ملتان : سینئر صحافی اور مقامی روزنامہ جائزہ کے چیف ایڈیٹر فیروز ندیم طویل علالت کے بعد اتوار کی شام انتقال کرگئے۔ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔فیروز ندیم کی عمر 70برس تھی۔ان کاسرگودھا سے تعلق تھا لیکن وہ طویل عرصے سے ملتان میں ہی مقیم تھے۔فیروز ندیم عمربھر ملتان کے اخبارات سے وابستہ رہے۔انہوں نے بہت سے اخبارات میں سرکولیشن منیجر کی حیثیت سے کام کیا۔ان کے پسماندگان میں ایک بیٹا اورتین بیٹیاں شامل ہیں۔ان کی نماز جنازہ 8اپریل سوموار کے روز صبح آٹھ بجے جامع مسجد طوطلاں والی نزد سٹی مال گودام میں ادا کی جائے گی۔
فیس بک کمینٹ