لندن : ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کو لندن میں گرفتار کر لیا گیا ۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے منگل کو صبح سویرے بانی ایم کیوایم کےگھر پر چھاپہ مارا اور انہیں گرفتار کر کے مقامی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔شمالی لندن میں چھاپے میں 15 پولیس افسران نے حصہ لیا اور اس وقت الطاف حسین کے گھر کی تلاشی لی جارہی ہے۔بانی ایم کیو ایم کی گرفتاری ممکنہ طور پر 2016 کی نفرت انگیز تقریر پر کی گئی ہے۔
فیس بک کمینٹ