Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»متوقع چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان نواز شریف کے پرنسپل سیکریٹری سعید مہدی کے داماد ہیں
اہم خبریں

متوقع چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان نواز شریف کے پرنسپل سیکریٹری سعید مہدی کے داماد ہیں

ایڈیٹرجنوری 21, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
sikandar sultan chief election
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : حکومت اور حزب مخالف کے درمیان نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے سابق بیوروکریٹ سکندر سلطان راجہ کے نام پر اتفاق ہو گیا ہے۔ سکندر سلطان راجہ حال ہی میں سیکرٹری ریلوے کے عہدے سے ریٹائر ہوئے ہیں اور اس سے پہلے وہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر اور گلگت بلتسان میں چیف سیکرٹری کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔
سکندر سلطان راجہ پہلے ریٹائرڈ بیورو کریٹ ہیں جنھیں چیف الیکشن کمشنر کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔اس سے پہلے پاکستان کی تاریخ میں جتنے بھی چیف الیکشن کمشنر آئے ہیں ان کا تعلق عدلیہ سے رہا ہے اور سپریم کورٹ کا کوئی حاضر سروس جج ہی قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی ذمہ دایاں نبھاتا تھا۔
22ویں آئینی ترمیم میں یہ معاملہ سامنے آیا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے دیگر ارکان کی تعیناتی کے لیے صرف عدلیہ کے ریٹائرڈ ججز کی طرف دیکھنا پڑتا ہے جس میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس لیے ریٹائرڈ بیورو کریٹس کو بھی ان اہم عہدوں پر تعینات کرنے کی شق منطور کی گئی تھی۔
سکندر سلطان راجہ کے بطور چیف الیکشن کمشنر کے نام پر اتفاق پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں ہوا جو منگل کے روز پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس کی صدارت انسانی حقوق کی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری نے کی۔
سکندر سلطان راجہ کا نام حکومت کی طرف سے پیش کیے جانے والے تین ناموں میں شامل تھا۔ الیکشن کمیشن کے سابق سیکرٹری بابر یعقوب فتح محمد پر حزب مخالف کی جانب سے اعتراض لگنے کے بعد سکندر سلطان راجہ کا نام شامل کیا گیا ہے۔حزب مخالف کی جماعتوں کی طرف سے جو تین نام دیے گئے تھے ان میں سے سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کے نام کو حتمی تصور کیا جا رہا تھا تاہم ان کے نام پر اتفاق نہ ہو سکا۔
جہاں کچھ حلقے نامزد چیف الیکشن کمشنر کو حکومت کے قریب سمجھتے ہیں وہیں کئی لوگ ان کو سابق حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز کے قریب بھی تصور کرتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ گذشتہ حکومت کے دور میں بھی اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں۔
سکندر سلطان راجہ کے سُسر سعید مہدی سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری رہ چکے ہیں۔
ان کے ایک بھائی فخر وصال سلطان راجہ پولیس سروس میں ہیں اور راولپنڈی میں ریجنل پولیس افسر کے عہدے پر بھی تعینات رہ چکے ہیں جبکہ ان کے ایک برادرِ نبستی عامر علی احمد اس وقت اسلام آباد میں چیف کمشنر کے عہدے پر فائز ہیں۔
چیف الیکشن کشمنر کے علاوہ صوبہ سندھ اور بلوچستان کے لیے الیکشن کمیشن کے اراکین کے ناموں پر بھی اتفاق ہو گیا ہے اور پارلیمانی کمیٹی کے مطابق صوبہ سندھ کے لیے نثار درانی اور بلوچستان کے لیے شاہ محمود جتوئی کے ناموں کی منظوری دی گئی ہے۔
ڈاکٹر شیریں مزاری کے مطابق ان ناموں کو آج ہی وزیر اعظم کو بھیج دیا جائے گا جو حتمی منظوری دیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان اس وقت سوئٹزرلینڈ کے دورے پر ہیں۔
واضح رہے کہ سابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار رضا خان گزشتہ برس 5 دسمبر کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو گئے تھے اور اس کے بعد سے یہ عہدہ خالی تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے صوبہ سندھ اور بلوچستان کے لیے حکومت کے نامزد کردہ الیکشن کمیشن کے اراکین کی تعیناتی کو کالعدم قرار دیے جانے کے بعد پاکستان کا الیکشن کمیشن غیر فعال ہو گیا تھا کیونکہ الیکشن کمیشن کے صوبہ پنجاب کے رکن الطاف ابراہیم کو قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔
الیکشن کمیشن کے سندھ اور بلوچستان کے اراکین کی تعیناتی گذشتہ ایک سال سے رکی ہوئی تھی۔واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے وزیر اعظم اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے درمیان ایک بھی بلمشافہ ملاقات نہیں ہوئی۔
اس سے پہلے سابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان کی تعیناتی پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے نہیں بلکہ اس وقت کے وزیر اعظم میاں نواز شریف اور قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے درمیان بامقصد مشاورت کے بعد ہی عمل میں لائی گئی تھی۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

الیکشن کمشنر سعید مہدی سکندر سلطان نواز شریف
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعاصمہ شیرازی کا کالم: خوابوں کی لُوٹ سیل
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ :بھوکے لوگوں کو فلم پر پابندی سے خوش کرنے کی کوشش
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نی مائے سانوں کھیڈن دے : وجاہت مسعود کا کالم

دسمبر 17, 2025

نواز شریف نے قومی اسمبلی کے رواں اجلاس سے رخصت لے لی

دسمبر 2, 2025

عمران خان اکیلے مجرم نہیں، اُن کو لانے والے اُن سے بھی بڑے مُجرم ہیں: نواز شریف

نومبر 26, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.