کراچی :ابن صفی کے بعد دوسرے سب سے معروف جاسوسی ناول نویس ایم اے راحت انتقال کر گئے۔ چند روز قبل ایم اے راحت کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ایک ہفتہ کوما میں رہنے کے بعدوہ پیر کے روز انتقال کر گئے .لیڈی پارکر اور عمران سیریز کے درجنوں کرداروں کے خالق اور لگ بھگ ساڑھے گیارہ سو ناولوں اور ساڑھے تین ہزار کہانیوں اور افسانوں کے لکھاری اس ادیب کو مقبول عام ادب کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
فیس بک کمینٹ