ملتان : وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بدھ کے روز ملتان میں لاڑ کے قریب چک 5 فیض کے مقام پر ایئر یونیورسٹی ملتان سب کیمپس کا سنگ بنیاد رکھا۔ ایئر چیف مارشل سہیل امان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت صحت اور تعلیم کے شعبوں کو خصوصی اہمیت دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم، دفاع اور صحت کے نام پر سیاست کرنے کی بجائے ہم سب کو ملکی ترقی کے لئے متحد ہو کر کام کرنا چاہیئے۔ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ اس سب کیمپس کے قیام سے دور دراز علاقوں میں رہنے والے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسر آئیں گے ۔ تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم سید علی رضا گیلانی ، ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حیات اعوان ، یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔
فیس بک کمینٹ