اسلام آ باد(عامراوپل سے)وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کی کابینہ سے رخصتی کے بارے میں چہ میگوئیاں شدت اختیا رکرگئی ہیں اور اسلام آباد کے حکومتی حلقوں میں یہ سوال زیربحث ہے کہ کیا وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے جمعہ کے روز وزارت اطلاعات کا قلمدان واپس لے لیا جائے گا اور کیا ان کی جگہ بابر اعوان کوہی اطلاعات کا وزیرمملکت بنایا جائے گا؟بابر اعوان کی وزارت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ نندی پور پراجیکٹ کیس ہے اور خیال ظاہر کیا جارہاہے کہ جمعہ تک وہ اس کیس میں ریلیف حاصل کرلیں گے۔حکومتی حلقوں کے مطابق وزیراعظم عمران خان پی ٹی وی کے معاملات پر فواد چوہدری سے ناراض ہیں اور حال ہی میں ایک اجلاس کے دوران فواد چوہدری نے وزیراعظم کے ساتھ غلط بیانی بھی کی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد چوہدری اس وقت پی ٹی وی کی پانچ گاڑیاں استعمال کررہے ہیں جبکہ تمام وزراءکو کفایت شعاری مہم کے تحت ایک ایک گاڑی کے استعمال کی اجازت ہے۔ایک اجلاس کے دوران جب فواد چوہدری سے دریافت کیا گیا کہ آپ کتنی سرکاری گاڑیاں استعمال کررہے ہیں تو انہوں نے کہاکہ میں ایک ہی گاڑی استعمال کررہاہوں۔بعدازاں نعیم الحق نے فوادچوہدری کی غلط بیانی کا پول کھول دیا۔
فیس بک کمینٹ