لاہور : لاہور میں خفیہ ایجنسیوں نے ایسٹر کے موقع پر دہشت گردی کی بڑی کارروائی کو ناکام بناتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا گیا جس میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک خاتون کو حراست میں لے لیا گیا۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز کے دو افسران سمیت چار اہلکار زخمی ہوئے جب کہ خودکش جیکٹس اور بڑی تعداد میں گولہ بارود برآمد کرلیاگیا۔
فیس بک کمینٹ