اسلام آباد : اسلام آباد میں ہفتے کی شب ایکسپریس وے کی قریبی جھاڑیوں میں لیڈی کمانڈو کو زیادتی کانشانہ بنانے والے ملزم کا سراغ نہیں مل سکا۔اسلا م آباد پولیس نے زیادتی کاشکارہونے والی لیڈی پولیس کمانڈو کے سابق شوہر کو حراست میں لے لیاہے۔اور خاوند کے اہل خانہ کاکہنا ہے کہ اسے تشدد کانشانہ بنایاجارہاہے۔لیڈی کمانڈو ہفتے کی رات یونیفارم میں اپنے گھر جارہی تھی کہ راستے میں نامعلوم شخص نے اسے بے ہوش کیا اور ایکسپریس وے کے فضائیہ سٹاف کے قریب جھاڑیوں میں لے جاکر زیادتی کانشانہ بنایا۔لیڈی کمانڈو کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والد کے ساتھ گھر واپس جاتی ہے ۔وہ انہی کے انتظار میں کھڑی تھی کہ حملہ آور نے اسے بے ہوش کردیا۔ہوش میں آنے کے بعد اس نے اپنے اہل خانہ کو واقعہ سے مطلع کیا۔پولیس کے مطابق اس کا بیگ بھی جھاڑیوں میں ہی موجودتھا جس میں اس کا سرکاری پستول بھی موجود تھا۔لیڈی کانسٹیبل کی گزشتہ برس شادی ہوئی تھی اوردو ماہ بعد ہی اس نے اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔پولیس نے لیڈی کمانڈو کے خاوند کو حراست میں لیے جانے کی تردید کی ہے ۔دریں اثناءسوموار کے روز داخلہ امور کے وزیرمملکت شہریارآفریدی نے پولی کلینک ہسپتال جاکر لیڈی کمانڈو کی عیادت کی اورہدایت کی کہ انہیں شفاءانٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے ۔ واضح ہو کہ گزشتہ ماہ بھی اسلام آباد کے پارک میں ایک لڑکی کو ریپ کیا گیا تھا ۔
فیس بک کمینٹ