Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»مولویوں نے جامعہ الازہر کا فتویٰ مسترد کر دیا : سندھ حکومت نے باجماعت نماز پر پابندی لگا دی
اہم خبریں

مولویوں نے جامعہ الازہر کا فتویٰ مسترد کر دیا : سندھ حکومت نے باجماعت نماز پر پابندی لگا دی

ایڈیٹرمارچ 27, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں پنجگانہ نماز اور نماز جمعہ کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جب کی سندھ حکومت نے باجماعت نماز پر پابندی عائد کر دی ہے ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ کورونا کو کنٹرول کرناصرف حکومت کا کام نہیں عوام کی بھی ذمے داری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آج صدر مملکت کی زیر صدارت ہونے والی ویڈیو کانفرنس میں علمائے کرام نے حکومت پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کوروناوائرس سےمتعلق اقدامات کااختیارصدرمملکت کو دیا تھا جس کے بعد مشاورت سے فیصلہ ہوا کہ پنج وقتہ باجماعت نماز اور نماز جمعہ کو محدود کیا جائے گا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مساجد کو بالکل بند نہیں کیا جائے گا تاہم پنج وقتہ باجماعت نماز اور جمعے میں مسجد کی انتظامیہ اور محدود تعدادمیں نمازی مسجد آئیں گے۔
نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ اسلام میں مسجد سے زیادہ ساجد اور نماز سے زیادہ نمازی کی اہمیت ہے، اگر نمازی کی جان و صحت کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے تو اس حوالے سے اقدامات کیے جاسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ علماء سے کہا ہے کہ لوگوں کو بتائیں کہ گھروں میں رہ کر عبادات کریں، مدارس میں کلاسز، امتحانات اور دیگر تمام پروگرام بھی مؤخرکردیےگئے ہیں۔وزیر برائے مذہبی امور کا کہنا تھا کہ تمام مسالک کے علماء کے فتو ؤں کی روشنی میں فیصلے کیے گئے ہیں ،مساجدبند نہیں ہوں گی، مساجد میں تلاوت، ذکر و اذکار ہوں گے۔
دوسری جانب سندھ حکومت نے 27مارچ سے 5 اپریل تک مساجد میں نماز کے اجتماعات پرپابندی عائد کردی ہے۔وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ کل کسی بھی مسجد میں نماز جمعہ کا اجتماع نہیں ہوگا جب کہ بقیہ نمازوں میں مساجد میں صرف 3 سے 5 افراد نماز ادا کرسکیں گے۔
ادھر معروف عالم دین اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا ہے کہ آج ایوان صدر میں ہونے والے ویڈیو لنک اجلاس میں گزشتہ روز کے سندھ گورنر ہاؤس کراچی میں ہونے والے ڈیکلیریشن پر اتفاق ہوا ہے۔مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ آج اجلاس میں جامعہ الازہر کے فتوے پر اتفاقِ رائے نہیں ہوا، تمام مساجدوں میں جمعہ کے اجتماعات پرکوئی پابندی نہیں ہے، مساجد میں جمعہ کے خطبات اور اجتماعات جاری رہیں گے۔
اس سے قبل ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ علمائے کرام مصر کی جامعہ الازہر کے فتوے کی روشنی میں اپنا کردار ادا کریں اور لوگوں کو درس دیں کہ وہ گھروں میں نماز ادا کریں۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ علمائے کرام لوگوں کو درس دیں کہ وہ گھروں میں نماز ادا کریں اور علماء کورونا کے پھیلاؤ سے بچاؤ کےلیے احتیاطی تدابیر بتائیں۔
خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک ہزاروں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور کئی مسلمان ممالک بشمول سعودی عرب، ترکی، ایران اور متحدہ عرب امارات مساجد میں نماز کی ادائیگی پر پابندی عائد کرچکے ہیں ۔
خیال رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مصر کے سفیر کے ذریعے سے شیخ الازہر سے رہنمائی کی درخواست کی تھی جس کے بعد جامعہ الازہر مصر کے علماء کی سپریم کونسل نے کورونا وائرس کے حوالے سے فتوٰی جاری کیا۔
فتوے کے مطابق کورونا وائرس تیزی سے پھیلتا ہے، اسلامی قانون کےعظیم مقاصد میں سے ایک زندگی کوبچانا اورتمام خطرات و نقصانات سے محفوظ رکھنا ہے لہٰذا ہرمسلمان ملک میں ریاستی عہدیداروں کو باجماعت نماز اور نماز جمعہ پرپابندی لگانے کی اجازت ہے۔فتوے میں کہا گیا ہے کہ انسانی زندگیوں کے تحفظ کے لیے باجماعت اورنمازجمعہ پرپابندی پرعمل کیا جائے۔
فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ معمر افراد گھروں پر رہیں، نمازباجماعت اور نماز جمعہ میں شرکت نہ کریں، عوامی اجتماعات بشمول نمازیں اس وائرس کے پھیلاﺅ کا باعث بن سکتے ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے پنجاب میں ایک اور ہلاکت سامنے آگئی جس کے بعد ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی جبکہ مزید 121 کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بھی 1198 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے سندھ حکومت نے ایک اور بڑا فیصلہ کرتے ہوئے صوبے بھر کی مساجد میں نماز کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی۔اس سے قبل مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) سندھ کے رہنما علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کیخلاف احتیاطی تدبیر کے طور پر نمازِ جمعہ ، باجماعت نماز اور دیگر مذہبی و سماجی اجتماعات روک دیے جائیں۔رہنما ایم ڈبلیو ایم علامہ باقر عباس زیدی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فتویٰ مراجع و فقہائے امامیہ کے مطابق نمازجمعہ، با جماعت نماز اور دیگر اجتماعات روک دیے جائیں۔دوسری جانب کورونا کے پیش نظر تبلیغی جماعت کا رائے ونڈ اجتماع بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

کورونا وائرس نماز
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکورونا،آئی سی سی کا کرکٹ فینز کو لاک ڈا ؤن کرنے کا اعلان ۔۔ عمران عثمانی
Next Article کورونا کا آئی سی سی پر وار،مقابلے منسوخ،ورلڈ ٹی 20 بھی اگلے سال : کرکٹ حلقوں سے نئی خبروں کے ساتھ عمران عثمانی کا ون ڈے راؤنڈ اپ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان میں کورونا پھر اسپیڈ پکڑنے لگا، مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے تجاوز

نومبر 11, 2025

ایم ایل ون منصوبے میں تاخیر، لاگت دگنی سے بھی زیادہ ہوگئی

جون 14, 2023

ملیکہ بخاری نے بھی تحریک انصاف چھوڑ دی: ذرائع

مئی 25, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 1, 2026
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا مئی 31, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.