اسلام آباد: پاک فوج کے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے صدر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ایوان صدر میں نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کی عہدے سنبھالنے کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پہلی ملاقات ہے۔ ملاقات میں ملکی سلامتی دیگر معاملات پر گفتگو کی گئی۔
اس کے بعد نئی فوجی قیادت ایوان وزیر اعظم پہنچی جہاں انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں ملکی صورتحال کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپ کے آرمی چیف بننے پر قوم خوش ہے، عوام اور فوج کے درمیان اعتماد اور محبت کے رشتے مزید مصبوط ہوں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ آپ جیسے قابل افسر کی قیادت ادارے کی پیشہ وارانہ ترقی کو مزید بہتر بنانے میں اہم ثابت ہوگی۔ علاوہ ازیں ملاقات میں آرمی کے پیشہ ورانہ اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا
بشکریہ دنیا نیوز

