لاہور ( رپورٹ عمران عثمانی ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل ناک آؤ ٹ میچز ملتوی کر تے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ایک غیر ملکی کرکٹر میں کورونا وائرس کی علامات پائی گئی ہیں اور وہ ملک سے چلے گئے ہیں ان کا ٹیسٹ ان کے ملک میں کچھ دیر بعد ہوگا تاہم پی سی بی نے نام نہیں بتایا ۔
تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ وہ انگلش کرکٹر ایلکس ہیلز ہیں۔ کراچی کنگز کیلئے کھیلنے والے مایہ ناز بیٹسمین 13 مارچ کو وطن واپس روانہ ہوگئے تھے۔ ان کے ٹیسٹ انگلینڈ میں لئیے جا چکے ہیں اور اس کی رپورٹ کسی بھی وقت آسکتی ہے۔ خیال ہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کرکے معاملے کی سنگینی کا احساس دلایا گیا ہے جس کے بعد پی سی بی حکام نے فوری طور پر سیمی فائنل اور فائل ختم کئے۔ ایک قیاس آرائی یہ بھی جاری ہے کہ ہمسایہ ملک بھارت میں کرکٹ سرگرمیاں ختم ہونے اور پاکستان میں جاری رہنے سے بھارتی حکام سیخ پا تھے۔ کرکٹر میں موجود وائرس کو بنیاد بنا کر آئی سی سی پلیٹ فارم سے پاکستان پر دباؤ ڈلوایا گیا ہے۔
سابق کپتان رمیز راجہ نے ایلکس ہیلز میں کورونا وائرس پائے جانے کی تصدیق کی ہے۔رمیز راجہ کے بیان کے بعد خلیجی اخبار نے دعویٰ کیا تھا ایلکس ہیلز کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انہوں نے تنہائی اختیار کرلی ہے۔
تاہم ایلکس ہیلز نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبروں خی تردید کردی اور کہا کہ میرے متعلق جھوٹی خبریں مت پھیلائیں۔واضح رہےکہ ملک میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد بڑھنے کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کو فوری طور پر ملتوی کردیا ہے۔
فیس بک کمینٹ