اسلام آباد : اردو کے نام ور ادیب اور بیوروکریٹ مختار مسعود ہفتہ کے روز اسلام آباد میں انتقال کر گئے ان کی عمر 91 برس تھی ۔ مختار مسعود کے انتقال کی خبر ادبی حلقوں میں گہرے دکھ اور صدمے کے ساتھ سنی گئی ۔ وہ ایک ایسے ادیب تھے جنہوں نے اردو ادب پر ان مٹ نقوش مرتب کئے۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں سب سے بڑے سول ایوارڈ ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔ مختار مسعود کی کتابوں آوازِ دوست ، سفر نصیب اور لوحِ ایام کو بے پناہ شہرت ملی۔
فیس بک کمینٹ