ریاض:سعودی ولی محمد بن سلمان کے خلاف ممکنہ بغاوت کچلنے کے لیے دارالحکومت ریاض فوج کے حوالے کردیاگیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد ان دنوں جی20کانفرنس میں شرکت کے لیے ارجنٹائن گئے ہوئے ہیں۔ ان کی غیرموجودگی میں جلا وطن شہزادے خالد بن فرحان السعود کی جانب سے بغاوت کاخطرہ پیدا ہوگیا تھا۔ خالد بن فرحان نے خلیج آن لائن کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ ولی عہد کی مخالفت بڑھتی جارہی ہے اور فوج میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ دوسری جانب سعودی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اس قسم کی اطلاعات محض افواہیں ہیں۔
فیس بک کمینٹ

