Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ّعاصمہ شیرازی»ایک صفحے کی حکومت ۔۔ عاصمہ شیرازی
ّعاصمہ شیرازی

ایک صفحے کی حکومت ۔۔ عاصمہ شیرازی

ایڈیٹرجون 11, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Asma-Sherazi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہم وقت کے ساتھ ضد میں ہیں۔ جب یہ سوچ لیا جائے کہ جو ہو گا دیکھا جائے گا تو ملک ناقابل تلافی نقصان کا شکار ہوتے ہیں۔ کون کہتا ہے کہ ہم بدلے ہیں۔ نہ ہم بدلے ہیں، نہ بدل سکتے ہیں۔ کون کہتا ہے کہ ملک میں جمہوریت ہے؟ نہ جمہوریت ہے، نہ آسکتی ہے۔ نظام ہمارے رویوں کے تابع ہیں اور ہمارے رویے جمہوری ہو ہی نہیں سکتے۔ملک خواہشات پہ نہیں نظام پہ چلتے ہیں۔ اگر ایسا ہوتا تو کیسا ہوتا۔۔۔ پاکستان میں اس سے قبل کبھی نہیں ہوا کہ احتساب کے سب سے بڑے ادارے کے سربراہ پر سنگین الزام لگے ہوں اور احتساب ندارد۔ انتخابات سے عین قبل نیب کا ادارہ جس طرح متحرک ہوا اور جس طرح کا جوڑ توڑ ہوا اُس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔ مگر پوچھے کون۔



چند اہم گرفتاریوں پر معاملہ سست روی کا شکار ہوا تو حکومتی اہلکاروں کی جانب سے نیب اور چیئرمین کی ذات کو نشانہ بنایا جانے لگا، یہاں تک کہ وزیراعظم کے غیر سرکاری میڈیا مشیر نے چیئرمین نیب کے خلاف نازیبا ٹیپ تک اپنے چینل پر چلوا دی مگر جھلک دکھلا کر رکوا دیا گیا یوں لاعلم بھی آشنا ہو گئے کہ اصل کھیل کیا ہے۔چند اہم شخصیات کی عدم گرفتاریوں کی خواہش نہ پوری ہونے کا نتیجہ تو سامنے آ ہی گیا تھا مگر دل ہے کہ ابھی بھرا نہیں۔۔ ابھی ایک اور اہم گرفتاری باقی ہے۔ اب دیکھیے وہ خواہش کب پوری ہوتی ہے۔ یہ ایک صفحے کی حکومت ہے اور ایک صفحے اور ایک تحریر میں تمام سیاست دانوں کا احتساب شامل ہے اور جلد یا بدیر صرف مخصوص جمہوری سوچ کے حامل سیاست دان ہی نہیں ہر شعبے کے افراد پر کیچڑ اچھالا جائے گا۔ سوال یہ ہے کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے۔ کیا یہ صرف اسلام آباد کی خواہش ہے تو ایسا بالکل نہیں۔ وقت کے اس دھارے میں صرف چند ماہ ہی تو اہم ہیں۔ اہم فیصلوں تک کیا برا ہے کہ جو کہیں وہ تسلیم کیا جائے۔ ایک صفحے کی اس کہانی کے تمام کردار ایک صفحے پر ہی ہیں، نہیں ہیں تو عوام نہیں۔
تحریر میں لکھا ہے کہ معیشت کا جو حال ہونا ہے ہو، ریاست کی اکائیاں ایک دوسرے سے الگ الگ کھڑی ہوں تو ہوں، نظام شکستہ ہو تو ہو، عوام بے حال ہوں تو ہوں اور عوام کا ریاست سے تعلق کمزور سے کمزور تر ہوتا ہے تو ہو مگر ہمیں مفادات کے صفحے سے نہیں ہٹنا۔
قاضی فائز عیسی اور کے کے آغا دو جج صاحبان ہی نہیں دو نظریوں کا نام ہے۔ اُن کی شخصیات کو نشانہ بنانا اور اُن کے کردار کو متنازع بنانا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس میں جمہوریت اور آمریت کے ٹکراؤ کی تاریخ موجود ہے۔وکلا تنظیمیں اس معاملے کو نہیں جانے دیں گی مگر کیا یہ تحریک اتنی جاندار ہو گی کہ حکومت کی بنیادیں ہلائے تو بظاہر یہ نہیں دکھائی دیتا کیونکہ ہمارے ہاں انقلاب بھی پنڈی کے راستے ہی جنم لیتے ہیں۔روزانہ کی بنیادوں پر تنازعات کو جنم دینے اور عوام کو کھیل تماشوں میں مشغول کرنے کی کوشش میں یہ بھلایا جا رہا ہے کہ ریاست اپنے مقصد سے کس حد تک پیچھے ہٹ گئی ہے۔ اپوزیشن کے پاس آپشنز بھی محدود ہیں۔ زیادہ سے زیادہ بجٹ تاخیر سے منظور کر ا دے گی، دو ایک احتجاجی ریلیاں نکال لے گی۔جو ہم آہنگی مریم نواز اور بلاول بھٹو میں پیدا ہوئی تھی اس میں شہباز شریف کا کیا کردار ہو گا اور کیا شہباز شریف بھی اُسی نظریے پر آگے بڑھیں گے اس پر ن لیگ میں اعتماد کا فقدان ہے۔ بہرحال جماعت کی کمان شہباز شریف کے ہاتھ ہے اور شہباز شریف کی۔۔۔!! اس کا فیصلہ حالات سے سامنے آ جائے گا۔دوسرا آپشن عوامی رابطہ مہم جس کا فی الحال زرداری صاحب کی گرفتاری کے بعد اعلان بلاول بھٹو نے کیا ہے۔۔ احتجاج، جلسے، ریلیاں۔ہاں بلاول شاید کچھ کر لیں گے مگر نتیجہ کیا نکلے گا، جمہوریت بچاؤ تحریک ہو گی یا مصلحت کشی۔تیسرا آپشن تھوڑا قابل عمل اور موثر ہو سکتا ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن کی اکثریت ہے۔ کیا چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کیا جائے گا؟فیصلہ ساز جس طرح مخلصانہ انداز میں کپتان کے ساتھ ہیں اُس کی تعریف کرنا پڑے گی۔ چھ ووٹوں کی حکومت میں سے دو کو دہشت گردی دفعات میں اندر کرا دیا اور یوں سردار اختر مینگل کی اہم عددی حیثیت کو بھی مائنس کر دیا گیا۔چوتھا اور آخری آپشن کہ اپوزیشن متحد ہو کر قومی اسمبلی سے مستعفی ہو جائے اس صورت میں عام انتخابات کا اعلان ہو سکتا ہے یا پھر آپ سب دعا کریں کہ معاملہ کسی اور ٹیپ کے منظر عام پر آنے پر ختم نہ ہو۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین لندن میں گرفتار
Next Article ڈاکٹرانوار اور کچھ سازشی کردار ۔۔ڈاکٹر عامر سہیل
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا

اپریل 30, 2026

سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی

اپریل 29, 2026

عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 29, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم اپریل 28, 2026
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے اپریل 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.