(کراچی(رپورٹ : شکیل انجم لاشاری
چاہت میں کیا دنیا داری،عشق میں کیسی مجبوری محسن بھوپالی کی اس خوبصورت غزل اور سرائیکی لوک گیتوں سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی گلوکارہ گلبہار بانو کو بہاولپور میں ان کے آبائی گائوں میں یرغمال بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تھانہ سمہ سٹہ پولیس نے بہالپور کےنواحی قصبے خانقاہ شریف میں ان کے گھر پر چھاپہ مار کر گلبہار بانو کو حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے جنہیں تھانے منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ان کے بھائی ایاز افضل کو حراست میں لیا گیا ہے گلبہار بانو کافی عرصے سے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں رہائش پزیر ہیں اور محمرم الحرام میں اپنے شوہر کی قبر پر فاتحہ خوانی کیلئے بہاولپور گئی تھیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خانقاہ شریف میں واقع جائیداد کے تنازع پر گلبہار بانو کو بھائی نے گھر میں قید کیا۔ تھانہ سمہ سٹہ کے ایس ایچ او انسپکٹر افضال نے بتایا کہ ہمیں گلبہار بانو صاحبہ کو حبس بے جا میں رکھے جانے کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس پر کارروائی کی گئی ،انہوں نے بتایا کہ گلبہار بانو کی زہنی حالت ٹھیک نہیں ہے جبکہ ان کے بھائی ایاز افضل نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ گلبہار بانو نفسیاتی بیماری میں مبتلا ہیں ایس ایچ او تھانہ سمہ سٹہ کا کہنا ہے کہ گلبہار بانو کا آج وکٹوریہ اسپتال بہاولپور میں طبی معائنہ کرایا جائے گا اور ڈاکٹروں کی رپورٹ کی روشنی میں قانونی کارروائی مکمل کی جائے گی۔
فیس بک کمینٹ