پشاور : خیبرپختون خوا کے مشیراطلاعات اجمل وزیر نے صوبے میں کورونا وائرس میں مبتلا ایک اور مریض کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔ جب کہ پنجاب میں فوج طلب کر لی گئی ہے ۔
اب تک ملک بھر میں 644 مریضوں کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ چکے ہیں جب کہ 5 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہزار سے بڑھ گئی ہے جب کہ پاکستان میں اب تک 4 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 3 کا انتقال خیبرپختون خوا اور ایک کا کراچی میں ہوا۔
ادھر پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے صوبے میں فوج سے مدد طلب کر لی گئی ہے۔ ان کے مطابق اس دوران کسی قسم کی کوئی غذائی قلت نہیں ہوگی، انتظامیہ دستیاب رہے گی۔علاوہ ازیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومتی اقدام پر عمل کریں۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نےکہا کہ جب کبھی ضلعی انتظامیہ کو فوج کی ضرورت رہی، انہوں نے مدد کے لیے حامی بھری ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا پنجاب میں غذائی قلت نہیں ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ اپنے فرائض کی انجام دہدی کے لیے متحرک ہیں۔ذ خیرہ اندوزں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں عثمان بزدار نے کہا کہ ایسے لوگوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کریں گے۔علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ نے نجی و سرکاری ہسپتالوں سمیت ہاسٹل و دیگر بلڈنگ کا جائزہ لے لیا ہے اور ضرورت پڑنے پر استعمال کی جائیں گے۔انہوں نےبتایا کہ پنجاب ایک لاکھ لوگوں کو بھی سہولیات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتےہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آئندہ کابینہ کے اجلاس میں کورونا وائرس سے معتلق آرڈیننس لائیں گےاور صوبے کے چیف سیکریٹری متبادل منصوبہ بھی پیش کریں گے۔عثمان بزدار نے کہا کہ ’یہ ایک قومی مسئلہ ہے جس پر کسی کو سیاست کی ضرورت نہیں ہے، یہ ایمرجنسی ہے اور اسے اسی طرح ہی دیکھا چاہیے‘۔سماجی تحفظ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ سیکریٹری فنانس صوبائی کابینہ کے اجلاس میں مربوط منصوبہ پیش کریں گے۔
فیس بک کمینٹ