Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جون 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»ڈینیئل پرل قتل کیس : احمد عمر شیخ کی سزائے موت 7 سال قید میں تبدیل، 3 ملزمان رہا
اہم خبریں

ڈینیئل پرل قتل کیس : احمد عمر شیخ کی سزائے موت 7 سال قید میں تبدیل، 3 ملزمان رہا

ایڈیٹراپریل 2, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
danial perl
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قتل کے مقدمے میں مرکزی ملزم احمد عمر سعید شیخ کی سزائے موت ختم کرتے ہوئے انھیں اغوا کے جرم میں دی گئی سات برس قید کی سزا برقرار رکھی ہے۔
عدالت نے دیگر تین ملزمان کو بری کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم بھی جاری کیا ہے۔ احمد عمر شیخ بھی قید میں سات برس سے زیادہ عرصہ گزار چکے ہیں اس لیے ان کی رہائی بھی ممکن ہے۔استغاثہ اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کر سکتا ہے تاہم اس بارے میں تاحال کوئی سرکاری موقف سامنے نہیں آیا ہے۔
بی بی سی کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس کریم خان آغا اور جسٹس ذوالفقار سانگی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے جمعرات کو ملزمان کی اپیل پر چھ مارچ کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ ملزمان کے وکیل خواجہ نوید کا کہنا ہے کہ فیصلے کے مطابق ہائی کورٹ نے شیخ عمر کو صرف اغوا کے کیس میں ملوث قرار دیا ہے جبکہ قتل کے الزام سے بری کر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’وہ 20 سال سے جیل میں ہیں۔ دیگر تین ملزمان پر بھی دو سال مقدمہ چلا اور وہ 18 سال اپیل کے فیصلے کے متتظر رہے ہیں۔ اب 20 سال کے بعد یہ ثابت ہو گیا ہے کہ یہ تمام بےگناہ ہیں۔ جو سزا شیخ عمر کاٹ چکے ہیں اس کا انھیں ریلیف ملے گا۔‘
حیدرآباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 2002 میں احمد عمر سعید شیخ عرف شیخ عمر کو سزائے موت جبکہ دیگر ملزمان فہد نسیم، سلمان ثاقب اور شیخ عادل کو عمر قید کی سزا سنائی تھی اس کے علاوہ دیگر ملزمان ہاشم، عاصم عرف قاسم، حسن، احمد بھائی، امتیاز صدیقی اور امجد فاروقی کو مفرور قرار دیا گیا تھا۔ہاشم عرف عارف کو 2005 میں پنجاب سے گرفتار کیا گیا تھا، جنھیں بعد میں سندھ پولیس کے حوالے کیا گیا۔ ہاشم کا تعلق حرکت المجاہدین سے ظاہر کیا گیا تھا اور ان کی رہائش احمد پور ضلع بہاولپور بتائی گئی تھی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کے خلاف ملزمان نے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کیں تھیں تاہم وکلا کی عدم حاضری اور عدم دستیابی کے باعث ان کی سماعت کئی سال تاخیر کا شکار رہی۔ملزمان کے وکلا رائے بشیر اور خواجہ نوید نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ کیس میں تمام گواہ پولیس اہلکار تھے اور اس کے علاوہ پولیس کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کرسکی ہے لہٰذا پولیس اہلکاروں کی گواہی پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔
وکلا کا یہ بھی موقف تھا کہ ملزم نسیم اور ثاقب سے ای میلز اور پیغامات سے بھرا لیپ ٹاپ برآمد کیا گیا اور اور مجسٹریٹ کے روبرو ان کا جو اعتراف جرم ریکاڈ کیا گیا وہ رضاکارانہ نہیں تھا اس میں نقص ہے۔انھوں نے کہا تھا کہ ’پولیس نے لیپ ٹاپ کی ریکوری 11 فروری 2002 کو ظاہر کی جبکہ کمپیوٹر ماہر رونالڈ جوزف کا دعویٰ ہے کہ اسے یہ لیپ ٹاپ چار فروری کو بھیجا گیا جو اس کے پاس چھ روز رہا۔ پولیس کے اس موقف میں بھی تضاد ہے، لہٰذا ملزمان کی سزا معطل کر کے انھیں رہا کیا جائے۔
یاد رہے کہ امریکی اخبار وال سٹریٹ جنرل کے جنوبی ایشیا میں نمائندے ڈینیئل پرل 23 جنوری 2002 کو کراچی سے لاپتہ ہوئے تھے۔
21 فروری 2002 میں پاکستانی حکام کو ایک ویڈیو موصول ہوئی جس میں ڈینیئل پرل کی ہلاکت دکھائی گئی تھی ۔27 جنوری کو ایک غیر معروف تنظیم دا نیشنل موومنٹ فار دا ریسٹوریشن آف پاکستانی سوورینٹی کی جانب سے دھمکی آمیز پیغام منظر عام پر آیا تھا کہ اگر 24 گھنٹوں کے اندر گوانتانامو بے میں قید پاکستانیوں کو رہا نہ کیا گیا، پاکستان کو ایف 16 طیارے فراہم نہ کیے گئے اور تاوان ادا نہ کیا گیا تو امریکی صحافی کو ہلاک کر دیا جائے گا۔21 فروری 2002 میں پاکستانی حکام کو ایک ویڈیو موصول ہوئی جس میں ڈینیئل پرل کی ہلاکت دکھائی گئی تھی۔ مئی میں کراچی میں ہی ایک کم گہری قبر سے ایک سر بریدہ لاش برآمد ہوئی جو ڈی این اے رپوٹ کے مطابق یہ ڈینئیل پرل کی تھی۔
بعدازاں کراچی کے آرٹلری میدان تھانےمیں فہد نعیم، سید سلمان ثاقب، شیخ عادل، احمد عمر شیخ عرف مظفر فاروق کے خلاف اِغوا اور قتل کا مقدمہ درج کیا گیا اور بعد میں دیگر ملزمان کے نام بھی شامل کر دیے گئے۔یاد رہے کہ واشنگٹن ڈی سی کی جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے تین سالہ پرل پروجیکٹ کے مطابق قتل کی ویڈیو بھی دو مرتبہ بنائی گئی تھی۔
پہلی میں صحافی کی گردن کٹ چکی تھی لیکن کیمرا مین نے خالد شیخ کو کہا کہ وہ دوبارہ اسے ریکارڈ کروائیں۔ دوسری مرتبہ خالد شیخ نے ڈینئل پرل کا سر تن سے جدا کیا۔ امریکی صحافیوں کی طرف سے تیار کی گئی اس رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ چاروں مجرموں نے اخبار وال سٹریٹ جنرل کے صحافی کے اغوا میں ضرور مدد کی تھی تاہم قتل انھوں نے نہیں کیا تھا۔
کراچی پولیس نے 2019 میں ایک مبینہ پولیس مقابلے میں شاہد شیخ نامی شخص کو بھی ہلاک کیا تھا جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ ڈینیئل پرل کے قتل میں بھی ملوث تھا۔
پولیس کے مطابق شاہد شیخ کو سنہ 2002 میں انھیں گرفتار کیا گیا تاہم سنہ 2006 میں انھیں رہا کر دیا گیا تھا اور وہ اسی مقدمے میں گرفتار ملزم نعیم بخاری عرف عطا الرحمان کے قریبی ساتھی تھے۔عطاالرحمان کو فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی اس پر ڈینیئل پرل کے اغوا اور قتل کے علاوہ کراچی ایئرپورٹ پر حملے کا بھی الزام ہے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ڈینیئل پرل سندھ ہائی کورٹ شیخ عمر
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاویدکا تجزیہ۔۔نجی چینل عارضی بند کرنے کی مہم
Next Article ڈک ورتھ لوئس میتھڈ (DLS)کے خالق چل بسے،کرکٹ کی دنیا سوگوار ۔۔ عمران عثمانی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اے آر وائے نیوز فوری بحال کرنے کا حکم : چینل شہباز گل کو مدعو نہیں کرے گا

اگست 10, 2022

سندھ ہائیکورٹ کا دعا زہرا کو کراچی منتقل کرنے کا حکم

جولائی 21, 2022

سید مجاہد علی کا تجزیہ : انصاف کے تقاضے اور دہشت گردوں کے سامنے لاچار ریاست

فروری 3, 2021

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.