پورٹ آف سپین : پاستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
ویسٹ انڈیز نے 138 رنز کا ہدف ایون لیوس کی عمدہ اننگز کی بدولت 15ویں اوور میں صرف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ایون لیوس نے 51 گیندوں پر نو چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 91 رنز کی اننگز کھیلی۔ واضح ہو کہ پہلے دو میچ پاکستان جیت چکا ہے ۔
فیس بک کمینٹ