Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جون 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»خان صاحب کے کتے کی دیکھ بھال میں کرتی ہوں : بشریٰ بی بی کا پہلا انٹرویو
اہم خبریں

خان صاحب کے کتے کی دیکھ بھال میں کرتی ہوں : بشریٰ بی بی کا پہلا انٹرویو

ایڈیٹرستمبر 27, 20182 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran-khan-bushra-manika
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : خاتون اول بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ عمران خان سے شادی ان کی عدت کے 7 ماہ گزرنے کے بعد ہوئی تھی۔بشریٰ بی بی نے نجی نشریاتی ادارے ہم نیوز کو اپنے پہلے انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کی 2 زندگیاں ہیں، ایک میں لوگ ان سے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے رفاقت حاصل کرنے آتے ہیں اور دوسری میں عمران خان سے ملنے کے لیے آتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ خدا کی عبادت ضروری ہے لیکن اس سے زیادہ ضروری انسانیت کی خدمت کرنا ہے جو میں نے عمران خان سے سیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی انسان ایسا نہیں جو عمران خان کی برائی کرسکتا ہے۔بشریٰ بی بی نے بتایا کہ ایک دن میں لان میں ٹہل رہی تھی تو میں نے دیکھا کہ عمران خان کے چہرے پر تکلیف کے آثار تھے، میں نے ان سے وجہ دریافت کی تو انہوں نے کہا کہ کئی دنوں سے بارشیں نہیں ہوئی، لان کے پودے دیکھیں کتنے خشک ہورہے ہیں، دعا کریں بارش ہوجائے، پھر ہم دونوں نے لان میں کھڑے ہوکر کافی دیر تک درود و شریف پڑھا۔انہوں نے وزیر اعظم کی زندگی کے حوالے سے بتایا کہ وہ انتہائی سادہ انسان ہیں اور انہیں کسی بھی چیز کی لالچ نہیں، کوئی سیاستدان ایسا نہیں جس کے پاس صرف 2 سے 3 سوٹ ہوں اور ضرورت پڑنے پر وہ کسی سے مانگ کر بھی کپڑے پہنتا ہو۔بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ سیاستدان اور لیڈر میں فرق ہوتا ہے، لیڈر عوام کی تقدیر بدلتا ہے اور سیاستدان صرف حالات بدلتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس صدی میں دنیا میں صرف دو ہی لیڈر ہیں ایک عمران خان اور دوسرے ترک صدر رجب طیب اردوان۔انہوں نے بتایا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ مرنے سے پہلے وہ اپنے قوم کی تقدیر بدل دیں، ان کے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں تبدیلی آئے گی لیکن وقت لگے گا۔خاتون اول کا کہنا تھا کہ ایسا لیڈر جس میں لالچ نہ ہو وہ اپنی ذات کے بجائے صرف عوام کا سوچتا ہے اور مجھے یقین ہے کہ عمران خان ہی پاکستان میں ترقی لا سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان روزانہ رات کو کھانے کے بعد شکرانے کے نوافل پڑھتے ہیں اور عوام کے لیے دعائیں کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اولڈ ہاؤس اور یتیم خانوں میں جاکر مجھے شدید ڈپریشن ہوتا ہے، یہاں بہت ظلم اور زیادتی ہورہی ہے، اولڈ ہاؤس میں بزرگوں نے مجھ سے وظیفہ کا مطالبہ کیا، وہ چاہتے تھے کہ ہم بھی چھوٹی موٹی کوئی چیز اپنی خوشی سے خرید سکیں جبکہ معذور افراد کے لیے بنے گھروں میں لوگوں نے مجھ سے نوکریاں مانگیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے ان بے سہارا افراد کی پریشانی دور کرنے کے لیے وزیروں سے بات کی ہے اور اس بارے میں وقتاً فوقتاً پوچھتی رہوں گی۔بشریٰ بی بی کے پردے کے حوالے سے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پردے کا تعلق انسان کی اپنی ذات اور رب سے ہوتا ہے، پاکستان جیسے اسلامی ملک میں پردے کو موضوع بحث نہیں بنانا چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں بشریٰ بی بی نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی بات بالکل جھوٹ پر مبنی ہے، مجھے ایسا کوئی خواب نہیں آیا، لوگوں نے تو حضرت بی بی فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے متعلق بھی باتیں کی تھیں، یہ اتنی غلط بات ہے جس پر میں بھی حیران ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ تبدیلی صرف میں یا آپ یا صرف عمران خان نہیں لاسکتے، اس کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔شادی کی تاریخ کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا میں اپنے پرانے گھر سے عدت پوری کرکے نکلی تھی، میں چاہتی تو گھر سے نکلنے کے اگلے دن بھی شادی کرسکتی تھی لیکن میں نے عدت پوری کرنے کے 7 ماہ بعد شادی کی ۔ خاتون اول نے عوام سے التجا کی کہ آج کل ہر جگہ عورتیں پس رہی ہیں، جہاں عورتوں کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے، برائے مہربانی ہمیں بتایا جائے۔ بشریٰ بی بی نے کہا کہ ‘ میں اسلام آباد سے ابتدائی تعلیم حاصل کی، میری شادی بہت جلد ہوگئی تھی، رب نے مجھے مہارانی کی طرح رکھا، زندگی میں سیکھا عبادت بہت ضروری ہے، میری ساری زندگی جائے نماز پر گزری’۔بشریٰ بی بی نے عمران خان کے حوالے سے کہا کہ ‘ایک دوسرے کی وجہ سے ہمارے اندر تبدیلی آئی، خان صاحب کتے کو پیار کرتے ہیں، اس کی دیکھ بھال میں کرتی ہوں’۔وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ نے کہا کہ ‘ایسا نہیں کہ خان صاحب کے پاس جادو کی چھڑی ہے، تبدیلی آنے میں تھوڑا وقت لگے گا، خان صاحب محنت پاکستانی عوام کیلئے کررہے ہیں، پاکستان کی تقدیرعمران خان ہی بدلیں گے، پاکستان کو خان صاحب ہی اوپر اٹھائیں گے، لگتا ہے اللہ نے یہ لکھ دیا ہے’۔خاتون اول نے کہا کہ میری پہچان میرا پردہ ہے، ہر پیر کو روزہ رکھتی ہوں، گھر سے نکلی توعدت پوری کرکے نکلی تھی، پردے کا تعلق میری ذات اور رب سے ہے، سراہا نہیں جاسکتا تو پردے کے معاملے پر تنقید نہیں کرنی چاہیے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجہانگیر ترین پیسے واپس لائیں‌:سپریم کورٹ نے درخواست مسترد کر دی
Next Article تماشوں سے خلق خدا کا دل نہ بہلائیں۔۔نصرت جاوید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری

جون 28, 2026

کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 27, 2026

ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم

جون 26, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری جون 28, 2026
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 27, 2026
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم جون 26, 2026
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار جون 26, 2026
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم جون 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.