلاش کرنے میں کامیاب نہ ہو سکا۔ ان کے چہرے پر ایک معصوم مگر بے تعلق مسکراہٹ پھیلی ہوئی تھی۔ وہی مسکراہٹ جو دو یا تین برس کے بچوں کے چہرے پہ دکھائی دیتی ہے۔ میری طرف سے خیریت طلبی کے جواب میں انہوں نے جو کچھ کہا مجھ تک پوری طرح پہنچ نہ پایا ،لیکن لہجے کی اجنبیت یہ خبر دینے کے لئے کافی تھی کہ سب خیریت نہیں ہے۔
مجھے یہ لگا کہ جیسے وہ کسی اور عالم میں مجھ سے نہیں کسی اور سے مخاطب ہیں۔ تب سرمد نے یکایک سرگوشی کہ “ابو کی یادداشت باقی نہیں رہی۔ یہ کسی کو نہیں پہچانتے۔ ہمیں بھی نہیں۔ اب انہیں کچھ یاد نہیں ۔ سب کچھ بھول چکا ہے انہیں۔۔ شاید اپنا نام بھی۔ “ سرمد یہ تفصیلات نہ بھی بتاتا تو میں اسکے ابو کی حالت کا اندازہ کر سکتا تھا۔ الزائمر کے ہاتھوں اس کے ہدف پر کیا گزرتی ہے اسکی تفصیل کچھ روز پیشتر برادرم نعیم طاہر کی زبانی سن چکا تھا۔ یاسمین طاہر ان دنوں اسی کیفیت سے گزر رہی ہیں۔ (باقی پھر۔۔)“

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

صحافت نذیر ناجی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈاکٹر علی شاذف کا کالم : خیالی دنیا میں رہنے والا ترقی پسند تخلیق کار اور اس کے مسائل
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ :مولانا فضل الرحمان گمراہ کن بیان بازی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

خاموشی کا منطقہ : وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم

جولائی 5, 2026

سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی

اپریل 29, 2026

صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • خاموشی کا منطقہ : وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم جولائی 5, 2026
  • پاکستان میں سرمایہ کاری کیوں نہیں ہوتی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 5, 2026
  • آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں کروڑوں افراد کی شرکت : مرگ بر امریکا کے نعرے جولائی 4, 2026
  • لاہور: غیرملکی خواتین سے اسحاق ڈار کے نواسے اور ساتھیوں کی مبینہ اجتماعی زیادتی : خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات جولائی 4, 2026
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی جولائی 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.