
اسلام آباد : چیئرمین، اکادمی ادبیات پاکستان، ڈاکٹر یوسف خشک نے کورونا وائرس کے خلاف قلمی جدو جہد کا اعلان کیا ہے اور قوم کا حوصلہ بلند کرنے کے لیے شاعری اور تخلیقات کو عام کرنے کا فیصلہ کیا ۔ اکادمی ادبیات پاکستان کی طرف سے کورونا وائرس کی صورت حال پر حوصلہ افزا شاعری پر ایوارڈ کا اعلان کیا گیا ہے ۔
ایوارڈ کا نام “پاکستان امید زیست ایوارڈ 2020″رکھا گیا ہے ۔
اس سلسلے میں پاکستانی زبانوں میں کی جانے والی شعری تخلیقات اکادمی کی ویب پر روزانہ کی بنیاد پر شائع کی جائیں گی ۔ اس موضوع پر پاکستانی زبانوں پر مشتمل انتخاب کتابی صورت میں شائع کیا جائے گا ۔
شعرا اکادمی ادبیات کو اپنی تخیقات ای میل Umeed@pal.gov.pk پر ارسال کر سکتے ہیں۔
فیس بک کمینٹ