برج ٹاؤن : ویسٹ انڈیز کے خلاف چار ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے۔ جواب میں پاکستان نے 112 رنز کا ہدف 17.1 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
فیس بک کمینٹ