کراچی : متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کو جمعہ کی شب کراچی میں گرفتار کرلیا گیا ۔ فاروق ستار کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اشتعال انگیر تقریر کے کیس میں گرفتار کیا ہے، انہیں شارع فیصل پر پی اے ایف میوزیم کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتاری کے وقت فاروق ستار کے ہمراہ دیگر لوگ بھی موجود تھے، جنہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جانے کی اجازت دے دی۔ ڈی آئی جی ساؤتھ آزاد خان نے بھی ڈاکٹر فاروق ستار کی گرفتاری کی تصدیق کی۔ ہفتہ 18 مارچ کو ایم کیو ایم پاکستان کا یوم تاسیس بھی منعقد کیا جانا تھا۔
فیس بک کمینٹ