ملتان : نوجوان صحافی اقبال مبارک اتوارکے روز ڈیوٹی کے دوران اچانک حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے۔ان کی عمر 45برس تھی اوروہ روزنامہ دنیا میں سینئر سب ایڈیٹرکے فرائض سرانجام دے رہے تھے ۔اقبال مبارک 9نومبر1974ءکو پیداہوئے ۔انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول راجن پورسے میٹرک کیااورپھرگریجوایشن کے بعد صحافت سے وابستہ ہوگئے ۔ اقبال مبارک نے روزنامہ خبریں سے اپنے کیریئرکاآغازکیا۔وہ صحافتی تنظمیوں کے ساتھ بھی وابستہ رہے ۔ملتان پریس کلب اورملتان یونین آف جرنلسٹس کے مختلف عہدوں پربھی فائز رہے۔چند روز قبل وہ ملتان یونین آف جرنلسٹس کے بلامقابلہ مندوب منتخب ہوئے تھے ۔ان کے دوستوں نے بتایاکہ وہ آج شام حسب معمول ڈیوٹی پرآئے اورڈیوٹی کے دوران ہی ان کی طبیعت خراب ہوئی ۔اقبال مبارک کوفوری طورپرڈاکٹرکے پاس لے جایاگیالیکن وہ جانبرنہ ہوسکے۔مختلف صحافتی تنظیموں نے اقبال مبارک کی اچانک موت پرگہرے دکھ اورصدمے کااظہارکیاہے۔
فیس بک کمینٹ