Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, مئی 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
  • محبت میں ناکامی جماعتِ اسلامی : رضی الدین رضی کا 38 برس پرانا کالم
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»جنوبی ایشیا میں سب سے کم انٹرنیٹ کا استعمال پاکستان میں ہوتا ہے،رپورٹ
اہم خبریں

جنوبی ایشیا میں سب سے کم انٹرنیٹ کا استعمال پاکستان میں ہوتا ہے،رپورٹ

ایڈیٹرمارچ 5, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
social-media news girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کراچی: معاشی انٹیلی جنس یونت (ای آئی یو) کی جانب سے جاری کیے گئے انکلیوزو انٹرنیٹ انڈیکس 2020 میں 100 ممالک میں سے پاکستان کا نمبر 76واں بتایا گیا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ‘انکلیوزو انٹرنیٹ انڈیکس’ میں عوام کے استعمال کے لیے انٹرنیٹ کی دستیابی، سستی، مطابقت اور تیاری کے حوالے سے ممالک کے بینچ مارکس دیے گئے۔
یہ چوتھا سال ہے جہاں انڈیکس میں 100 ممالک کو شامل کیا گیا جو دنیا کی 91 فیصد آبادی اور عالمی جی ڈی پی کا 96 فیصد کی نمائندگی کرتا ہے۔
جن ممالک کا سروے کیا گیا ان میں ایک سے سو کے اسکیل، جس میں ایک بہترین اور 100 بدتر ہے، پاکستان کی رینکنگ 76ویں رہی۔
ای آئی یو کے مطابق 2020 میں پاکستان عالمی انٹرنیٹ انڈیکس ممالک میں آخری حصے میں آیا اور ایشیائی ممالک میں اس کی رینکنگ 26 میں سے 24 رہی۔
ای آئی یو کا کہنا تھا کہ موبائل اور انٹرنیٹ تک رسائی دونوں ہی لحاظ سے سب سے بڑا صنفی فرق اس کی کمزوریوں میں سب سے اہم ہیں، ڈیجیٹل خواندگی کی کم سطح اور نسبتا ناقص معیار کا انٹرنیٹ بھی اس کی اہم وجہ ہے۔
رینکنگ کے لئے جن 4 چیزوں پر غور کیا جاتا ہے ان میں دستیابی ، سستی ، مطابقت اور تیاری تمام شعبوں میں پاکستان نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سب سے بدترین دستیابی کے شعبے میں رہا۔جنوبی ایشیا کو دیکھیں تو پاکستان سب سے کم، بنگلہ دیش 70 ویں، سری لنکا ویں 56 اور بھارت 46 ویں نمبر پر رہا۔
اس سال کے انڈیکس میں پہلے نمبر پر آنے والا ملک سویڈن ہے، اس کے بعد نیوزی لینڈ اور امریکا ہے، آسٹریلیا اور ڈنمارک دونوں چوتھے نمبر پر ہیں، اس کے بعد جنوبی کوریا ، کینیڈا ، برطانیہ ، فرانس اور اسپین رہے۔
عالمی بدترین میں برانڈی 100 ویں، لائبیریا، مڈغاسکر، مالاوی اور برکینا فاسو شامل ہیں۔
اس سال کے انڈیکس کے ساتھ انٹرنیٹ کے استعمال کے طریقے کو سمجھنے کے لئے ’انٹرنیٹ سروے کی ویلیو2020‘ بھی شامل گئی۔
اس سروے میں ایشیا پیسیفک، امریکا، یورپ، مشرق وسطی، شمالی افریقہ اور سب صحارا افریقہ کے 99 ممالک کے 4 ہزار 953 افراد سے آرا جمع کی گئیں۔
فیس بک کے مطابق دنیا کی نصف سے زیادہ آبادی، 4 ارب 10 کروڑ، انٹرنیٹ کو انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہے جبکہ دوسری طرف 3 ارب 50 کروڑ سے زائد افراد اب بھی انٹرنیٹ کے ذریعہ ملنے والے ‘مواقع’ سے محروم ہیں۔
سوشل میڈیا کمپنی نے نوٹ کیا کہ کم آمدنی والے ممالک میں انٹرنیٹ تک رسائی کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔ موبائل ڈیٹا سے اہم تبدیلی
اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موبائل ڈیٹا کم آمدنی والے افراد کے لیے گیم چینجر تھا تاہم پھر بھی اس کی رسائی بہت مہنگی تھی۔
انڈیکس میں شامل ممالک میں اوسطا فکسڈ لائن براڈ بینڈ کنکشن کی لاگت ماہانہ مجموعی قومی آمدنی کے 18.6 فیصد کے برابر ہے جو اقوام متحدہ کے براڈبینڈ کمیشن کے ذریعہ پائیدار ترقی کے لیے انٹری لیول براڈبینڈ خدمات کے لیے مقرر کردہ 2 فیصد ہدف سے بہت دور ہے۔
اس میں یہ بھی نوٹ کیا گیا ہے کہ 4 جی کوریج 54 ممالک تک بڑھ چکی ہے اور اب اس نے کم آمدنی کا 31.2 فیصد اور کم درمیانی آمدنی والے ممالک کا 64.7 فیصد شامل کیا ہے۔
فیس بک نے کہا کہ جہاں اہم پیش رفت ہوئی ہیں وہیں اب بھی خواتین کو مردوں کے مقابلے میں انٹرنیٹ تک کم رسائی حاصل ہے، انڈیکس میں شامل ممالک میں سے کم آمدنی والے ممالک میں مردوں کو انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کرنے کے امکانات 13 فیصد زیادہ تھے (پچھلے سال سے 3 فیصد کم) اور صنفی فرق 34.5 فیصد تھا۔
اگرچہ ٹیکنالوجی کی صنعت نے ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا وہیں سرکاری پالیسی میں جدت کا بھی اتنا ہی اہم اثر پڑ سکتا ہے۔
( بشکریہ : ڈان اخبار )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

انٹرنیٹ رینکنگ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسائبر کرائمز کی 56 ہزار شکایات میں سے صرف 32 کی تفتیش
Next Article تیاگ کا فلسفہ اور راجہ بھر تری ہری ۔۔ ماہ طلعت زاہدی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مختلف شہروں میں پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ سروس متاثر، صارفین پریشان

اگست 20, 2025

انٹرنیٹ اسپیڈ میں کمی پر پیپلز پارٹی نے حکومت پر چڑھائی کر دی

دسمبر 18, 2024

اسلام آباد، کے پی اور پنجاب میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس جزوی معطل کرنے کا فیصلہ

نومبر 21, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک مئی 5, 2026
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک مئی 5, 2026
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم مئی 4, 2026
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری مئی 4, 2026
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل مئی 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.