لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی رشتے دارکا سروسز اسپتال میں وی وی آئی پی کمرے میں مفت علاج کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی رشتہ دار کوآپریشن کرکےوی وی آئی پی کمرہ نمبر1 میں منتقل کیاگیا۔ان کو24ستمبر کو سروس اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔سرجن پرنسپل محمود ایاز کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کی عزیزہ کا اپنڈکس کا آپریشن کیا گیا ہے،وزیراعلیٰ کی عزیزہ ہمارے ڈاکٹرشعیب بزدارکی بھی رشتے دارہیں اور اسی لئے ان کو وی وی آئی پی کمرےمیں رکھا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدارنےاسپتال کےدورےمیں اپنی عزیزہ کی عیادت کی۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق مریضہ کی جانب سےعلاج کے پیسے دینے کا کچھ نہیں کہہ سکتے۔
( بشکریہ : جنگ نیوز )
فیس بک کمینٹ