ملتان : ملتان ماڈل کورٹ میں قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت تین سال بعد مکمل ہوگئی۔ جس کے بعدعدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا جو جمعہ کو سنایا جائیگا۔ معروف ماڈل کو 15جولائی 2016 کو ملتان میں قتل کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں ماڈل کورٹ کے جج عمران شفیع نے جمعرات کے روز کیس کی سماعت کی ۔ استغاثہ اور وکلاءکی جانب سے بحث کا مرحلہ مکمل کرلیاگیا جس پر معزز عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا جوجمعہ کے روز سنایا جائیگا۔
کیس کے ملزمان وسیم،مفتی عبدالقوی، حق نواز، اسلم شاہین اور عبدالباسط بھی پیش ہوئے۔ اس موقع پر قندیل بلوچ کی والدہ بھی عدالت میں موجود تھیں۔ کیس 3سال2ماہ اور 11دن کے طویل عرصہ تک عدالت میں زیر سماعت رہا۔
فیس بک کمینٹ