لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ ویسٹ انڈیز میں میری آخری سیریز ہوگی۔ مصباح الحق نے مزید کہا کہ میں کچھ عرصہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔ مصباح الحق نے 61 ٹیسٹ میچوں میں 35 نصف سنچریوں اور 9 سنچریوں کی مدد سے 4 ہزار 352 رنز بنائے ہیں جبکہ 162 ایک روزہ میچوں میں انہوں نے 42 نصف سنچریوں کی بدولت 5 ہزار 122 رنز بنائے۔
فیس بک کمینٹ