سرینگر : مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے مشرقی ضلع گاندربل میں پولیس نے 12 سے زیادہ کرکٹ کھلاڑیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انھوں نے ایک کرکٹ میچ کے دوران پاکستانی کرکٹ ٹیم کی وردی پہنی تھی اور مقابلے سے قبل پاکستان کا قومی ترانہ گایا تھا۔ گاندربل میں پولیس کے ضلع سربراہ فیاض احمد نے بتایا کہ یہ انکشاف ایک واٹس اپ ویڈیو کلپ سے ہوا تو پولیس فوراً حرکت میں آگئی اور ایک تفتیشی ٹیم بنائی گئی جس کے بعد کئی جگہوں پر چھاپے مارے گئے اور ٹیم کے تقریباً سبھی کھلاڑیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
فیس بک کمینٹ